Urdu news

Tuesday, 10 January 2023

کوئٹہ؛ ٹریفک حادثے میں بلوچستان پولیس کے ڈی ایس پی اہلخانہ سمیت جاں بحق

 کوئٹہ: خانوزئی کے قریب گوال کے علاقے میں ٹریفک حادثے کے باعث بلوچستان پولیس کے ڈی ایس پی مختیار حسین اہلخانہ سمیت جاں بحق ہوگئے۔

لیویز حکام کے مطابق ٹریفک حادثے میں 5 افراد جاں بحق ہوئے جن میں ڈی ایس پی مختیار حسین، انکی اہلیہ، بیٹا اور بیٹی بھی شامل ہے۔

حادثہ گیس ٹینکر اور تیز رفتار گاڑی کے مابین تصادم کے باعث پیش آیا، کار پنجاب سے کوئٹہ جا رہی تھی۔

جاں بحق افراد کی لاشیں اسپتال منتقل کر دی گئیں۔

The post کوئٹہ؛ ٹریفک حادثے میں بلوچستان پولیس کے ڈی ایس پی اہلخانہ سمیت جاں بحق appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/rMJALpC

No comments:

Post a Comment

پی ٹی آئی ترمیم کی آڑ میں این آر او چاہتی تھی، حسن مرتضیٰ

 لاہور:  پیپلز پارٹی پنجاب کے جنرل سیکریٹری سید حسن مرتضیٰ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئینی ترمیم سے پارلیمان کی بالا دستی اور ادار...