لاہور کے علاقے نشتر کالونی میں گھر کی دیوار گرنے سے 5 افراد جاں بحق ہوگئے ہیں۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق لاہور میں نشتر کالونی کے علاقے اعوان مارکیٹ میں گھر کی دیوار گر گئی جس سے 5 افراد جاں بحق اور ایک زخمی ہوگیا۔
ریسکیو ٹیموں کے مطابق دیوار کے گرنے کا سبب بارش اور تیز آندھی تھی جبکہ چھت گرنے کے باعث ملبے تلے دبنے کے باعث 5 افراد جاں بحق ہوئے۔
واقعے میں 1 زخمی ہوا جسے فوری طور پر مقامی جنرل اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
جاں بحق ہونے والوں میں 52 سالہ شبیر احمد، 28 سالہ آمنہ، 18 سالہ شرجیل، 14 سالہ نفیل احمد اور 50 سالہ مسرت بی بی شامل ہیں، لاشیں جنرل اسپتال منقتل کردیا گیا ہے۔
دیوار گرنے سے زخمی ہونے والے کی شناخت 16 سالہ بلال نام سے ہوئی جو ہسپتال میں زیرِ علاج ہے۔
The post لاہور میں دیوار گرنے سے 5 افراد جاں بحق، 1 زخمی appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/Srt0xhv
No comments:
Post a Comment