اسلام آباد: ملک بھرمیں انسداد پولیو مہم شروع کر دی گئی جب کہ پولی کلینک اسپتال اسلام آباد میں پولیو کی دوسری مہم کا آغاز وفاقی وزیر صحت عبدالقادر پٹیل نے بچوں کو پولیو کے قطرے پلا کر کیا۔
میڈیا سے بات کرتے ہوئے وزیر صحت عبدالقادر پٹیل نے کہا ہے پولیو کا خاتمہ ہم سب کا مشترکہ فریضہ ہے، ہم پوری قوت سے اس مرض کے خلاف کام جاری رکھے ہیں،حکومت کا عزم ہے کہ پاکستان کو پولیو فری ممالک میں شامل کیا جائے، اس مہم میں 68 اضلاع شامل ہیں جبکہ قدرتی عوامل میں کے پی اور بلوچستان میں پولیو کے وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔
وزیر صحت عبدالقادر پٹیل کا مزید کہنا تھا کہ پولیو کے خاتمے کے لیے ہماری انٹرنیشنل ہیلتھ کے اداروں سے میٹنگ جاری ہے جبکہ پاک فوج اور دیگر سیکیورٹی فورسز بھی ہمارے ساتھ شامل ہیں۔
The post انسداد پولیو مہم شروع ،12.6 ملین بچوں کو قطرے پلائے جائیں گے appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/DJRzMuE
No comments:
Post a Comment