Urdu news

Wednesday, 11 January 2023

کراچی میں ہر ساتویں منٹ پر اسٹریٹ کرائم کی واردات، 24 گھنٹے کے دوران 149 ڈکیتیاں

  کراچی: وزیر اعلیٰ سندھ کو کراچی پولیس چیف کی طرف سے پیش کردہ رپورٹ کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران اسٹریٹ کرائمز کی 149 وارداتیں رپورٹ ہوئیں جس میں 62 موبائل فونز و نقدی چھینی گئی ، 4 گاڑیوں سمیت 61 موٹر سائیکلوں کو بھی چوری کرلیا گیا۔

اسٹریٹ کرائمز کی سب سے زیادہ 46 وارداتیں ضلع شرقی میں رپورٹ ہوئیں ، وسطی میں 41 ، کورنگی میں 21 اور غربی 15 وارداتیں ہوئیں۔

وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کو کراچی پولیس جاوید عالم اوڈھو کی طرف سے دن بھر کے جرائم پر مبنی رپورٹ کے مطابق149 اسٹریٹ کرائمز کی وارداتوں میں ضلع شرقی میں 46 ، وسطی 41 ، کورنگی 21 ، غربی 15 وارداتیں ہوئیں۔

رپورٹ کے مطابق ضلع ملیر اور سٹی میں 8 ، 8 اس کے علاوہ جنوبی اور کیماری میں 5 ، 5 اسٹریٹ کرائمز کیسز رپورٹ ہوئے ، اسٹریٹ کرمنلز نے سرجانی پولیس تھانے کی حدود میں ایک شخص سلیمان کو مزاحمت کرنے پر قتل کیا۔

پولیس کے رپورٹ کے مطابق اسٹریٹ کرمنلز نے مزاحمت پر ضلع وسطی کے علاقے سپرمارکیٹ کی حدود میں عظیم نامی شخص کو زخمی کیا ،اسٹریٹ کرائم کی روک تھام میں پولیس نے 5 مقابلے کیے جس میں 7 اسٹریٹ کرمنلز زخمی حالت گرفتار کیے گئے ، 13 اسٹریٹ کرمنلز واردات کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑے گئے۔

کراچی پولیس نے ضلع شرقی ، کورنگی ، غربی اور کیماری میں 4 سرچ آپریشن کیے ، مجموعی طور پر 123 ملزمان کو دن بھر میں گرفتار کیا جس میں 30 اسٹریٹ کرمنلز ، 2 قاتل ، 20 غیر قانونی اسلحہ ، 22 منشیات فروشی اور 48 دیگر جرائم میں ملوث ملزمان کو گرفتار کیا۔

رپورٹ کے مطابق  پولیس نے دن بھر میں 12 کار لفٹرز کو بھی گرفتار کیا اس کے علاوہ  18 غیر قانونی پستول ، 40 کلو چرس اور چھینے گئے 12 موبائل فونز برآمد کیے ، پولیس نے 4 مسروقہ گاڑیاں اور 26 موٹر سائیکلیں بھی برآمد کرلیں۔

The post کراچی میں ہر ساتویں منٹ پر اسٹریٹ کرائم کی واردات، 24 گھنٹے کے دوران 149 ڈکیتیاں appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/ZXBQNSt

No comments:

Post a Comment

پی ٹی آئی ترمیم کی آڑ میں این آر او چاہتی تھی، حسن مرتضیٰ

 لاہور:  پیپلز پارٹی پنجاب کے جنرل سیکریٹری سید حسن مرتضیٰ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئینی ترمیم سے پارلیمان کی بالا دستی اور ادار...