Urdu news

Tuesday, 3 January 2023

عمران خان کیخلاف توہین الیکشن کمیشن کی کارروائی جاری رکھنے کی اجازت

 اسلام آباد: سپریم کورٹ نے عمران خان کے خلاف توہین الیکشن کمیشن کی کارروئی جاری رکھنے کی اجازت دے دی۔

عدالت نے اپنے فیصلے میں کہا کہ الیکشن کمیشن عمران خان، فواد چودھری اور اسد عمر کے خلاف توہین الیکشن کمیشن کی کارروائی جاری رکھے۔ الیکشن کمیشن تحریک انصاف کے اعتراضات پر بھی قانون کے مطابق فیصلہ کرے۔

سپریم کورٹ کے مطابق کسی ہائی کورٹ نے الیکشن کمیشن کو کارروائی سے نہیں روکا۔ سندھ اور لاہور کی ہائی کورٹس نے صرف حتمی فیصلہ جاری کرنے سے روکا ہے۔ الیکشن ایکٹ الیکشن کمیشن کو کارروائی کے لیے بااختیار بناتا ہے۔

فیصلے کے مطابق تحریک انصاف نے کارروائی کا اختیار دینے کی دفعہ چیلنج کر رکھی ہے۔ رائج قانون چیلنج ہو تو بھی اس پر عمل درآمد سے روکا نہیں جا سکتا۔

واضح رہے کہ الیکشن کمیشن نے ہائی کورٹس کی جانب سے دیے گئے حکم امتناع سپریم کورٹ میں چیلنج کیے تھے۔

The post عمران خان کیخلاف توہین الیکشن کمیشن کی کارروائی جاری رکھنے کی اجازت appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/MwNfOnZ

No comments:

Post a Comment

پی ٹی آئی ترمیم کی آڑ میں این آر او چاہتی تھی، حسن مرتضیٰ

 لاہور:  پیپلز پارٹی پنجاب کے جنرل سیکریٹری سید حسن مرتضیٰ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئینی ترمیم سے پارلیمان کی بالا دستی اور ادار...