Urdu news

Tuesday, 10 January 2023

کراچی؛ ڈاکو جہیز لوٹنے کے بعد گھر کے واحد کفیل بیٹے کو قتل کرکے فرار

  کراچی: سرجانی ٹاؤن کے علاقے یارو گوٹھ میں ڈاکوؤں نے گھر پر دھاوا بول دیا اور جہز کا سامان لوٹنے کے بعد گھر کے بڑے بیٹے کو قتل کرکے فرار ہو گئے۔

علاقہ مکینوں کے مطابق ڈاکوؤں کی تعداد ایک درجن سے زائد تھی جنہوں نے گھر میں اہل خانہ کو یرغمال بنا کر کو لوٹ مار کے بعد گھر کے بڑے بیٹے کو پیچھے آنے پر فائرنگ کر کے قتل کر دیا ۔ڈاکو گھر سے بھاری مالیت کے طلائی زیورات ، موبائل فونز اور دیگر سامان لوٹ کر فرار ہو گئے۔

پولیس کے مطابق یارو گوٹھ سیکٹر سی مکان نمبر 319 میں فائرنگ سے جاں بحق نوجوان کی لاش اسپتال منتقل کی گئی، جس کی شناخت 33 سالہ سلمان ولد شکیل کے نام سے ہوئی۔ منگل اور بدھ کی درمیانی شب 2 ڈاکو دیوار پھلانگ کر گھر میں داخل ہوئے اور اندر سے گیٹ کھول کردیا۔ 4 ڈاکو گھر کی چھت پر گئے اور 4  گھر کے اندر داخل ہوگئے جب کہ 2 ڈاکو گھر کے باہر پہرہ دیتے رہے۔

ڈاکوؤں نے اہل خانہ کو یر غمال بنا کر الماریوں اور دیگر جگہوں سے بیٹی کی شادی کے لیے تیار کیے گئے طلائی زیورات ، قیمتی کپڑے  اور دیگر سامان لوٹ کر ایک پوٹلی میں باندھا اور موٹرسائیکلوں پر فرار ہو گئے۔ اس دوران گھر کا بڑا بیٹا ان کے پیچھے للکارتا ہوا بھاگا تو ڈاکوؤں نے پلٹ کر فائرنگ کر دی جس سے سلمان کو 2 گولیاں لگیں اور سینے میں لگنے والی  گولی جان لیوا ثابت ہوئی۔

مقتول سلمان 3 بھائیوں اور 4 بہنوں میں سب سے بڑا اور گھر کا واحد کفیل تھا۔ کپڑوں پر کمپیوٹرائزڈ ایمبرائیڈری کا کام کرتا تھا ۔مقتول کی 2بہنیں شادی شدہ جب کہ مقتول خود غیر شادی شدہ تھا ۔ سلمان علاقے کی مسجد کمیٹی کا رکن اور محلے سے مسجد کا چندہ بھی اکھٹا کرتا تھا ۔

The post کراچی؛ ڈاکو جہیز لوٹنے کے بعد گھر کے واحد کفیل بیٹے کو قتل کرکے فرار appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/IZ0uLW1

No comments:

Post a Comment

پی ٹی آئی ترمیم کی آڑ میں این آر او چاہتی تھی، حسن مرتضیٰ

 لاہور:  پیپلز پارٹی پنجاب کے جنرل سیکریٹری سید حسن مرتضیٰ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئینی ترمیم سے پارلیمان کی بالا دستی اور ادار...