Urdu news

Wednesday, 11 January 2023

وزیراعظم دو روزہ سرکاری دورے پر متحدہ عرب امارات روانہ

 اسلام آباد: وزیر اعظم محمد شہباز شریف، متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ محمد بن زید النہیان کی دعوت پر آج اعلیٰ سطحی وفد کے ہمراہ دو روزہ سرکاری دورے پر روانہ ہوگئے۔

دورے میں وزیراعظم کی متحدہ عرب امارات کے صدر سے ملاقات ہوگی جس میں دونوں برادر اسلامی ملکوں کے درمیان اقتصادی، تجارتی اور سرمایہ کاری کے شعبوں میں تعاون کو فروغ دینے اور یو اے ای میں پاکستانی افرادی قوت کے لیے مواقع پیدا کرنے سے متعلق امور زیر بحث آئیں گے۔

دونوں رہنما باہمی دلچسپی کے متعدد علاقائی اور عالمی امور پر بھی تبادلہ خیال کریں گے۔

وزیر اعظم متحدہ عرب امارات کے وزیر اعظم اور نائب صدر اور دبئی کے حاکم شیخ محمد بن راشد المکتوم سے بھی ملاقات کریں گے۔

اس موقع پر وزیراعظم، تجارت اور سرمایہ کاری کو بڑھانے کے لیے اماراتی تاجروں اور سرمایہ کاروں سے بھی ملاقاتیں کریں گے۔

The post وزیراعظم دو روزہ سرکاری دورے پر متحدہ عرب امارات روانہ appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/x2knFCJ

No comments:

Post a Comment

پی ٹی آئی ترمیم کی آڑ میں این آر او چاہتی تھی، حسن مرتضیٰ

 لاہور:  پیپلز پارٹی پنجاب کے جنرل سیکریٹری سید حسن مرتضیٰ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئینی ترمیم سے پارلیمان کی بالا دستی اور ادار...