کراچی: کورنگی اور گلشن اقبال میں پولیس نے مبینہ مقابلوں کے دوران 5 ڈاکوؤں کو گرفتار کر کے اسلحہ برآمد کر لیا ۔ گرفتار ملزمان کے 2 ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے ۔
زمان ٹاؤن پولیس نے کورنگی اویس قرنی مسجد کوسٹ گارڈ کے قریب سے مبینہ مقابلے کے بعد ایک ڈاکو کو زخمی حالت میں گرفتار کر کے جناح اسپتال منتقل کیا گیا ۔ ترجمان کراچی پولیس کے مطابق ملزم کی شناخت 28 سالہ ندیم ولد فجر دین کے نام سے ہوئی، جس کے قبضے سے ایک ٹی ٹی پستول بمعہ ایمونیشن ، 2 موبائل فونز اور نقدی برآمد کر لی گئی جب کہ ملزم کا ایک ساتھی رمضان عرف بنگالی تاریکی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا ۔
دریں اثنا کورنگی پولیس نے لنک روڈ سے مبینہ مقابلے کے بعد 3 ڈاکوؤں کو گرفتار کرلیا، جن میں سے 2 کو زخمی حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان کی شناخت رحمٰن ولد عالم ، حماد ولد نور اسلام اور احسان ولد ولی چاند کے نام سے ہوئی، جن کے قبضے سے ایک ٹی ٹی پستول بمعہ ایمونیشن 2 موبائل فون ، نقدی اور ایک موٹرسائیکل برآمد کر لی گئی۔ ملزمان اسٹریٹ کرائم سمیت دیگر سنگین جرائم کی وارداتوں میں ملوث رہے ہیں۔
اُدھر عزیز بھٹی پولیس نے گلشن اقبال بلاک 13/D گیلانی ریلوے اسٹیشن کے قریب سے مبینہ مقابلے کے بعد ایک ملزم کو زخمی حالت میں گرفتار کرکے اسپتال منتقل کیا۔ ملزم کی شناخت 30 سالہ سبحان ولد شعبان کے نام سے ہوئی، جس کے قبضے سے ایک ٹی ٹی پستول بمعہ ایمونیشن ، موبائل فون اور 3 ہزار روپے نقدی برآمد کی گئی ۔ ملزم کا ایک ساتھی موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا ۔
علاوہ ازیں شاہ لطیف ٹاؤن کے علاقے پیر سرہندی گوٹھ میں نامعلوم ملزمان کی فائرنگ سے محکمہ پولیس سے ریٹائرڈ ہیڈ کانسٹیبل 65 سالہ مظفر علی خان زخمی ہوگیا۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق واقعہ ڈکیتی کے دوران مزاحمت کا شاخسانہ ہے۔پولیس تمام واقعات کی تحقیقات کررہی ہے۔
The post مبینہ پولیس مقابلوں میں 5 ڈاکو گرفتار، ڈکیتی مزاحمت پر ریٹائرڈ ہیڈ کانسٹیبل زخمی appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/Yr9g2Vw
No comments:
Post a Comment