Urdu news

Monday, 20 June 2022

کراچی میں 3 پولیس مقابلے، 3 ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار، اسلحہ برآمد

 کراچی: شہر قائد میں مختلف علاقوں میں ہونے والے مقابلوں میں پولیس نے 3 ڈاکوؤں کو زخمی حالت میں گرفتار کرکے سب مشین گن، پستول اور دیگر سامان برآمد کرلیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق تیموریہ، کورنگی انڈسٹریل ایریا اور اورنگی ٹاؤن میں پولیس مقابلے ہوئے۔ تیموریہ کے علاقے نارتھ ناظم آباد بلاک ایل نیاز منزل ندی کے قریب مبینہ مقابلے کے بعد ایک ملزم کو زخمی حالت میں گرفتار کرکے عباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیا۔ پولیس کے مطابق ملزم کی شناخت 30 سالہ سلیم عرف موٹا ولد خلیل احمد کے نام سے کی گئی، جس کے قبضے سے ایک ٹی ٹی پستول، موبائل فون اور نقدی برآمد کرلی۔

کورنگی انڈسٹریل ایریا پولیس نے اللہ والا ٹاؤن کے ڈی اے پلیہ کے قریب سے مبینہ مقابلے کے بعد ایک ملزم کو زخمی حالت میں گرفتار کرکے جناح اسپتال منتقل کیا گیا ۔ ایس ایچ او انسپکٹر اخلاق احمد نے بتایا کہ ملزم کی شناخت36 سالہ شہزاد ولد جمال الدین کے نام سے ہوئی، جس کے قبضے سے ایک سب مشین گن بمعہ ایمونیشن ، موبائل فون اور نقدی برآمد کر لی گئی۔ ملزم کے 2 ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔

اورنگی ٹاؤن پولیس نے سیکٹر نائن ای گورنمنٹ اسکول کے قریب سے مبینہ مقابلے کے بعد ایک  ملزم کو زخمی حالت میں گرفتار کرکے جناح اسپتال منتقل کیا۔ ملزم کی شناخت 24 سالہ جنید احمد ولد کلیم احمد کے نام سے کی گئی ، جس کے 2 ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔ ملزم کے قبضے سے ایک ٹی ٹی پستول بمعہ ایمونیشنل ، 3 چھینے گئے موبائل فون ، نقدی اور دیگر سامان برآمد کر لیا ۔

The post کراچی میں 3 پولیس مقابلے، 3 ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار، اسلحہ برآمد appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/rw7I8h1

No comments:

Post a Comment

پی ٹی آئی ترمیم کی آڑ میں این آر او چاہتی تھی، حسن مرتضیٰ

 لاہور:  پیپلز پارٹی پنجاب کے جنرل سیکریٹری سید حسن مرتضیٰ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئینی ترمیم سے پارلیمان کی بالا دستی اور ادار...