Urdu news

Tuesday, 10 January 2023

امریکا کا پاکستان کے لیے 10 کروڑ ڈالرز اضافی امداد کا اعلان

  واشنگٹن: امریکا نے پاکستانی سیلاب متاثرین کیلیے 10 کروڑ ڈالرز کی اضافی امداد کا اعلان کردیا۔

امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان نے بتایا کہ حکومت نے پاکستانی سیلاب متاثرین کی بحالی اور اقدامات کیلیے امدادی رقم بڑھانے کا فیصلہ کیا ہے جس کے تحت اب پاکستان کو 20 کروڑ ڈالر امداد دی جائے گی۔

امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ رقم سیلاب سے حفاظت، فوڈ سیکیورٹی کیلیے استعمال ہوگی۔

واضح رہے کہ پاکستان میں آنے والے بدترین سیلاب کے بعد مختلف ممالک کی جانب سے متاثرین کی بحالی اور اقدامات کیلیے پاکستان کو خطیر رقم دی گئی ہے جبکہ ایک روز قبل جینیوا میں پاکستان کی میزبانی میں ہونے والی کانفرنس میں مختلف ممالک میں 9 ارب ڈالرز سے زائد امداد دینے کی یقین دہانی کرائی ہے۔

مزید پڑھیں: جینیوا کانفرنس میں 9 ارب ڈالر ملنا غیبی امداد سے کم نہیں، وزیراعظم

وزیراعظم شہباز شریف نے عالمی ڈونر کانفرنس میں ملنے والی رقم پر کہا کہ پاکستان کو اتنی خطیر رقم ملنا غیبی امداد سے کم نہیں ہے اور یہ دنیا کا اتحادی حکومت پر اعتبار کا اظہار بھی ہے۔

The post امریکا کا پاکستان کے لیے 10 کروڑ ڈالرز اضافی امداد کا اعلان appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/zVIavJq

No comments:

Post a Comment

پی ٹی آئی ترمیم کی آڑ میں این آر او چاہتی تھی، حسن مرتضیٰ

 لاہور:  پیپلز پارٹی پنجاب کے جنرل سیکریٹری سید حسن مرتضیٰ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئینی ترمیم سے پارلیمان کی بالا دستی اور ادار...