Urdu news

Tuesday, 14 June 2022

پرویز مشرف واپس آنا چاہیں تو حکومت انہیں سہولت فراہم کرے، نواز شریف

 لندن: مسلم لیگ ن کے تاحیات قائد اور سابق وزیر اعظم نواز شریف نے ہدایت کی ہے کہ اگر جنرل (ر) پرویز مشرف واپس آنا چاہیں تو حکومت انہیں سہولت فراہم کرے۔

سماجی رابطے کی سائٹ ٹویٹر پر سابق وزیراعظم نے کہا کہ میری پرویز مشرف سے کوئی ذاتی دشمنی یا لڑائی نہیں ہے، میں نہیں چاہتا کہ جو صدمہ اپنے پیاروں کی وجہ سے مجھے سہنا پڑا وہ کسی اور کو بھی برداشت کرنا پڑے۔

مزید پڑھیں: فوج کا خیال ہے پرویز مشروف کو واپس آنا چاہیے، فیصلہ فیملی اور ڈاکٹر کا ہوگا، ڈی جی آئی ایس پی آر

نوازشریف نے سابق صدر کی جلد صحت یابی کے لیے دعا کرتے ہوئے کہا کہ اگر پرویز مشرف پاکستان واپس آنا چاہیں تو حکومت انہیں سہولت فراہم کرے۔

The post پرویز مشرف واپس آنا چاہیں تو حکومت انہیں سہولت فراہم کرے، نواز شریف appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/GKB7xMJ

No comments:

Post a Comment

پی ٹی آئی ترمیم کی آڑ میں این آر او چاہتی تھی، حسن مرتضیٰ

 لاہور:  پیپلز پارٹی پنجاب کے جنرل سیکریٹری سید حسن مرتضیٰ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئینی ترمیم سے پارلیمان کی بالا دستی اور ادار...