Urdu news

Thursday, 16 June 2022

ملکی تاریخ میں پہلی بار بغیر کنٹراسٹ انجکشن کے 83 سالہ خاتون کی کامیاب انجیوپلاسٹی

 پشاور: پشاور انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی نے تاریخی اعزاز حاصل کرلیا۔ پاکستان کی تاریخ میں پہلی مرتبہ امراض قلب و گردوں کے مریضوں کو بنا کنٹراسٹ انجکشن انجیو پلاسٹی ممکن بنادی گئی۔

ترجمان پی آئی سی رفعت انجم کے مطابق ڈاکٹرز نے پہلی بار گردوں کے مرض میں مبتلا83 سالہ خاتون مریضہ کو بنا کنٹراسٹ انجکشن کے الٹرا ساؤنڈ کے ذریعے کامیابی سے اسٹنٹ لگا دیا۔ انٹروینشل کارڈیالوجسٹ پی آئی سی  ڈاکٹر قیصر علیم نے بتایا کہ انجیو گرافی اور اسٹنٹ لگانے کے دوران کنٹراسٹ دوائی کا استعمال لازمی ہوتا ہے۔ ایسے پروسیجرز کے دوران کنٹراسٹ انجکشن سے مریضوں کے گردے فیل ہونے کا خدشہ ہوتا ہے۔

ڈاکٹر قیصر علیم نے بتایا کہ گردوں کے پیچیدہ مریضوں کی انجیو گرافی،انجیو پلاسٹی اور بائی پاس کرنے سے ڈاکٹرز اکثر کتراتے ہیں ، تاہم پی آئی سی کے ماہرین ڈاکٹرز پر مشتمل ٹیم نے پہلی بار ملک میں یہ ممکن بنا ڈالا۔

The post ملکی تاریخ میں پہلی بار بغیر کنٹراسٹ انجکشن کے 83 سالہ خاتون کی کامیاب انجیوپلاسٹی appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/CEdrpt3

No comments:

Post a Comment

پی ٹی آئی ترمیم کی آڑ میں این آر او چاہتی تھی، حسن مرتضیٰ

 لاہور:  پیپلز پارٹی پنجاب کے جنرل سیکریٹری سید حسن مرتضیٰ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئینی ترمیم سے پارلیمان کی بالا دستی اور ادار...