کراچی: لیاقت آباد کے علاقے کی سپر مارکیٹ میں کپڑے کی دکانوں میں لگی آگ پر قابو پالیا گیا، تاہم آتش زدگی کے نتیجے میں کروڑوں روپے مالیت کا کپڑا اور دیگر سامان جل کر خاکستر ہوگیا۔
ایکسپریس کے مطابق لیاقت آباد نمبر ساڑھے 8 کی سپر مارکیٹ میں پیر اور منگل کی درمیانی شب میزنائن فلور پر کپڑے کی دکانوں میں آگ لگی۔ جس کی اطلاع پر فائر بریگیڈ کی 2 گاڑیوں اور عملے نے موقع پر پہنچ کر آگ بجھانے کا عمل شروع کیا۔آ ٓگ کی شدت کو دیکھتے ہوئے مزید ایک فائرٹینڈر اور پانی کی کمی کے پیش نظر 2 باؤزر موقع پر روانہ کیے گئے۔
آتش زدگی کے دوران متعدد دکان داروں نے جلتی دکانوں سے بچا ہوا کپڑا نکال کر محفوظ مقام پر منتقل کیا۔ بعد ازاں 2 گھنٹے کی جدوجہد کے بعد فائر بریگیڈ کے عملے نے آگ پر قابو پالیا۔متاثرین کے مطابق مارکیٹ میں تقریباً 35 کپڑے ، بیڈشیٹ اور کارپٹ وغیرہ کی دکانیں ہیں، جو آگ سے متاثر ہوئی ہیں اور مجموعی طور پر کروڑوں روپے مالیت کا نقصان ہوا ہے۔
دکان داروں نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ نقصان کا ازالہ کرنے کے لیے متاثرین کی مدد کرے۔ فائر بریگیڈ حکام کے مطابق گاڑیاں بروقت پہنچیں، یہی وجہ ہے کہ جلدی آگ پر قابو پالیا گیا۔ابتدائی طور پر لگتا ہے کہ آگ لگنے کی وجہ شارٹ سرکٹ ہے ۔ آتش زدگی کے نتیجے میں کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا ۔
The post لیاقت آباد سپر مارکیٹ میں آگ پر قابو پالیا گیا، کروڑوں کا سامان خاکستر appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/9mgcEJ4
No comments:
Post a Comment