Urdu news

Wednesday, 15 June 2022

اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات روکنے کے لیے ن لیگ، پیپلزپارٹی کی استدعا مسترد

اسلام آباد: اسلام آباد ہائیکورٹ نے بلدیاتی انتخابات روکنے سے متعلق پاکستان مسلم لیگ(ن)اور پیپلز پارٹی کی درخواست مسترد کردی۔

اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس اطہرمن اللہ نے بلدیاتی انتخابات سے متعلق پاکستان مسلم لیگ(ن)اور پیپلز پارٹی کی درخواست پر وفاقی حکومت اور الیکشن کمیشن کو نوٹس جاری کرتے ہوئے پیر تک جواب جمع کرانے کی ہدایت کردی۔

لیگی رہنما طارق فضل کے وکیل نے موقف اپنایا کہ آج کی تاریخ میں یونین کونسلز 101 ہیں جبکہ الیکشن کمیشن کہہ رہا ہے ہم نے 50 یونین کونسل پر الیکشن کرانے ہیں،50 یونین کا نوٹیفکیشن موجود ہی نہیں،انتخابات روکے جائیں۔

چیف جسٹس نے حکم امتناع دینے کی استدعا مسترد کرتے ہوئے کہاکہ عوام کو کسی صورت نمائندگی سے محروم نہیں کیا جاسکتا۔

The post اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات روکنے کے لیے ن لیگ، پیپلزپارٹی کی استدعا مسترد appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/jkf123o

No comments:

Post a Comment

پی ٹی آئی ترمیم کی آڑ میں این آر او چاہتی تھی، حسن مرتضیٰ

 لاہور:  پیپلز پارٹی پنجاب کے جنرل سیکریٹری سید حسن مرتضیٰ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئینی ترمیم سے پارلیمان کی بالا دستی اور ادار...