Urdu news

Tuesday, 10 January 2023

مونس الٰہی کے لاپتا قریبی دوست لاہور ہائیکورٹ میں پیش

 لاہور: مسلم لیگ ق کے رہنما مونس الٰہی کے لاپتا قریبی دوست احمد فاران خان لاہور ہائی کورٹ میں پیش ہوگئے۔

مونس الٰہی کے قریبی دوست احمد فاران خان کی بازیابی کے حوالے سے سی سی پی او لاہور عدالت کے روبرو پیش ہوئے۔ احمد فاران کی بازیابی پر جسٹس عالیہ نیلم نے درخواست نمٹا دی۔

اس موقع پرصحافی نے احمد فاران سے سوال کیا کہ آپ کے سر پر زخم کے نشان کیسے ہیں جس پر انہوں نے جواب دیا کہ ابھی آتے ہوئے گاڑی کا دروازہ لگا ہے جس کی وجہ سے زخم آیا۔

چند روز قبل مونس الٰہی نے ٹوئٹ میں دعویٰ کیا تھا کہ لاہورمیں ان کے ایک دوست کو 2  کالی ویگو میں سوار افراد نے اٹھا لیا۔ ایف آئی اے والے قسمیں کھا رہے ہیں کہ انہوں نے نہیں اٹھایا۔

مزید پڑھیں: مونس الہی کے دوست احمد فرحان کو ہم نے نہیں اٹھایا، ایف آئی اے

لاہور ہائی کورٹ میں مونس الٰہی کے قریبی دوست کی مبینہ غیر قانونی حراست کے خلاف سماعت میں وفاقی تحقیقاتی ادارے کی جانب سے مؤقف اختیار کیا گیا تھا کہ احمد فاران خان  کو ایف آئی اے نے گرفتار نہیں کیا نہ ہی ان کے خلاف کوئی مقدمہ درج ہے۔

عدالت نے ایف آئی اے سمیت دیگر فریقین سے احمد فاران خان کی مبینہ طور پر غیر قانونی حراست سے متعلق جواب طلب کیا تھا۔

The post مونس الٰہی کے لاپتا قریبی دوست لاہور ہائیکورٹ میں پیش appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/CKfYGs2

No comments:

Post a Comment

پی ٹی آئی ترمیم کی آڑ میں این آر او چاہتی تھی، حسن مرتضیٰ

 لاہور:  پیپلز پارٹی پنجاب کے جنرل سیکریٹری سید حسن مرتضیٰ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئینی ترمیم سے پارلیمان کی بالا دستی اور ادار...