Urdu news

Tuesday, 14 June 2022

کراچی سے ڈاکٹر کار سمیت اغوا، پولیس مغوی ڈاکٹر کا پتہ لگانے میں ناکام

کراچی سے نامعلوم اغوا کار انتہائی اطمینان سے ڈاکٹر کو کو کار سمیت اغوا کرکے لے گئے، پولیس تاحال مغوی ڈاکٹر کا پتہ لگانے میں ناکام رہی ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق دن دیہاڑے اغوا کی واردات کراچی کے علاقے گلشن اقبال میں پیش آئی، جہاں نامعلوم ملزمان کلینک سے نکل کر کار میں سوار ہونے والے ڈاکٹر طالب عزیز کو ان کی کار سمیت اغوا کر کے فرار ہوگئے۔

اس حوالے سے ایس ایچ او نیوٹاؤن پرویز بھٹو نے بتایا کہ منگل کی دوپہر ساڑھے گیارہ بجے کے قریب 3 سے زائد ملزمان نے ڈی ایم سی ایسٹ آفس کے پاس واقع کلینک کے باہر سے ڈاکٹر کو اغوا کیا۔

انھوں ںے بتایا کہ اہلخانہ کی جانب سے ابھی تک پولیس سے رابطہ نہیں کیا جس کی وجہ سے مقدمہ بھی درج نہیں کیا جا سکا تاہم واردات کی فوٹیج بھی منظر عام پر آگئی ہے۔

فوٹیج میں دیکھا جاسکتا ہے کہ جس میں ڈاکٹر طالب عزیز کو گلی میں موجود اپنی کار میں سامان رکھتے ہوئے دکھائی دیتے ہیں جبکہ ان کے قریب ایک شخص دکھائی دے رہا جس وہ وہ کوئی بات چیت کر رہے ہیں۔

اس دوران آسمانی رنگ کا شلوار قمیض پہنا ایک شخص ان کے قریب آکر رکتا ہے جس نے چہرے پر ماسک اور سر پر ٹوپی پہنی ہوتی ہے اور وہ ان سے ہاتھ ملا کر کوئی پیپر دیتا ہے جسے ڈاکٹر طالب عزیز دیکھتے ہیں اس دوران گہرے نیلے رنگ کا شلوار قمیض پہنے دوسرا شخص بھی ان کے قریب آجاتا ہے جبکہ وہ شخص جو پہلے سے ڈاکٹر طالب عزیز کے ساتھ موجود ہوتا ہے وہ نیلے رنگ کا شاپر اٹھائے وہاں سے چلا جاتا ہے۔

ویڈیو میں نظر آرہا ہے کہ ملزمان کا ایک ساتھی ڈاکٹر کو کار کی پچھلی سیٹ پر بیٹھا کر خود بھی ان کے ہمراہ بیٹھ جاتا ہے جبکہ دوسرا ساتھی ڈرائیونگ سیٹ کی جانب جاتا ہے اور کار کو گلی سے لیجاتے ہوئے دکھائی دیتا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ابتدائی تحقیقات میں واقعہ بظاہر اغوا کا ہی معلوم ہوتا ہے تاہم پولیس دیگر پہلوؤں پر بھی تحقیقات کر رہی ہے۔

اس حوالے سے پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ ملزمان نے ڈاکٹر طالب عزیز کے موبائل فون کے ذریعے متعدد بار اہلخانہ سے رابطہ کیا ہے اور پولیس موبائل کی لوکیشن کے حوالے سے مزید تحقیقات کر رہی ہے جبکہ بات چیت کے بعد ملزمان موبائل فون بند بھی کر دیتے ہیں ، ڈاکٹر طالب عزیز ڈیفنس کے رہائشی ہیں جو کہ ایک معروف فیشن ڈیزائینر کے شوہر بتائے جاتے ہیں ۔

The post کراچی سے ڈاکٹر کار سمیت اغوا، پولیس مغوی ڈاکٹر کا پتہ لگانے میں ناکام appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/j7KZAX2

No comments:

Post a Comment

پی ٹی آئی ترمیم کی آڑ میں این آر او چاہتی تھی، حسن مرتضیٰ

 لاہور:  پیپلز پارٹی پنجاب کے جنرل سیکریٹری سید حسن مرتضیٰ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئینی ترمیم سے پارلیمان کی بالا دستی اور ادار...