کراچی: کلفٹن ڈرائیونگ لائسنس برانچ میں تعینات عملے نے ایک شخص کو گرفتار کر کے جعلی لائسنس سمیت دیگر دستاویز، نقدی اور موبائل فون برآمد کرلیا۔
ڈی ایس پی ڈرائیونگ لائسنس برانچ عمران صدیقی نے بتایا کہ انھیں خفیہ ذرائع سے اطلاع ملی تھی کچھ افراد بھاری معاوضہ وصول کر کے سادہ لوح شہریوں کو جعلی ڈرائیونگ لائسنس بنا کر دے رہے ہیں جس پر انھوں نے کڑی نگرانی شروع کر دی اور گزشتہ روز ڈرائیونگ لائسنس برانچ کے باہر ایک شخص آنے والے شہریوں کو ڈرائیونگ لائسنس بنوانے کے لیے رابطہ کر رہا ہے جس پر انھوں نے فوری کارروائی کرتے ہوئے انسپکٹر اسد اللہ شیخ کی نگرانی میں ٹیم تشکیل دی جس نے مذکورہ شخص کو حراست میں لیکر اس کی تلاشی لی تو اس کے قبضے سے راؤ مجیب عالم نامی شخص کا ڈرائیونگ لائسنس برآمد ہوا جس کا اپنے دفتر سے ریکارڈ چیک کرایا گیا تو وہ جعلی نکلا جس پر پولیس افسر نے ملزم محمد احسان کو گرفتار کر کے کلفٹن پولیس کے حوالے کر کے مقدمہ درج کرا دیا ۔
ڈی ایس پی عمران صدیقی نے بتایا کہ گرفتار ملزم کی تلاشی کے دوران موبائل فون ، نقدی اور ویکسی نیشن کارڈ بھی برآمد ہوا ہے جبکہ ملزم کی گرفتاری کے دوران ایک نامعلوم شخص نے پولیس افسر اور دیگر اہلکاروں سے بدتمیزی بھی کی ہے جسے سامنے آنا پر شناخت کیا جا سکتا ہے تاہم کلفٹن پولیس اس حوالے سے مزید تحقیقات کر رہی ہے۔
The post شہریوں کو جعلی ڈرائیونگ لائسنس بنا کر دینے والا ملزم گرفتار appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/l0B4tcn
No comments:
Post a Comment