Urdu news

Sunday, 19 June 2022

ایف آئی اے نے 1995 سے برطانیہ کو مطلوب مفرور ملزم کو گرفتار کرلیا

 اسلام آباد: وفاقی تحقیقات ادارے (ایف آئی اے) اینٹی ہیومن ٹریفیکنگ سرکل نے اسلام آباد سے 1995 سے نیشنل کرائم ایجنسی برطانیہ کو مطلوب مفرور قاتل کو گرفتار کرلیا۔

ایکسپرس نیوز کے مطابق فیڈرل انوسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) اینٹی ہیومن ٹریفیکنگ سرکل اسلام آباد زون نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے نیشنل کرائم ایجنسی برطانیہ کو مطلوب مفرور قاتل محمد بشارت کو راولپنڈی سے گرفتار کر لیا۔۔

ایف آئی اے حکام کا کہنا ہے کہ ملزم نے مئی 1995 میں برطانوی ریاست ویلز میں ایک ایشین شہری کو قتل کیا تھا، بعدازاں ملزم ملک سے فرار ہوگیا تھا جسے برطانوی پولیس نے مفرور قرار دے دیا تھا۔

وفاقی تحقیقاتی ادارے کے ایڈیشنل ڈائریکٹر زبیر احمد شیخ کا کہنا تھا کہ ملزم نے برطانیہ سے پاکستان آکر اپنی شناخت ضمیر علی کے نام سے تبدیل کرلی تھی۔

ایڈیشنل ڈائریکٹر زبیر احمد شیخ ایف آئی اے نے کہا کہ گرفتاری کا کامیاب آپریشن یو کے نیشنل کرائم ایجنسی (این سی اے) اسلام آباد کے تعاون سے کیا گیا۔

ان کا کہنا تھا کہ گرفتاری کا یہ کامیاب آپریشن پاکستان اور برطانیہ کے لاء انفورسمنٹ ایجنسیز کے بہترین ورکنگ ریلیشن شپ کو ظاہر کرتا ہے۔

The post ایف آئی اے نے 1995 سے برطانیہ کو مطلوب مفرور ملزم کو گرفتار کرلیا appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/TRQzNhg

No comments:

Post a Comment

پی ٹی آئی ترمیم کی آڑ میں این آر او چاہتی تھی، حسن مرتضیٰ

 لاہور:  پیپلز پارٹی پنجاب کے جنرل سیکریٹری سید حسن مرتضیٰ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئینی ترمیم سے پارلیمان کی بالا دستی اور ادار...