Urdu news

Friday, 6 January 2023

نااہل ہونے کے باوجود پارٹی چیئرمین کیوں؟ الیکشن کمیشن نے عمران خان کو طلب کرلیا

 لاہور: الیکشن کمیشن نے نااہل ہونے کے باوجود پارٹی کی چیئرمین شپ برقرار رہنے پر عمران خان کو طلبی کا نوٹس جاری کردیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق الیکشن کمیشن نے یہ نوٹس ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر اسلام آباد کے ذریعے بھیجا ہے جو کہ عمران خان کے بنی گالہ کے پتے پر بھیجا گیا ہے۔

نوٹس میں عمران خان کو 11 جنوری کو دن 10 بجے طلب کیا گیا ہے اور کہا گیا ہے کہ عمران خان ذاتی حیثیت میں یا بذریعہ وکیل پیش ہوں۔

یہ پڑھیں : عمران خان کو پارٹی سربراہی سے ہٹانے کی کارروائی سے الیکشن کمیشن کو روک دیا گیا

الیکشن کمیشن کے جاری کردہ نوٹس میں کہا گیا ہے کہ نااہلی کے باوجود عمران خان پی ٹی آئی کے چئیرمین ہیں، الیکشن کمیشن کے روبرو پیش ہو کر وضاحت کریں، اثاثوں کے بارے میں غلط بیانی کرنے پر عمران خان نااہل کیے گئے تو وہ پارٹی کی چیئرمین شپ پر کیسے برقرار رہ سکتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: عمران خان نے پی ٹی آئی سربراہی سے ہٹانے کا الیکشن کمیشن کا نوٹس چیلنج کردیا

نوٹس میں مزید کہا گیا ہے کہ نااہل شخص پارٹی کا سربراہ نہیں رہ سکتا اس لیے عمران خان پیش ہوکر وضاحت دیں

The post نااہل ہونے کے باوجود پارٹی چیئرمین کیوں؟ الیکشن کمیشن نے عمران خان کو طلب کرلیا appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/w913V7R

No comments:

Post a Comment

پی ٹی آئی ترمیم کی آڑ میں این آر او چاہتی تھی، حسن مرتضیٰ

 لاہور:  پیپلز پارٹی پنجاب کے جنرل سیکریٹری سید حسن مرتضیٰ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئینی ترمیم سے پارلیمان کی بالا دستی اور ادار...