Urdu news

Thursday, 23 June 2022

ہیروئن کپڑے میں جذب کرکے جاپان اسمگلنگ کی کوشش ناکام

 اسلام آباد: اے این ایف نے منشیات بیرون ملک اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنادی۔

منشیات بیڈ شیٹوں میں جذب کرکے کورئیر کے ذریعے اسمگل کی جارہی تھی۔ حکام کے مطابق اے این ایف انٹیلیجنس اور اے این ایف راولپنڈی کی ٹیموں نے چاندنی چوک راولپنڈی میں نجی کوریئر کمپنی کے دفتر پر چھاپہ مارا۔

انہوں نے چکوال کے رہائشی اشفاق حسین کی جانب سے جاپان کے لیے بک کروائے گئے پارسل کو کھول کر چیک کیا تو پارسل میں پیک کی گئی 18 بیڈ شیٹوں میں مہارت سے جذب کرکے چھپائی گئی ہیروئن برآمد ہوئی، جسکا بیڈ شیٹوں سمیت مجموعی وزن 11 کلو گرام نکلا۔

حکام کا کہنا تھا کہ ہیروئن کو کپڑے سے الگ کرنے اور مقدار کا تعین کرنے کے لیے قبضے میں لی گئی بیڈ شیٹوں و پارسل کو لیبارٹری بھیجوا دیا گیا ہے اور مزید تحقیقات جاری ہیں۔

The post ہیروئن کپڑے میں جذب کرکے جاپان اسمگلنگ کی کوشش ناکام appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/1XBwUnM

No comments:

Post a Comment

پی ٹی آئی ترمیم کی آڑ میں این آر او چاہتی تھی، حسن مرتضیٰ

 لاہور:  پیپلز پارٹی پنجاب کے جنرل سیکریٹری سید حسن مرتضیٰ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئینی ترمیم سے پارلیمان کی بالا دستی اور ادار...