Urdu news

Tuesday, 10 January 2023

سی پیک نے بلوچستان میں 2 لاکھ ملازمتیں پیدا کیں

 اسلام آباد:  سی پیک نے بلوچستان میں 2 لاکھ ملازمتیں پیدا کیں جبکہ مستقبل قریب میں مزید مواقع پیدا ہوں گے۔

سی پیک پاکستان میں براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری راغب کرنے کیلیے بڑا منصوبہ بن سکتا ہے۔ افغانستان، ایران اور وسط ایشیائی ریاستیں سی پیک میں شامل ہونے کیلیے بے چین ہیں ،جس سے بلوچستان میں خوشحالی آئے گی۔

گوادر بندرگاہ اور فری زون سے 40 ہزار ملازمتیں پیدا ہو سکتی ہیں اور ان سے بلوچستان کیلیے 70 ارب ڈالر کی آمدن پیدا کرنے کی صلاحیت ہے ۔

چین نے آئل ریفائنری کیلیے 4.5  ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کا عہد کیا جبکہ سعودی عرب، گوادر میں آئل ریفائنری کے قیام میں  دلچسپی رکھتا ہے۔

پاکستان اور چین مقامی لوگوں کو زیادہ سے زیادہ ملازمتیں دینا چاہتے ہیں، اس مقصد کیلئے ووکیشنل اینڈ ٹیکنیکل ٹریننگ انسٹی ٹیوٹ قائم کیا جا رہا ہے۔

The post سی پیک نے بلوچستان میں 2 لاکھ ملازمتیں پیدا کیں appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/xJTkpoH

No comments:

Post a Comment

پی ٹی آئی ترمیم کی آڑ میں این آر او چاہتی تھی، حسن مرتضیٰ

 لاہور:  پیپلز پارٹی پنجاب کے جنرل سیکریٹری سید حسن مرتضیٰ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئینی ترمیم سے پارلیمان کی بالا دستی اور ادار...