Urdu news

Tuesday, 10 January 2023

گورنر سندھ سے خانہ کعبہ کے کلید بردار شیخ عبدالرحمٰن الشیبی کی ملاقات 

  کراچی: گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری سے خانہ کعبہ کے کلید بردار شیخ عبد الرحمٰن بن صالح ذین العابدین الشیبی نے گورنرہاﺅس میں ملاقات کی ہے۔

اس موقع پر گورنر سندھ نے کہا کہ خانہ کعبہ کے کلید بردار کی گورنر ہاﺅس آمد اعزاز کی بات ہے۔

شیخ عبد الرحمن بن صالح زین العابدین الشیبی نے گورنر ہاؤس کی مسجد میں ظہر کی نماز کی امامت بھی کی اور گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری اور گورنر ہاؤس کے افسران اور ملازمین نے ان کی اقتدا میں نماز ادا کی، اس موقع پر ملک و قوم کی ترقی، سلامتی اور خوشحالی کے لئے خصوصی دعائیں کی گئیں۔

اس موقع پر میڈیا نمائندگان سے بات چیت کرتے ہوئے گورنرسندھ نے کہا کہ اس وقت پورے ملک میں توانائی بحران ہے اس ضمن میں گورنرہاﺅس کی آج سے 50 فیصد لائٹس بند رکھی جائیں گی، میں شہریوں سے بھی اپیل کرتا ہوں کہ وہ  25 فیصد بجلی کم استعمال کریں، اس طرح بجلی  بچا کر ہم بہت سے مسائل کو حل کر سکتے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ شادی ہال مالکان بلا وجہ لائٹیں مت جلائیں جتنا ممکن ہو سکے بجلی کی بچت کو یقینی بنائیں۔

The post گورنر سندھ سے خانہ کعبہ کے کلید بردار شیخ عبدالرحمٰن الشیبی کی ملاقات  appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/sVCAELl

No comments:

Post a Comment

پی ٹی آئی ترمیم کی آڑ میں این آر او چاہتی تھی، حسن مرتضیٰ

 لاہور:  پیپلز پارٹی پنجاب کے جنرل سیکریٹری سید حسن مرتضیٰ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئینی ترمیم سے پارلیمان کی بالا دستی اور ادار...