Urdu news

Wednesday, 31 May 2023

کراچی: 9 مئی کے متاثرین کو نئی موٹرسائیکل لینے کیلیے مقدمہ درج کرانا ہوگا

  کراچی:  پولیس نے 9 مئی کے کیسز کو مضبوط بنانے کے لیے نئی منطق نکال لی  ہے  کہ نئی موٹرسائیکل اسی کو ملے گی جو مقدمہ درج کرائے گا۔

تفصیلات کے مطابق 9 مئی کو شارع فیصل پر جلائو گھیراؤ کے واقعات میں ملوث ملزمان کو کیفرکردار تک پہنچانے  کے لیے کراچی کی تفتیشی پولیس نے موٹر سائیکلیں اور گاڑیاں جلانے والے ملزمان کو گرفت میں لانے کے لیے پرائیویٹ مدعی کی تلاش شروع کردی ہے اور جلنے والی 11 موٹر سائیکلوں اور ایک گاڑی کے مالک کو معاوضہ دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

پولیس کے تفیتشی حکام کوکیس مضبوط بنانے کا ٹاسک دے دیا گیا ہے اور اس کے لیے تمام ریکارڈ بھی مرتب کرنا شروع کردیا ہے، تفتیشی پولیس کے اعلی افسر نے بتایا ہے کہ جو کیس کا مدعی بنے گا نئی موٹرسائیکل یا معاوضہ بھی اسی کو ملے گا۔

پولیس کے شعبہ تفتیش نے فہرستیں مرتب کرکے متاثرین سے رابطے شروع کردیے ہیں ، جلاؤ گھیراؤ کے واقعات ٹیپوسلطان، فیروزآباد میں ہوئے تھے،  کس تھانے میں کتنے شہریوں نے رپورٹ درج کرائی اس  کی بھی تفصیل طلب کرلی گئی ہے ۔

پولیس کو 11  موٹرسائیکلیں اور ایک کار جلنے کی اطلاع  ملی تھی جس میں متاثرہ شہریوں کو درج مقدمات میں بطور گواہ شامل کیا جائے گا۔

املاک کو نقصان پہچانے والوں کوشہری عدالت کے روبرو شناخت کریں گے تاکہ9 مئی کے واقعات میں ملوث افراد کو ٹھوس ثبوت اور شہادتوں پر سزا کروائی جائے، اس سلسلے میں  پولیس نے12 افراد کی فہرست بناکر اعلیٰ حکام کو بھجوا دی ہے ۔

ذرائع بتاتے ہیں کہ ایڈیشنل آئی جی کراچی نے کراچی میں تعینات تفتیشی پولیس کے ایس ایس پی سے اجلاس بھی کیا ہے جس میں واضح طور پر حکم دیا گیا ہے کہ 9 مئی کے واقعات میں ملوث شرپسند عناصر کو جلد از جلد گرفتار کیا جائے اور جو 9 مئی کے متاثرین ہیں ان سے رابطہ کرکے اُن کی مدعیت میں مقدمات درج کرائے جائیں ۔

The post کراچی: 9 مئی کے متاثرین کو نئی موٹرسائیکل لینے کیلیے مقدمہ درج کرانا ہوگا appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/MJiNAnh

حکومت کا پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 8 روپے کمی کا اعلان

 اسلام آباد: حکومت نے آئندہ پندرہ روز کے لیے پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 8 روپے کمی کا اعلان کردیا۔

وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ عالمی سطح پر پیٹرول کی قیمت میں کوئی ردوبدل نہیں ہوا اور نہ ہی روپے کی قدر میں بہتری آئی مگر کوشش کر کے عوام کو ریلیف دینے کی کوشش کی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ڈیزل کی قیمت میں پانچ روپے، پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 8 روپے جبکہ لائٹ ڈیزل کی قیمت میں 5 روپے فی لیٹر کمی کی جارہی ہے جبکہ مٹی کے تیل کی قیمت میں کوئی ردو بدل نہیں کیا گیا۔

حالیہ کمی کے بعد ڈیزل پانچ روپے کمی سے 253 روپے، فی لیٹر پیٹرول کی قیمت 262 روپے جبکہ لائٹ ڈیزل کی قیمت 147 روپے 68 پیسے اور مٹی کے تیل کی قیمت 164.07 روپے پر برقرار رہے گی۔

نئی قیمتوں کا اطلاق یکم جون کی رات بارہ بجے سے پندرہ جون کی رات بارہ بجے تک ہوگا۔

 

The post حکومت کا پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 8 روپے کمی کا اعلان appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/VlmCDdK

اسٹیٹ بینک نے کریڈٹ کارڈز کی ادائیگیوں کے لیے ڈالر خریدنے کی اجازت دے دی

  کراچی: اسٹیٹ بینک نے زرمبادلہ کے مجاز ڈیلرز کو کریڈٹ کارڈز کی ادائیگیوں کے لیے انٹربینک سے ڈالر خریدنے کی اجازت دے دی۔

اسٹیٹ بینک کے ایکسچینج پالیسی ڈپارٹمنٹ کی جانب سے گزشتہ روز جاری کردہ سرکلر کے مطابق اسٹیٹ بینک نے کریڈٹ کارڈ ہولڈرز کو بیرونی ادائیگیوں کے لیے بینکوں سے ڈالر خریدنے کی اجازت دے دی ہے،انٹر بینک ریٹ سے انٹرنیشنل پیمنٹس کی اجازت آئندہ دو ماہ  کے لیے دی گئی ہے۔

بینکوں پر پابندی کے باعث کریڈٹ کارڈز کی ادائیگیاں اوپن مارکیٹ سے کی جارہی تھیں تاہم اب کریڈٹ کارڈز کی سیٹلمنٹ 31 جولائی تک انٹربینک کاؤنٹر سے کی جا سکتی  ہے۔

ماہرین کے مطابق اسٹیٹ بینک کے فیصلے سے ملکی زرمبادلہ ذخائر پر دبائو آئے گا جس کے نتیجے میں انٹر بینک میں ڈالر کی طلب میں اضافہ اور اوپن مارکیٹ میں کمی ہوگی۔  فیصلے سے انٹر بینک اور اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت کا فرق کم ہوگا۔

The post اسٹیٹ بینک نے کریڈٹ کارڈز کی ادائیگیوں کے لیے ڈالر خریدنے کی اجازت دے دی appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/HbYzwGh

حکومت سندھ کا 9 مئی کے متاثرین کونئی موٹرسائیکلیں دینے کا اعلان

  کراچی: حکومت سندھ نے  9 مئی کو جلاؤ گھیراؤ کے دوران نذرآتش کی  گئی گاڑیوں کا معاوضہ اور نئی موٹرسائیکلیں دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق  حکومت سندھ نے نے 9 مئی کو ہونے والے پرتشدد  واقعات اور جلاؤ گھیراؤ کے  دوران نذرآتش کی گئی گاڑیوں کے مالکان کو معاوضہ دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

9 مئی کو شارع فیصل پر شرپسندوں کے ہاتھوں  موٹر سائیکلیں اور ایک گاڑی کو نذرآتش کرنے کا واقعہ رپوٹ ہو تھا۔

اس ضمن میں  وزیراعلیٰ سندھ کے مشیر مرتضی وہاب کا کہنا تھا کہ 9 مئی کو تحریک انصاف کے شرپسندوں نے نجی و سرکاری املاک کو نقصان پہنچایا۔

انہوں نے کہا کہ جن کی موٹر سائیکلیں جلائی گئیں ان کو نئی موٹر سائیکلیں دی جائیں گی، موٹرسائیکل مالکان تفصیلات پولیس کے ساتھ شئیر کرلیں۔

 

 

The post حکومت سندھ کا 9 مئی کے متاثرین کونئی موٹرسائیکلیں دینے کا اعلان appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/MVE0Od1

نو مئی واقعات میں گرفتار بے گناہ کارکنوں کو جیلوں سے نکلوانا ہماری ذمہ داری ہے، فواد چوہدری

 راولپنڈی: پاکستان تحریک انصاف کے سابق رہنما اور سیاستدان فواد چوہدری نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم حکومت کو کھل کر کھیلنے کا موقع نہیں دیں گے، نو مئی کو گرفتار کارکنوں کو جیلوں سے نکالنا ہماری ذمہ داری ہے۔

راولپنڈی میں عمران اسماعیل کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فواد چوہدری نے کہا کہ ملک کے پچیس کروڑ عوام کو نواز شریف، زرداری اور پی ڈی ایم میں شامل جماعتوں کے سہارے پر نہیں چھوڑ سکتے۔

اُن کا کہنا تھا کہ ان حالات میں اس حکومت کی اپوزیشن کو خالی نہیں چھوڑ سکتے اور ان کو کھل کر کھیلنے کا موقع نہیں دے سکتے، آج بھی اپنے نظریے کے ساتھ کھڑے اور ملکی بہتری کے لیے کردار ادا کرنے کو تیار ہیں۔

فواد چوہدری نے کہا کہ ملک کی موجودہ صورت حال اور مسائل کے حوالے سے پی ٹی آئی کی سابق قیادت سے گفتگو اور مذاکرات ہوئے، اسد عمر سے رابطہ ہوا، اسد قیصر اور پرویز خٹک سمیت سب سے رابطہ ہوا، تمام قیادت ملک کو مسائل سے نکالنے اور مستحکم پاکستان کی خواہش مند ہے اور امید ہے کہ ہم اس میں کامیاب ہوجائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ ہم ملک میں سیاسی استحکام کے لیے اپنی سیاسی کوششیں جاری رکھیں گے، موجودہ سیاسی اور معاشی بحران کی واحد ذمہ دار صرف پی ڈی ایم ہے، اب پاکستان کو مستقل مستحکم حل کی طرف جانا ہوگا جس کے لیے شاہ محمود قریشی بھی کردار ادا کرنے کیلیے تیار ہیں۔

فواد چوہدری نے کہا کہ نو مئی کو جو ہوا نہیں ہونا چاہیے تھا مگر اُس کے بعد متعدد بے گناہوں کو پکڑ کر جیلوں میں ڈالا گیا ہے، بے گناہ کارکنوں کو جیلوں سے باہر نکالنا ہماری ذمہ داری ہے اور ہم اپنی ذمہ داری ادا کریں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہماری اپنے سابق ساتھیوں سمیت تمام لوگوں کے ساتھ اچھی گفتگو ہوئی ہے، امید ہے کہ کوئی اچھا حل نکلے گا۔

The post نو مئی واقعات میں گرفتار بے گناہ کارکنوں کو جیلوں سے نکلوانا ہماری ذمہ داری ہے، فواد چوہدری appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/I87A4ro

قومی اسمبلی ملازمین کا منجمد الاوئنس نمایاں اضافے کیساتھ بحال کرنیکا فیصلہ

 اسلام آباد: حکومت نے قومی اسمبلی ملازمین کے منجمد الاوئنس نمایاں اضافے کے ساتھ بحال کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

ذرائع کے مطابق اس حوالے سے قومی اسمبلی سیکریٹریٹ نے اکاؤنٹنٹ جنرل پاکستان کے نام مراسلہ لکھا ہے جس میں قومی اسمبلی ملازمین کے پارلیمنٹ ہاوس الاونس اور فیول و بجلی سبسڈی بڑھانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

قومی اسمبلی ملازمین کے الاؤنسز میں 100 فیصد اضافے کی منظوری دے دی گئی ہے۔

قومی اسمبلی کی فنانس کمیٹی نے الاؤنسز بڑھانے کی منظوری دی ہے جس میں گریڈ 1 تا 22 ملازمین کے پارلیمنٹ ہاوس الاؤنس میں 100 فیصد اضافہ کیا گیا ہے۔

اسمبلی ملازمین کا پارلیمنٹ ہاوس الاؤنس بنیادی تنخواہ کے مساوی ہوگا۔ اسی طرح، قومی اسمبلی ملازمین کے فیول و بجلی سبسڈی کی شرح میں 30 فیصد اضافہ کیا گیا جبکہ قومی اسمبلی ملازمین کی فیول و بجلی سبسڈی بنیادی تنخواہ کا 65 فیصد ہوگی۔

بحال الاؤنس قومی اسمبلی فنانس کمیٹی کی اجازت کے بغیر منجمد نہیں ہوگا۔

واضح رہے کہ قومی اسمبلی فنانس کمیٹی نے 13 مئی کو الاؤنس ڈی فریز کرنے کی منظوری دی تھی، الاونس میں اضافے کا اطلاق قومی اسمبلی سیکریٹریٹ کے ملازمین پر ہوگا۔

The post قومی اسمبلی ملازمین کا منجمد الاوئنس نمایاں اضافے کیساتھ بحال کرنیکا فیصلہ appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/lLRX6xW

Tuesday, 30 May 2023

برطانیہ میں پہاڑی سے پنیر کی لڑھکتی گیند پکڑنے کے مقابلے کا دوبارہ انعقاد

  لندن: برطانیہ میں کووڈ 19 کی پابندیوں کے بعد اب دوبارہ مشہور اور عجیب وغریب مقابلے کے انعقاد ہوا ہے جسے ’چیز رولنگ ریس‘ کہا جاتا ہے۔

اس میں سخت پنیر کو ایک پہیئے یا گول طشتری میں ڈھالا جاتا ہے۔ پھر اسے ایک ترچھی پہاڑی سے نیچے لڑھکایا جاتا ہے۔ اس کے پیچھے سینکڑوں افراد تعاقب کے لیے دوڑ پڑتے ہیں جبکہ آخر میں پنیر کے سب سے قریب رہنے والا فاتح قرار پاتا ہے۔

برطانیہ میں گلوکیسٹر کے قریب انتہائی عمودی کُوپرز پہاڑیوں سے گلوکیسٹر پنیر کی طشتری کو لڑھکایا گیا۔ اس کے پیچھےپیچھے سینکڑوں افراد دوڑے۔ مردوں میں مقابلہ 28 سالہ میٹ کرولا نے جیتا جبکہ خواتین میں سے ڈیلانی اِروِنگ چوٹ کھانے اور نیم بے ہوش ہوجانے کے باوجود بھی مقابلہ اپنے نام کرلیا۔

پہاڑی سے اترتے درمیان کئی افراد گرے، کچھ کو چوٹ لگی اور بعض افراد لنگڑاتے ہوئے ریس سے الگ ہوگئے۔ میٹ نے کہا کہ وہ کسی تیاری کے بغیر دیوانہ وار پنیر کے پیچھے دوڑے جبکہ کینیڈا کی خاتون نے بتایا کہ وہ تیزی سے بھاگی اور کسی سے ٹکرانے کے بعد بے ہوش ہوگئیں۔ جب انہیں ہوش آیا تو وہ ایک خیمے میں تھیں۔

اس دلچسپ مقابلے کو ’چیزاورولنگ‘ کہا جاتا ہے جو سال 1826 سے جاری ہے جس کا ہرسال بے چینی سے انتظار کیا جاتا ہے۔

The post برطانیہ میں پہاڑی سے پنیر کی لڑھکتی گیند پکڑنے کے مقابلے کا دوبارہ انعقاد appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/HRI5NL2

بجٹ میں عوام کو زیادہ سے زیادہ ریلیف اور معاشی ترقی کو ترجیح دی جائے گی، وزیراعظم

 اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ آئندہ مالی سال کے بجٹ میں عوام کو ریلیف اور معاشی ترقی کو ترجیح دی جائے گی۔

وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف کی زیرِ صدارت صنعتی شعبے کے حوالے سے بجٹ تجاویز پر اجلاس ہوا، جس میں ملک کے ہر شعبے سے تعلق رکھنے والے معروف صنعت و سرمایہ کار بذریعہ ویڈیو لنک شریک تھے جبکہ وفاقی وزرا اسحاق ڈار، سید نوید قمر، احسن اقبال، مخدوم مرتضی محمود، انجینئیر خرم دستگیر خان، وزیرِ مملکت برائے پیٹرولیم ڈاکٹر مصدق ملک، مشیرِ وزیرِ اعظم احد خان چیمہ، معاونین خصوصی طارق باجوہ، جہانزیب خان، رکن قومی اسمبلی قیصر شیخ، گورنر اسٹیٹ بینک، چیئر مین ایف بی آر اور متعلقہ اعلی حکام بھی شریک تھے۔

اجلاس میں وزارتِ تجارت اور وزارتِ صنعت و پیداوار کی طرف سے مختلف شعبوں کیلیے تجاویز پیش کی گئیں، اسکے علاوہ صنعتکاروں اور سرمایہ کاروں نے بھی ملکی برآمدات بڑھانے کیلئے مفید تجاویز پیش کیں۔

وزیرِ اعظم نے متعلقہ حکام کو ان تجاویز پر تفصیلی ورکنگ کرکے پیش کرنے کی ہدایت کی۔

اجلاس کے شرکا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ  آئندہ مالی سال کے بجٹ میں عوام کو زیادہ سے زیادہ ریلیف اور معیشت کی ترقی کو ترجیح دی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ صنعتی شعبے کی پیداوار اور برآمدات بڑھانے کیلئے اقدامات بجٹ کا حصہ ہوں گے،  میں بذاتِ خود یقینی بناؤں گا کہ صنعتی شعبے سے تجاویز بجٹ کا حصہ بنائی جائیں۔

وزیراعظم نے ہدایت کی کہ چھوٹی بڑی اور برآمدی صنعتوں کی پیداوار میں اضافے کے درمیان حائل تمام غیر ضروری رکاوٹوں کو دور کیا جائے، گزشتہ حکومت نے دانستہ طور پر ملک میں سرمایہ کاری اور صنعتی ترقی کو روکا، اپنے اقتدار کی خاطر آئی ایم ایف کا معاہدہ توڑا جس کا خمیازہ بائیس کروڑ عوام اور صنعت کار بھگت رہے ہیں۔

وزیراعظم نے کہا کہ ’قوموں کی زندگی میں مشکلات آتی ہیں، پاکستانی قوم با ہمت قوم ہے، ہم سب مل کر اس معاشی مشکل سے بتدریج نکل رہے ہیں، حکومت، پوری قوم، صنعتکار اور کاروباری حضرات مل کر پاکستان کے بہتر حالات کیلئے محنت کر رہے ہیں۔

شہباز شریف نے کہا کہ گزشتہ ایک برس شرپسند عناصر نے کبھی لانگ تو کبھی شارٹ مارچ اور دھرنوں سے ملک کو نقصان پہنچانے کی کوشش کی، 9 مئی کے واقعات نے نہ صرف ملک میں شر پھیلایا بلکہ پاکستان کو شدید معاشی نقصان بھی پہنچایا۔

وزیراعظم نے کہا کہ حکومت صنعتوں کو سستی توانائی فراہم کرکے انکی پیداواری لاگت مزید کم کرے گی، حکومت یہ بھی یقینی بنائے گی کہ بینک چھوٹی صنعتوں کو آسان شرائط پر قرض فراہم کریں۔

وزیرِ اعظم نے اپنے مشیر احد چیمہ کو اجلاس میں صنعتکاروں کی طرف سے دی گئی تجاویز کو حتمی شکل دے کر بجٹ میں شمولیت کیلئے تیار کرنے کی ہدایت بھی کی۔

The post بجٹ میں عوام کو زیادہ سے زیادہ ریلیف اور معاشی ترقی کو ترجیح دی جائے گی، وزیراعظم appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/jTMLsQW

عمران خان پر فوجی عدالت میں مقدمہ چلے گا، وزیر داخلہ

 اسلام آباد: وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ عمران خان کے خلاف ملٹری کورٹ میں مقدمہ چلے گا۔

نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر داخلہ نے کہا کہ عمران خان  نے عسکری تنصیبات کو نشانہ بنانے کی منصوبہ بندی کروائی اور اس پر عمل درآمد بھی کروایا۔

انہوں نے کہا کہ عسکری تنصیبات کو نشانہ بنانا میرے حساب سے فوجی عدالت کا کیس بنتا ہے۔

رانا ثنا للہ نے کہا کہ عمران خان پہلے ہی سب کچھ طے اور کارکنان و رہنماؤں کو ہدایت کرچکے تھے کہ گرفتاری کی صورت میں ان ان مقامات پر جلاؤ گھیراؤ کرنا ہے اور اس کے ثبوت بھی موجود ہیں، اب یہ جواز پیش کرنا کہ میں جیل میں تھا سراسر غلط ہے۔

دوسری جانب وزیر اعظم کے معاون خصوصی اور پیپلزپارٹی کے رہنما قمر زمان کائرہ نے کہا کہ عمران خان کیخلاف آرمی ایکٹ کے تحت کارروائی کی کوئی وجہ نہیں، جیل میں موجود پی ٹی آئی اراکین کو بلاکر مذاکرات کیے جاسکتے ہیں۔

The post عمران خان پر فوجی عدالت میں مقدمہ چلے گا، وزیر داخلہ appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/328S5gk

AEMEND کا پاکستان میں میڈیا پر بڑھتےحکومتی دباؤ، غیراعلانیہ سینسر شپ پر شدید اظہار تشویش

ایسوسی ایشن اۤف الیکٹرانک میڈیا ایڈیٹرز اینڈ نیوز ڈائریکٹرز( ایمنڈ ) نے پاکستان میں میڈیا پر بڑھتے ہوئے دباؤ،غیراعلانیہ سینسرشپ، صحافیوں کی گمشدگی، حکومت اور اداروں کی بے جا مداخلت کے باعث پیدا ہونے والی صورتحال پر شدید تشویش کا اظہار کیا ہے۔

پاکستانی میڈیا بالخصوص ٹیلی ویژن چینلز کو درپیش حالیہ چیلنجز کا جائزہ لینے کے لیے ایمنڈ کی ایگزیکٹو کمیٹی کا ہنگامی اجلاس منعقد ہوا  جس میں کمیٹی ارکان نے کھل کر اس موقف کا اظہار کیا کہ حکومت اور مختلف ریاستی اداروں کی جانب سے غیراعلانیہ سینسرشپ لاگو کردی گئی ہے۔

اجلاس میں کہا گیا کہ عوام کو حق معلومات سے محروم رکھنے اور صوررتحال کی یک طرفہ عکاسی کرنے کے لیے دباؤ ڈالا جارہا ہے، ان حالات میں اۤزادانہ،غیرجانبدرانہ صحافت اور عوام کو اصل حقائق سے اۤگاہ کرنا مشکل بنادیا گیا ہے۔

ایمنڈ نے کہا کہ صحافیوں کو نہ سیاسی اۤلہ کار بننا چاہیے اور نہ اپنے عمل سے خود کو سیاسی کارکن ثابت کرنا چاہیے، بعض صحافیوں،اینکرپرسن اور میڈیا ورکرز کے بیانات سرگرمیوں اور سوشل میڈیا پر ان کے کام کو کسی صورت صحافت قرار نہیں دیا جاسکتا،  لیکن ملک کا کوئی بھی شہری چاہے وہ سیاسی کارکن ہو یا صحافی ہو اس کی جبری گمشدگی کی نہ حمایت کی جاسکتی ہے نہ اس پر خاموش رہا جاسکتا ہے۔

عمران ریاض خان سمیت تمام افراد اگر کسی جرم کے مرتکب ہوئے ہیں تو ان کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے لیکن انہیں اپنے دفاع کا مکمل قانونی حق حاصل ہونا چاہیے۔

یہ بات قابل حیرت ہے کہ ان افراد کو سرعام اغوا کیا جاتا ہے اور ملک کے تمام ادارے جبری گمشدگی سے لاعلمی کا اظہار کرتے ہیں۔ لہذا وزیراعظم پاکستان ان افراد کی جبری گمشدگی کا نوٹس لیں اور ان کو فوری طور پر بازیاب کرائیں۔

ایمنڈ نے کہا کہ جس طرح کل کی حکومت اۤج کی اپوزیشن ہے اسی طرح اۤج کی حکومت کل کی اپوزیشن بھی ہوسکتی ہے۔ تحریک انصاف کی حکومت میں بھی اظہار رائے کی آزادی سلب کرنے کے لیے اسی قسم کے ہتھکنڈے استعمال کیے گئے۔ پی ایم ڈی اے،پیکا اور دیگر سیاہ قوانین لاگو کرنے کی کوشش کی گئی تو ایمنڈ نے دیگر صحافتی تنظیموں کے ساتھ مل کر اس کے خلاف عملی جدوجہد کی۔

اس جدوجہد میں اۤج کی کی حکومت میں شامل جماعتوں بالخصوص پیپلزپارٹی،مسلم لیگ ن،ایم کیو ایم،جے یو اۤئی اور دیگر نے صحافتی تنظیموں کے موقف کی بھرپور حمایت کی اور اس عزم کا اظہار کیا کہ وہ حکومت میں اۤکران تمام سیاہ قوانین کو نہ صرف ختم کریں گے بلکہ اۤزادی صحافت کو یقینی بنانے کے عملی اقدامات کریں گے لہذا ایمنڈ انہیں یاد دلاتی ہے کہ وہ اپنے وعدوں کو پورا کریں۔

ایمنڈ کی ایگزیکٹو کمیٹی کے اجلاس میں اس عزم کا اظہار کیا گیا کہ تمام تر جبر،نامساعد حالات اور دباؤ کے باوجود نہ صرف یہ کہ خاموش نہیں رہا جائے گا بلکہ عملی جدوجہد کے طور پر رابطوں اور مشاورت کا سلسلہ شروع کیا جائے گا جس کی منظوری کمیٹی نے باضابطہ طور پر دی۔

اس سلسلے کے طور پر سی پی این ای،پی ایف یو جے، پی بی اے، اے پی این ایس اور دیگر اسٹیک ہولڈرز سے ملاقاتیں کی جائیں گی جس کے بعد قائم کی جانے وا لی مشترکہ کمیٹی وزیراعظم پاکستان،حکومت اور اپوزیشن جماعتوں کے قائدین سے ملاقاتیں کر کے اپنے موقف سے اۤگاہ  کرے گی۔

ایمنڈ نے یہ بھی فیصلہ کیا کہ وزیراعظم پاکستان شہباز شریف،سیاسی جماعتوں کے قائدین،چیئرمین پیمرا،وفاقی حکومت،اۤئی ایس پی اۤر،انسانی حقوق و عالمی صحافتی تنطیموں کو خطوط تحریر کیے جائیں گے جن  میں تمام صورتحال کا تفصیلی جائزہ پیش کیا جائے گا۔

ایمنڈ کی ایگزیکٹو کمیٹی نے وزیراعظم شہباز شریف سے مطالبہ کیا کہ وہ صورتحال کی سنگینی کا احساس کرتے ہوئے بطور چیف ایگزیکٹو اپنی ذمہ داریاں پوری کریں اور میڈیا کے تمام اسٹیک ہولڈرز سے رابطے کر کے صورتحال کو بہتر بنانے میں اپنا کردار ادا کریں۔

کیونکہ ایمنڈ سمجھتی ہے کہ میڈیا کو کمزور کرنا ریاست کو کمزور کرنے کے مترادف ہے، پاکستانی میڈیا نے ذمےداری کا مظاہرہ کرتے ہوئے ہمیشہ ریاست کے مفاد کو مقدم رکھا اور اس کے لیے بےپناہ قربانیاں دی ہیں۔

The post AEMEND کا پاکستان میں میڈیا پر بڑھتےحکومتی دباؤ، غیراعلانیہ سینسر شپ پر شدید اظہار تشویش appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/Fqx1wKL

قومی خزانے کو نقصان پہنچانے والے مافیا کیخلاف ملک گیر کریک ڈاؤن شروع

کراچی: ڈائریکٹوریٹ انٹیلی جنس اینڈ انویسٹی گیشن ان لینڈ ریونیو نے ٹیکس ادائیگی کے بغیر منظم شعبوں کے لیے اربوں روپے مالیت کے ناجائز ٹیکس کریڈٹ اور سیلز ٹیکس کی جعلی، فلائنگ انوائسز کے ذریعے قومی خزانے کو بھاری نقصانات پہنچانے والے مافیا کے خلاف ملک گیر کریک ڈاؤن کا آغاز کردیا ہے۔

ذرائع نے ایکسپریس کو بتایا کہ گزشتہ ایک ہفتے میں ڈائریکٹوریٹ انٹیلی جنس اینڈ انویسٹی گیشن آئی آر کراچی نے 12 ارب روپے کے ریونیو کا نقصان پہنچانے میں ملوث مشتبہ کاروباری افراد کے خلاف دو مقدمات درج کرلیے ہیں۔

مختلف افراد کی نگرانی اور تحقیقات کے بعد ایک مقدمے میں ملوث بنیادی ملزم کو گرفتار کرکے اسپیشل جج (کسٹم اینڈ ٹیکسیشن) کراچی کی عدالت میں پیش کرکے ملزم کا سات روزہ ریمانڈ حاصل کیا گیا ہے، گرفتار شخص سے کی جانے والی تفتیش اور اس کی نشاندہی پر ڈائریکٹوریٹ کی ایک ٹیم نے عدالتی سرچ وارنٹ کے تحت کراچی کے ایک پوش علاقے میں ایک ٹیکس کنسلٹنٹ وکیل کے دفتر کی تلاشی لی۔

یہ بھی پڑھیں: مس انوائسنگ سے منی لانڈرنگ زرمبادلہ باہر بھجوانے کا انکشاف

گرفتار ملزم سے تفتیش کے دوران انکشاف ہوا تھا کہ مذکورہ پتے سے جعلی فلائنگ انوائسز جاری کرنے اور مختلف فرموں کے ڈمی/بوگس سیلز ٹیکس ریٹرن داخل کرائے جاتے ہیں، مذکورہ ٹیکس کنسلٹنٹ وکیل کے دفتر کی تلاشی کے دوران، اہم ریکارڈ/ شواہد بشمول مختلف فرموں کی پہلے سے لکھی ہوئی خالی/غیر دستخط شدہ چیک بک، مختلف کمپنیوں کی بڑی تعداد میں ربڑ اسٹیمپس، بھاری نقد رقم کی بینک ڈپازٹ سلپس، سیلز ٹیکس ریٹرن اور اس میں ملوث فرموں کی رسیدیں لیپ ٹاپ اور کمپیوٹر کے ساتھ ہارڈ کاپیوں اور سافٹ ڈیٹا کی شکل میں جعلی فلائنگ انوائسز برآمد ہوئے۔

ذرائع نے بتایا کہ تلاشی کے دوران ایک اور مشتبہ شخص جو پہلے سے گرفتار ملزمان کے ساتھ رابطے میں تھا اور جعلی/فلائنگ انوائسز کی سپلائی چین میں جعلی/ناقابل قبول ٹیکس کریڈٹ کلیم کرنے کے جرم میں ملوث تھا کو بھی حراست میں لے لیا گیاہے۔ بعدازاں دوسرے ملزم کو بھی عدالت میں پیش کرکے پانچ روزہ ریمانڈ حاصل کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: ایکسپورٹرز کا منی لانڈرنگ کے لیے برآمدی اشیاء کی انڈر انوائسنگ کا انکشاف

گرفتار ملزمان سے پوچھ گچھ میں یہ بھی انکشاف ہوا ہے کہ ملک بھر کے بڑے کاروباری اداروں اور لمیٹڈ کمپنیوں نے بھی اس فراڈ کا فائدہ اٹھایا ہے، پنجاب کے مختلف شہروں خاص طور پر فیصل آباد سے IRIS سسٹم پر فائل کیا گیا، جس سے قومی خزانے میں ایک پیسہ بھی ادا کیے بغیر منظم کاروباری شعبوں کے لیے اربوں روپے کا ناجائز ٹیکس کریڈٹ بنایا گیا، کمپیوٹر ڈیٹا کا فرانزک تجزیہ بھی جاری ہے جس سے اس اسکینڈل میں ملوث دیگر مجرموں کے کردار کا مزید پتہ چل سکے گا۔

ڈائریکٹوریٹ نے جعلی/فلائنگ انوائس مافیا کے خلاف زیرو ٹالرینس کا عزم ظاہر کرتے ہوئے کاروبار کرنے والوں کو بھی مشورہ دیا ہے کہ وہ ایسی غیر قانونی سرگرمیوں میں ملوث نہ ہوں اور خود کو بے ایمان عناصر سے دور رکھیں کیونکہ جعلی فلائنگ انوائسز کے کاروبار میں ملوث کسی فرد کو بھی اس ملک گیر کریک ڈاؤن میں رعایت نہیں دی جائے گی۔

The post قومی خزانے کو نقصان پہنچانے والے مافیا کیخلاف ملک گیر کریک ڈاؤن شروع appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/4pFR2t5

Monday, 29 May 2023

عمران ریاض لاپتا کیس؛ معاملے میں افغانستان کے نمبرز استعمال ہونے کا انکشاف

 لاہور: سینئر صحافی بازیابی کیس کی سماعت کے دوران انکشاف ہو اہے کہ عمران ریاض کے معاملے میں افغانستان کے نمبرز استعمال ہوئے ہیں۔

مقدمے کی سماعت لاہور ہائی کورٹ میں ہوئی، جہاں  آئی جی پنجاب بھی کمرہ عدالت میں پہنچے۔ چیف جسٹس نے استفسار کیا بتائیے، اب تک عمران ریاض مسنگ پرسن کیوں ہے؟۔ وزارتِ دفاع اور وزارتِ داخلہ سے کوئی رپورٹ آئی ہے کیا؟۔ہم نے اپنے آرڈر میں یہ نہیں کہا کہ عمران ریاض ایجنسیوں کے پاس ہے ۔ ہم نے تو یہ کہا ہے کہ ایجنسیوں سے مدد لیں ۔ ایجنسیوں کے علاوہ کون ڈھونڈ سکتا ہے۔

یہ خبر بھی پڑھیں: عمران ریاض کو کچھ ہوا تو سب کیخلاف کارروائی کروں گا، چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ

سیکرٹری دفاع کے نمائندے نے دوران سماعت عدالت کو بتایا کہ ابھی تک عمران ریاض کا کوئی سراغ نہیں لگا ۔ اس موقع پر آئی جی پنجاب روسٹرم پر آئے اور عدالت کو بتایا کہ ہم نے جیو فینسنگ کی ہے، مگر کوئی نمبر لوکیٹ نہیں ہوسکا ۔ عدالت کی ہدایت پر عمران ریاض کی لیگل ٹیم اور اہل خانہ سے ملاقات کی ہے ۔ ہم نے ایف آئی اے سے بھی رابطہ کیا ہے ۔

آئی جی پنجاب نے انکشاف کیا کہ اس معاملے میں کچھ نمبرز غیر ملکی استعمال ہوئے۔ جو نمبرز استعمال ہوئے وہ افغانستان کے ہیں اور ہمارے پاس افغانستان کے نمبرز ٹریس کرنے کی صلاحیت نہیں ہے۔ غیر ملکی نمبر اور اس کا ٹرانسپکرٹ چیمبر میں جمع کرانا چاہتا ہوں ۔ اگر عدالت اجازت دے تو تفصیلات جمع کرادیتا ہوں ۔  عدالت نے آئی جی پنجاب کو ہدایت کی کہ ڈیڑھ بجے آپ چیمبرز میں پیش ہوں۔

مزید پڑھیں: عمران ریاض آئی ایس آئی یا ایم آئی کے پاس نہیں، لاہور ہائیکورٹ کو جواب

عمران ریاض کے وکیل نے عدالت میں کہا کہ باقی تمام لوگ 2 دن میں پکڑے جاتے ہیں لیکن عمران ریاض برآمد نہیں ہوتا ۔

چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ جو لوگ یہاں ہیں ان کو پکڑنا آسان ہوتا ہے ۔

وکیل نے جواب دیا اس کا مطلب ہے کہ آئی جی پنجاب نے آپ کو مطمئن کردیا ہے کہ عمران ریاض افغانستان چلے گئے ہیں۔

بعد ازاں عدالت نے سماعت ملتوی کردی۔

The post عمران ریاض لاپتا کیس؛ معاملے میں افغانستان کے نمبرز استعمال ہونے کا انکشاف appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/ETLwnbH

اوکاڑہ: سدھو موسے والا کی برسی پر فائرنگ کی محفل میں پولیس کی ’شرکت‘

پنجاب کے شہر اوکاڑہ میں 15 سالہ لڑکے نے سدھو موسے والا کی برسی پر ختم قرآن اور ہوائی فائرنگ کا انعقاد کیا تھا تاہم پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے لڑکے کو گرفتار کرلیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق سوشل میڈیا پر ایک پوسٹ وائرل ہوئی جس میں بھارتی گلوکار سدھو موسے والا کی برسی کے موقع پر ہوائی فائرنگ کے پروگرام میں شرکت کی دعوت دی گئی تھی۔

پولیس کے ترجمان اسسٹنٹ سب انسپکٹر (اے ایس آئی) محمد خالد نے پوسٹ کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ نوعمر لڑکے نے بھارتی گلوکار کی برسی پر قرآن کی تلاوت منعقد کرنے اور ہوائی فائرنگ کی تقریب منعقد کرنے کا ارادہ ظاہر کیا تھا۔

FxS4pMIaEAEvGWI

دعوت نامے میں تمام بدمعاشوں اور جٹ برادری کو صمد پورہ یونیورسٹی کی گلی میں ختم قرآن کے بعد ہوائی فائرنگ کی دعوت دی گئی تھی۔

اے ایس آئی خالد نے بتایا کہ بی ڈویژن پولیس نے پوسٹ وائرل ہوتے ہی لڑکے کو حراست میں لے لیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ تفتیش پر پتہ چلا کہ لڑکا میٹرک کا طالب علم ہے اور اس کی عمر تقریباً 15 سال ہے۔

The post اوکاڑہ: سدھو موسے والا کی برسی پر فائرنگ کی محفل میں پولیس کی ’شرکت‘ appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/MTxXVLf

سوشل میڈیا کی مدد سے پاکستانی شہری 53 سال بعد گھر پہنچ گیا

دیربالا: دیر بالا کے علاقے عشیری درہ سے 53 برس قبل لاپتا ہونے والا شخص سوشل میڈیا کے ذریعے گھر پہنچنے میں کامیاب ہوگیا۔ 

تفصیلات کے مطابق لاپتا ہونے والا ممتاز خان عرف ملتانے 1971 میں ایران چلا گیا تھا، چند دن پہلے سوشل میڈیا پر رشتہ داروں سے رابطہ قائم ہوا تھا۔ ممتاز خان کے گھر پہنچنے پر پورے گاؤں میں جشن کا سماں تھا۔

53 سال بعد گھر لوٹنے پر رشتہ داروں نے سہرے پہنائے جبکہ مقامی لوگوں کی بڑی تعداد مبارکباد دینے رشتہ داروں کے پاس پہنچ گئی۔ اس موقع پر ممتاز خان نے بتایا کہ حقیقت میں گھر اور رشتہ داروں کو بھول گیا تھا، واپس گھر پہنچ کر دیکھا تو سب کچھ بدل گیا ہے۔

The post سوشل میڈیا کی مدد سے پاکستانی شہری 53 سال بعد گھر پہنچ گیا appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2lKwMGB

کراچی میں پانچ روز کے دوران نگلیریا سے تین افراد جاں بحق

  کراچی: کراچی میں گزشتہ پانچ روز کے دوران دماغ خور جرثومے نگلیریا نے خاتون سمیت تین افراد کی جان لے لی۔

محکمہ صحت سندھ کے مطابق کراچی میں گزشتہ پانچ روز کے دوران نگلیریا سے تین اموات رپورٹ ہوئی ہیں، قیوم آباد کی 32 سالہ گلشن نامی خاتون 24 مئی کو جان سے گئی، 26 مئی کو سرجانی کا رہائشی 45 سالہ محمد آصف اور صدر کا رہائشی 19 سالہ ظاہر شاہ 28 مئی کو چل بسا۔

ڈائریکٹر جنرل ہیلتھ سروسز کراچی ڈاکٹر عبدالحمید جمانی کے مطابق رواں برس نیگلیریا سے اب تک تین اموات ہوئی ہیں جبکہ گزشتہ سال دماغ خور جرثومہ پانچ افراد کی جان لے چکا ہے۔

ڈی جی ہیلتھ سروسز نے کہا کہ نیگلیریا کی علامات میں سر درد، بخار، متلی، الٹی، گردن میں اکڑن، تبدیل شدہ ذہنی کیفیت اور دورے پڑنا شامل ہیں۔ جان لیوا جرثومے نگلیریا سے بچاؤ کے لیے شہری پانی کے ٹینکس میں کلورین ملائیں۔

The post کراچی میں پانچ روز کے دوران نگلیریا سے تین افراد جاں بحق appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/nXIciEH

ایسا بدترین دور پوری زندگی نہیں دیکھا، فاشسٹ آمریت ہے، پی پی رہنما لطیف کھوسہ

 لاہور: سابق گورنر پنجاب لطیف کھوسہ نے کہا ہے کہ اس طرح کا بدترین دور پوری زندگی نہیں دیکھا۔

پیپلز پارٹی رہنما لطیف کھوسہ نے لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی کارکنوں کی پکڑ دھکڑ انتہائی قابل مذمت اور افسوس ناک ہے دنیا میں ہمیں شرمندگی ہو رہی ہے، جس طرح عورتوں کی چادر و چار دیواری کی پامالی کی جا رہی ہے ، اس طرح کا بدترین دور میں نے اپنی پوری زندگی میں نہیں دیکھا ۔

لطیف کھوسہ نے پریس کانفرنس کرکے پی ٹی آئی چھوڑنے والوں کو ڈیپوٹیشنسٹ قرار دیتے ہوئے کہا کہ ڈیپوٹیشن پر آئے لوگ واپس اپنے ڈیپارٹمنٹ میں چلے جاتے ہیں، پیپلز پارٹی کو بالکل ریکمنڈ نہیں کروں گا کہ ایسے لوگوں کو پارٹی میں لیں، جس میں وفا نہیں وہ انسان ہی نہیں ہے، ادھر سے اُدھر جانے کی وجہ سےتو ہمارا سیاسی کلچر تباہ ہوا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ملٹری کورٹس میں کیسز کو سپورٹ نہیں کرتا اس کا کوئی جواز نہیں، آئین میں ترمیم کیے بغیر ملٹری کورٹس کا کوئی جواز نہیں ہے، البتہ جنہوں نے بھی تنصیبات پر حملہ کیا ہے انہیں ضرور کیفر کردار تک پہنچنا چاہیے۔

لطیف کھوسہ نے کہا کہ اگر آپ نے ملک کو تباہ کرنا ہے تو پھر مذاکرات کے دروازے بند کر دیں ، مذاکرات کے بعد اگر عمران خان اپنے مؤقف پر قائم رہیں تو عوام اسکے ساتھ ہوں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ الیکشن نہ کروانے سے متعلق سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم کو پتا ہے اگر وہ الیکشن میں جاتے ہیں تو جمہور ان کے ساتھ نہیں ہے، جمہوریت پر وہ یقین نہیں رکھتے، فاشسٹ ڈکٹیٹرشپ ہے جتنی دیر آپ ڈنڈا کے ساتھ چلا لو حکمرانی کرلو۔

لطیف کھوسہ نے دعا کی کہ عمران ریاض کے لیے دعا گو ہوں اللہ اسے زندگی دے اللہ کرے وہ زندہ ہے۔

The post ایسا بدترین دور پوری زندگی نہیں دیکھا، فاشسٹ آمریت ہے، پی پی رہنما لطیف کھوسہ appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/u1GSx2d

آئی ایم ایف معاہدے پر حکومتی ناکامی کا سوال، وزیر خزانہ طیش میں آ گئے

 اسلام آباد: وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار صحافی کی جانب سے آئی ایم ایف معاہدے کے حوالے سے حکومتی ناکامی کے سوال پر طیش میں آ گئے۔

صحافی نے وزیر خزانہ سے سوال کیا کہ کیا آئی ایم ایف سے معاہدہ نہ ہونا آپ کی ناکامی ہے ، جس پر انہوں نے جواب دیا کہ کیا پاکستان ڈیفالٹ ہوگیا ہے۔  پاکستان نے ہر انٹرنیشنل پیمنٹ کی ہے۔

 

صحافی نے پوچھا کہ آپ کو پہلی بار مشکل معاشی حالات ملے اور آپ معیشت سنبھال نہیں پارہے ، جس  پر اسحاق ڈار نے جواب دیا کہ آپ نے جو فیصلہ دینا ہے دے دیں ۔ میں بعد میں دیکھ لوں گا۔ بعد ازاں وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے نئے بجٹ، آئی ایم ایف سے متعلق اور مفتاح اسماعیل کے بیان کے حوالے سے سوالوں کا جواب دینے سے گریز کیا اور گاڑی میں روانہ ہو گئے۔

قبل ازیں اسلامک کیپٹل مارکیٹ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر خزانہ کا کہنا تھا کہ کیپٹل مارکیٹ کے فروغ کے لیے اہم اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ دنیا میں اسلامک فنانسنگ تیزی سے بڑھ رہی ہے۔ نان مسلم ممالک میں اسلامک فنانسنگ کا رجحان بڑھ رہا ہے۔ اسلامک فنانسنگ کے ذریعے حکومتی مالیاتی ضروریات کو پورا کیا جا سکتا  ہے۔

انہوں نے کہا کہ رپورٹ کے مطابق 16 ہزار سے زائد ادارے اسلامک فنانسنگ کے لیے ہیں۔ مجموعی طور پر 570 اسلامک بینک اور اسلامک فنانسنگ کی گروتھ 17 فیصد ہے۔ 2026ء تک اسلامک فنانسنگ کا حجم 5 ٹریلین ڈالر تک پہنچ جائے گا۔ پاکستان میں اسلامک فناننس کا حجم 42 ارب ڈالر ہے۔

وزیر خزانہ ن ے کہا کہ پاکستان میں 2022ء میں اسلامک فنانسنگ کی گروتھ 29 فیصد ریکارڈ ہوئی۔ پاکستان میں 6 اسلامک بینک اور 16 بینکوں میں اسلامک بینکنگ کی فرنچائزز ہیں۔ پاکستان میں اسلامک بینکنگ اثاثوں کا حجم 7.2 ٹریلین روپے ہے۔ پاکستان میں اسلامک بینکنگ میں ڈپازٹ کا حجم 5.2 ٹریلین روپے ہے۔

The post آئی ایم ایف معاہدے پر حکومتی ناکامی کا سوال، وزیر خزانہ طیش میں آ گئے appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/iUqodwY

Sunday, 28 May 2023

کشمیر پر پاکستانی موقف کی عالمی پذیرائی، بھارت ناکام !

جی 20 سمٹ کی میزبانی بھارت کے پاس ہے جو رواں سال ستمبر میں ہونا ہے۔ اس سے پہلے مختلف موضوعات پر، مختلف سطح کے اجلاس ہورہے ہیں جن میں سے ایک مقبوضہ کشمیر میں جی 20سیاحت کے ورکنگ گروپ کا اجلاس ہے جو متنازعہ ہوگیا۔

اس کی وجہ پاکستان کی جارحانہ سفارتکاری ہے جس نے مقبوضہ کشمیر کو اپنا حصہ ثابت کے کرنے کی بھارتی کوشش کو خاک میں ملا دیا۔ چین، سعودی عرب، ترکی، انڈونیشیا اور مصر نے پاکستان کی درخواست اس اجلاس کا بائیکاٹ کیا۔

اس طرح عالمی سطح پر کشمیر کی متنازعہ حیثیت اور بھارت کے ناجائز قبضے کے حوالے سے دنیا نے ہمارے اصولی موقف کو تسلیم کیا۔ ایک طرف یہ معاملہ ہے جبکہ دوسری طرف عالمی منظر نامہ تیزی سے تبدیل ہو رہا ہے۔ چین کی کوششوں سے سعودی عرب،ایران تعلقات بحال ہوگئے ہیں۔ سی پیک منصوبے پر بھی کام کا دوبارہ آغاز ہوگیا ہے۔

چین کی طاقت تیزی سے بڑھ رہی ہے اور امریکا اسے اپنے لیے خطرہ سمجھ رہا ہے۔ اس خطے میں بھارت اس کا سٹرٹیجک پارٹنر ہے اور وہ اس کے ذریعے یہاں کا ماحول خراب کر رہا ہے۔

پاکستان پر آئی ایم ایف کے ذریعے دباؤ ڈالنے کی کوشش کی جا رہی ہے اور مشکلات میں اضافہ کیا جا رہا ہے۔ ان تمام معاملات کو دیکھتے ہوئے ’’ایکسپریس فورم‘‘ میں ’’جی 20 میٹنگ اور عالمی منظرنامہ‘‘ کے موضوع پر مذاکرہ کا اہتمام کیا گیا جس میں ماہرین امور خارجہ اور سیاسی تجزیہ نگاروں نے اپنے خیالات کا اظہار کیا۔ فورم میں ہونے والی گفتگو نذر قارئین ہے۔

جاوید حسین
(سابق سفارتکار )

جی 20 ترقی یافتہ ممالک کا گروپ ہے جن کی معیشت 1 ٹریلین ڈالر سے زیادہ ہے۔ جی 20 سمٹ ستمبر میں نئی دہلی میں ہونا ہے۔ اس سے پہلے مختلف میٹنگز ہو رہی ہیں اور اب تک 3 ہوچکی ہیں۔ ہماری درخواست پر چین، سعودی عرب، ترکی، انڈونیشیا اور مصر نے حال ہی میں مقبوضہ کشمیر میں ہونے والی جی 20 میٹنگ میں شرکت نہیں کی۔

یہ ہماری سفارتی کامیابی ہے جو معمولی نہیں۔ بھارت تو جی 20کا رکن ہے، اس وقت کانفرنس کی میزبانی اس کے پاس ہے ،اس کی معیشت 3736 بلین ڈالر ہے جبکہ ہماری صرف 376بلین ڈالر، اگر ہم چاہتے ہیں کہ دنیا میں ہماری آواز مزید مضبوط ہو تو خود کو معاشی طور پر بہترکرنا ہوگا۔ عالمی سیاست بچوں کا کھیل نہیں، جنگ، امن اور سکیورٹی کے معاملات جذبات یا دوستی سے نہیں بلکہ معیشت، ٹیکنالوجی اور فورسز سے حل ہوتے ہیں۔

ہمیں خود کو معاشی طور پر مضبوط کرنا ہوگا۔ افسوس ہے کہ ہم دنیا میں بہت پیچھے رہ گئے ہیں، ہمیں خود کو ٹھیک کرنا ہوگا، ملک میں سیاسی استحکام لانا ہوگا، اس سے ہی معاشی استحکام آئے گا۔ سرد جنگ میں امریکا ایک بڑی طاقت کے طور پر ابھرا، 90 کی دہائی میں اکیلی سپر پاور تھا اور کوئی اسے چیلنج کرنے والا نہیں تھا۔ اس کی سٹرٹیجی تھی کہ کسی ملک کو اتنا مضبوط نہیں ہونے دینا کہ وہ اس کے لیے خطرہ بن سکے، اس کی طاقت کو چیلنج کر سکے۔

اس صدی میں چین نے امریکا کے سپر پاور ہونے کو چیلنج کر دیا ہے۔ امریکا چین کشیدگی کے اثرات اس خطے پر پڑ رہے ہیں، چین کا دفاعی بجٹ 292 بلین ڈالر جبکہ امریکا کا 800 بلین ڈالر ہے، اگلی دہائی میں چین کا دفاعی بجٹ امریکا سے زیادہ ہوگا۔ امریکا، چین کی معاشی و ٹیکنالوجیکل گروتھ کو روکنے کیلئے ہر ممکن اقدامات کر رہا ہے، اس پر پابندیاں لگائی جا رہی ہیں، اس کے باجود چین کی معیشت مزید مضبوط ہوتی جا رہی ہے۔

سی پیک منصوبہ ہماری معاشی ترقی کیلئے اہم ہے، پاکستان کو چین کے ساتھ تعلقات کو فروغ دینا ہوگا۔ موجودہ حکومت نقصان کا ازالہ کرنے کی کوشش کر رہی ہے، قومی مفاد کے منصوبوں کو آگے بڑھانا چاہیے۔ ملک کی ترقی اور سکیورٹی کو دوسروں پر نہیں چھوڑنا چاہیے،ہمیں دوسروں پر انحصار کے بجائے خود کو معاشی و ٹیکنالوجی کے میدان میں مضبوط کرنا ہوگا۔

ڈاکٹر محبوب حسین
( چیئرمین شعبہ تاریخ،جامعہ پنجاب)

جی20 ممالک کے پاس دنیا کی 85 فیصد صنعتی پیداوار ہے لہٰذا یہ وہ ممالک ہیں جو دنیا کے مالی معاملات اور صنعت کو کنٹرول کر رہے ہیں۔ اس سے ان کی اہمیت کا اندازہ لگایا جاسکتا ہے۔ جی 20 سمٹ ابھی ہونا ہے، یہ مختلف اجلاس ہیں جو گجرات اور مغربی بنگال میں ہوچکے ہیں،اب چونکہ مقبوضہ کشمیر میں اجلاس رکھا گیا تھا تو یہ ہائی لائٹ ہوگیا۔

یہ سیاحت کے ورکنگ گروپ کا اجلاس تھا جسے بھارت نے میزبانی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے مقبوضہ کشمیر میں کرنے کی کوشش کی مگر اسے ناکامی کا سامنا کرنا پڑا جس کا کریڈٹ ہماری وزارت خارجہ اور وزیر خارجہ کو جاتا ہے جنہوں نے دنیا کو خطوط لکھے اور میڈیا کا بھرپور استعمال کیا۔ ہمیں مزید جارحانہ انداز میں کام کرنے کی ضرورت ہے۔ مارچ میں بھارت میں جی 20 وزرائے خارجہ کا اجلاس ہوا جس کا مشترکہ اعلامیہ جاری نہیں ہوسکا۔

جی 20 گروپ روس اور امریکا کے تناؤ کی وجہ سے تنازعات کا شکار ہے، بھارت نے بھی اُس اجلاس میں کھل کر امریکا کی حمایت نہیں کی۔ پاکستان کا جھکاؤ چین، وسطی ایشیائی ممالک کی طرف ہے، اب ممالک یہ چاہتے ہیں کہ بڑی طاقتوں کو شامل کرنے کے بجائے اپنے مسائل کو علاقائی سطح پر مشترکہ تعاون سے حل کریں۔

دنیا میں علاقائی سطح پر گروپنگ ہو رہی ہے لہٰذا ہمیں بھی اپنے علاقائی ممالک کے ساتھ الائنس کو فروغ دینا ہے۔سعودی عرب ایران کے ساتھ جبکہ چین بھارت کے ساتھ ٹریڈ کر رہا ہے، ہمیں چین و دیگرممالک کے ساتھ تجارت کو تیز کرنا ہوگا۔ امریکا آئی ایم ایف کے ذریعے ہم پر دباؤ بڑھا رہا ہے لیکن یہ خوش آئند ہے کہ پاکستان اب اس کے متبادل کی طرف جا رہا ہے، ہمیں سمجھنا چاہیے کہ معاشی استحکام کیلئے سیاسی استحکام ضروری ہے، بہتر پالیسیاں بنا کر ان کا تسلسل یقینی بنایا جائے اور ملک کو سیاسی، معاشی و دیگر حوالے سے استحکام دیا جائے۔

ہمارے ہاں تعلیم کو نظر انداز کیا گیا ہے، سیاسی جماعتوں کو چاہیے کہ لانگ ٹرم تعلیمی پالیسی بنائیں، تجارتی پالیسی بنائی جائے اور ملک کی سمت درست کی جائے۔ ایسا نظام بنانا چاہیے کہ ملکی مفاد کے منصوبوں میں رکاوٹ نہ آئے، اس کے لیے ملک میں سیاسی استحکام ضروری ہے۔

 ڈاکٹر اعجاز بٹ
(ماہر امور خارجہ)

جی 20 بیس بڑی طاقتوں کا گروپ ہے جس میں 19 ممالک اور 20 واں رکن یورپی یونین ہے۔ اس وقت بھارت کے پاس اس کی صدارت ہے لہٰذا رواں برس جی 20 سمٹ بھارت کی سربراہی میں ہوگا۔ بھارت نے اس موقع سے فائدہ اٹھانے اور 5 اگست 2019ء کو کشمیر کے حوالے سے اپنے غیر قانونی اقدام پر اپنی امیج کو بہتر کرنے کی کوشش کی۔

اس نے مقبوضہ کشمیر میں کرفیو لگا کر، لوگوں کو گھروں میں محصور کرکے وہاں جی 20کی ایک کانفرنس رکھ کر کشمیر کو بھارت کا حصہ ثابت کرنے کی کوشش کی جو ناکام رہی۔ کشمیر کا علاقہ اقوام متحدہ کے مطابق متنازعہ ہے لہٰذا جی 20کی کوئی بھی کانفرنس کسی متنازعہ علاقہ میں نہیں رکھی جاسکتی۔

ایک اور ڈویلپمنٹ بھی اہم ہے کہ مقبوضہ کشمیر کی پوری قیادت چاہے وہ بھارت کے حق میں ہے یا پاکستان کے، سب نے ہی مقبوضہ کشمیر میں جی 20 میٹنگ کے انعقاد کی مخالفت کی۔چین عالمی سیاست میں کافی اثر و رسوخ رکھتا ہے، اس کے بائیکاٹ اور اثر کی وجہ سے سعودی عرب، ترکی، انڈونیشیا اور مصر نے بھی بائیکاٹ کیا۔ چین خود کو مسئلہ کشمیر میں فریق سمجھتا ہے، بھارت نے آرٹیکل 370 سے لداخ کی حیثیت کو بھی تبدیل کیا جو چین کو قابل قبول نہیں۔ مسئلہ کشمیر پر ہمارا اور چین کا موقف ایک ہے۔

چین نے سعودی عرب اور ایران کو ایک میز پر بٹھا دیا، ان کے درمیان تعلقات بحال کروا دیے۔ دنیا معاشی مفادات کے تابع ہے، عالمی تعلقات میں جذبات سے زیادہ معاشی معاملات دیکھتے جاتے ہیں۔ بھارتی وزیراعظم نے آسٹریلیا کا دورہ کیا اور وہاں بڑے تجارتی معاہدے کیے۔

جب میڈیا نے بھارت میں ہونے والی انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر سوال اٹھایا تو آسٹریلوی وزیراعظم نے کہا کہ یہ بھارت کا اندرونی معاملہ ہے۔ بدقسمتی سے ہماری ترجیحات مختلف ہیں، ہمیں معلوم ہی نہیں کہ کیا کرنا ہے۔

سی پیک منصوبہ انتہائی اہم ہے، اس میں دونوں ممالک کے مفادات ہیں۔ اسے دنیا نے پاکستان کیلئے گیم چینجر قرار دیا۔ 10 برس پہلے مسلم لیگ (ن) کی حکومت نے بڑے جوش کے ساتھ یہ منصوبہ شروع کیا، اس میں 9 تجارتی زونز بننے تھے، یہاں بڑی انڈسٹری منتقل ہونی تھی مگر افسوس کہ اس پر کام نہیں ہوا بلکہ تحریک انصاف کی حکومت نے روک دیا۔

بنگلہ دیش میں دو جماعتیں ہی برسر اقتدار آتی ہیں لیکن وہاں منصوبوں کے تسلسل میں کوئی رکاوٹ نہیں آتی۔ میرے نزدیک ہمارے ہاں بھی قومی مفاد کے منصوبوں پر حکومتوں کی تبدیلی کا اثر نہیں پڑنا چاہیے۔ ارجنٹینا کی معیشت تباہ ہوگئی، وہ ڈیفالٹ کر گیا مگر دوبارہ اپنے پاؤں پر کھڑا ہوکر جی 20 کا رکن بن گیا۔

اس وقت ہم صرف چند ممالک کے جی 20 کانفرنس کے بائیکاٹ پر خوش ہو رہے ہیں، ہمیں اپنی معیشت کو مضبوط کرکے جی 20 کا رکن بننا ہوگا۔ اس کیلئے ملک میں سیاسی استحکام ضروری ہے،ا س کے بغیر معاشی استحکام نہیں آسکتا۔ پاکستان میں امریکا کا اثر و رسوخ بہت ہے، چین یا کوئی اور ملک ہمیں فوری طور پر اس قابل نہیں کر سکتا کہ ہم امریکا کے تسلسل سے باہر نکل سکیں، ہمیں لانگ ٹرم منصوبہ بندی کے ساتھ اپنی معیشت کو مضبوط کرنا ہوگا اور اپنی ترجیحات درست کرنا ہوں گی۔

The post کشمیر پر پاکستانی موقف کی عالمی پذیرائی، بھارت ناکام ! appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/Vq8PWu9

راولپنڈی؛ گیس سلنڈر دھماکے سے مکان کا حصہ گرگیا، ایک جاں بحق

 راولپنڈی: پیپلزکالونی میں گیس سلنڈر کے دھماکے سے دو منزلہ مکان کا کچھ حصہ گرنے سے 14 سالہ لڑکا زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔

ریسکیو 1122 کے مطابق 8 زخمی افراد کو ملبے سے نکال کر اسپتال منتقل کیا تھا جس میں سے ایک زخمی دم توڑ گیا، ایک زخمی 75 فیصد تک جھلس گیا جس کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔

زخمی ہونے والے افراد میں 4 مرد، 2 عورتیں اور 2 بچے شامل ہیں۔

The post راولپنڈی؛ گیس سلنڈر دھماکے سے مکان کا حصہ گرگیا، ایک جاں بحق appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/EDvW6jo

Saturday, 27 May 2023

مفت آٹا اسکیم، نیب تحقیقات میں بڑی پیش رفت،آڈٹ شروع

لاہور: پنجاب میں مفت آٹا اسکیم کے بارے میں نیب تحقیقات میں بڑی پیش رفت ہوئی ہے جب کہ نیب کی جانب سے معاونت کی درخواست کے بعد محکمہ آڈیٹرجنرل آف پاکستان نے تقسیم کئے جانے والے مفت آٹے کا آڈٹ شروع کر دیا۔

پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ اور محکمہ خوراک نے آڈیٹر جنرل آفس کو تمام ریکارڈ فراہم کردیا ہے، آڈٹ افسران نے فلورملز کو جاری کی جانے والی گندم، تیار کئے جانے والے آٹا تھیلوں، ارسال کئے جانے اور وصول ہونے والے تھیلوں کی تعداد سمیت تقسیم کئے جانے والے آٹا تھیلوں کا تقسیمی مرکز کی سطح پر آڈٹ شروع کیا ہے۔

ذرائع کے مطابق نیب حکام نے مفت آٹا حاصل کرنے والے افراد کی رینڈم ویری فیکیشن کرنے کا فیصلہ بھی کیا ہے۔پی آئی ٹی بی کے مفت آٹا تقسیم کے ڈیٹا میں سے مفت آٹا لینے والے افراد کا انتخاب کر کے ان کو ایس ایم ایس ارسال کیا جائے گا جس میں مفت آٹا لینے والے فرد سے تصدیق کی جائے گی کہ اس نے مفت آٹا کے 3 تھیلے وصول کئے ہیں یا نہیں۔

نیب انکوائری کے دوران تمام اضلاع کی انتظامیہ کی جانب سے فلور ملز سے 10 روپے فی تھیلا چندہ جمع کرنے کا انکشاف بھی ہوا ہے۔ ضلع میں تقسیم کردہ مفت آٹا کی تعداد کے مطابق ضلعی انتظامیہ نے یہ رقم وصول کی۔ فلورملز سے یہ رقم مفت آٹا تقسیم مراکز کے اخراجات کی ادائیگی کی مد میں حاصل کی گئی۔

فلورملز سے لی گئی رقم میں سے نجی عمارتوں میں قائم تقسیمی مراکز ،شامیانے اور پنکھوں کا کرایہ دیا گیا۔10 روپے فی تھیلا کے تناسب سے فلارملز سے 43 کروڑ 90 لاکھ روپے وصول کئے گئے ہیں۔

ذرائع کے مطابق پنجاب کے مختلف ڈپٹی کمشنرز اور فلورملز کے درمیان 16 لاکھ سے زائد تھیلوں پر اختلاف ہے،ڈپٹی کمشنرز نے مفت آٹا تقسیم میں وزیر اعظم کی جانب سے یکمشت تین تھیلے دینے کی ہدایت کی وجہ سے رش بڑھنے پر مل مالکان پر دباو ڈال کر ان کے پاس موجود نجی گندم سے آٹا تیار کروایا تھا، لاہور سمیت بعض اضلاع میں اس مدت میں فلورملز کے نجی آٹا تیار کرنے پر غیر تحریری پابندی عائد کر کے انہیں کہا گیا تھا کہ جتنا ممکن ہو سکے مفت آٹا تیار کر کے فراہم کریں کیونکہ اعلی ترین حکام روزانہ یہ ہدف مقرر کرتے تھے کہ آج اتنے تھیلے تقسیم ہونا ہیں۔

ذرائع کے مطابق اب ضلعی انتظامیہ اور محکمہ خوراک نے نجی گندم سے تیار مفت آٹا کے عوض ملز کو سرکاری گندم ابھی تک فراہم نہیں کی ہے۔
آٹا سکیم آڈٹ

The post مفت آٹا اسکیم، نیب تحقیقات میں بڑی پیش رفت،آڈٹ شروع appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/BTDeFoH

باغ سر

ہمیں رات کے آخری پہر اٹھ کر تتلیوں کے دیس کے پار تو نہ جانا تھا مگر پھر بھی ہم سب خوش تھے۔

ہم جانتے تھے کہ وہاں نہ تو پیلے پھول ہوںگے جو اس حبس والے موسم میں ہماری آنکھوں کو ٹھنڈک دے سکیں اور نہ اس سر زمین کا موسم ایسا تھا کہ بدن کو راحت کا سامان میسر آ سکے۔

نہ تو وہاں رتی گلی جیسی کوئی جھیل تھی جس بارے ہمیں گمان ہو کہ وہاں پریاں ہوں گی اور نہ ہی وہاں سفید برفیں تھیں۔ مگر پھر بھی ہم سب اس زمین کی جانب سفر کر رہے تھے کیونکہ اس میں آبشاریں تھیں، بلندی سے گرتے نیلے پانیوں کے گیت تھے اور سب سے بڑھ کر وہاں ایک قلعہ تھا جہاں کسی دیو نے کسی پیاری پری کو قید نہ کیا ہوا تھا بلکہ وہاں کچھ پری زاد (ہمارے فوجی جوان) تھے جو قریب بیٹھے دیو (انڈیا) کو مزید قریب آنے سے روکے ہوئے تھے۔

کہنے والے اسے ”باغسر ” کہتے تھے مگر ہمارے لیے تو یہ جنت کے ٹکڑوں میں سے ایک ٹکڑا ہی تھا۔ ہمارے لیے تو یہ آبشاروں کی سرزمین سماہنی ہی تھی جو اپنے اندر سدھیری، سندوعہ، کھنہ اور نہ جانے کون کون سی آبشاریں لیے ہوئے تھی۔ تو ہم سب آج سماہنی کے علاقے باغ سر جا رہے تھے۔

باغ سر او باغ سر

ہم صبح سویرے مرالہ شہر میں دریائے چناب پر بنے ہیڈ پر سے گزر رہے تھے۔ وسیع پاٹ پر پھیلے دریائے چناب پر طلوعِ آفتاب اور غروب آفتاب کا منظر ہیڈ مرالہ کے مقام پر دل کو موہ لینے والا ہوتا ہے۔

کیا فقط ایک صبح کا منظر ہی خدا کی نشانیاں بیان کرنے کو کافی نہیں؟ سورج کی صرف ایک باریک سی نوک افق سے نکلنے کی دیر ہوتی ہے اور ایک منٹ کے اندر اندر سورج صاحب مکمل طور پر اپنی گول مٹول من موہنی صورت اور اپنی پوری آب وتاب کے ساتھ چمک رہے ہوتے ہیں۔ پتا نہیں شعاعوں کا یہ کیا چکر ہے کہ سورج جب طلوع ہو رہا ہو تو تصاویر بے پناہ خوب بنتی ہیں۔

سورج تصویر میں صاف صاف نظر آ رہا ہوتا ہے مگر جونہی پورا طلوع ہوجاتا ہے تو پھر کیمرے سے پکڑا نہیں جاتا۔ شعاعیں شاید بکھر جاتی ہیں۔ ایسے ہی بیٹھے بیٹھے بات ذہن میں آئی کہ جب انسان بھی اپنی معراج پر پہنچتا ہے تو وہ بھی سنبھالا نہیں جاتا۔ ایک اچھا انسان بھی طلوع ہونے کے بعد بنی نوع کے لیے اسی طرح سودمند ہوتا ہے جیسے خدا کی یہ آیت سورج۔

شاید کہ وادیِ سماہنی تک جانے کے اور بھی راستے ہوں مگر مجھے تو فقط ایک ہی راستہ معلوم ہے جو گجرات اور بھمبر روڈ سے ہوتا ہوا وادیِ سماہنی میں جاتا ہے۔ وادیِ سماہنی جو آزاد کشمیر کی سب کی بڑی وادی ہے، جس کا آخری گاؤں ”باغ سر” ہے۔ باغ سر یعنی کہ باغوں اور پانیوں کی سرزمین۔

تیموری اور چنگیزی نسل سے تعلق رکھنے والا ظہیر الدین بابر نے جب پہلی بار ہندوستان پر پہلے حملے کا سوچا تو وہ کوئی شہنشاہ یا بادشاہ نہیں تھا بلکہ ایک چھوٹی سی ریاست ”فرغنہ” کا مالک تھا جو اس نے اپنے باپ سے وراثت میں پائی تھی۔ ظہیرالدین بابر کا اپنی ریاست میں یہ عالم تھا کہ اپنی ہی ریاست میں اُس سے زیادہ، اس کی آس پاس کی ریاستوں کی عمل داری تھی۔

اسی لیے مایوسی کے عالم میں ظہیر الدین بابر 1519 میں اپنی ریاست سے نکلا اور ہندوستان پر پہلا حملہ کیا۔ پے در پے شکستوں کے بعد بالآخر 1526 میں ظہیر الدین بابر نے پانی پت کے مقام پر ابراہیم لودھی کو شکست دے کر ہندوستان میں مغلیہ سلطنت کی بنیاد رکھی جس میں موجودہ بنگلادیش، بھارت اور پاکستان تو شامل تھے مگر کشمیر شامل نہیں تھا۔ کشمیر اس وقت ایک الگ ریاست تھا۔ ایک مکمل داخلی اور خارجی طور پر آزاد ریاست جس کی سرحدیں چین اور ہندوستان سے ملتی تھیں۔ بابر کشمیر سے مکمل طور پر نا آشنا تھا۔

ایسے میں کسی نے بابر کے کان میں چغلی کی کہ پنجاب کے اوپر ایک جنت نظیر علاقہ ہے جسے کشمیر کہا جاتا ہے، جہاں بادشاہ کو ہیرے جواہرات تو شاید نہ مل سکیں مگر موسم ایسے ملیں گے جو بادشاہ کے دل کو خوش کر دیں گے۔ بابر نے کشمیر کو حاصل کرنے کی کوشش کی مگر بہت سے اندرونی مسائل کی وجہ سے وہ اس جانب مکمل توجہ نہ دے سکا اور دنیائے فانی سے رخصت ہو گیا۔ بابر کے بعد جب ہمایوں حکم راں بنا تو شیر شاہ سوری نے اسے ناکوں چنے چبوا دیے اور ہندوستان سے بے دخل کر دیا۔

مغلیہ سلطنت کو ایک بار پھر جلال الدین محمد اکبر نے ہندوستان میں نہ صرف پروان چڑھایا بلکہ کشمیر پر بھی حملے شروع کر دیے۔ کشمیر میں اس وقت چَک خاندان کی حکومت تھی۔ اکبر نے کشمیر پر کُل تین حملے کیے۔ پہلے دو حملوں کے دوران اکبر کی فوجوں کو پسپائی کا سامنا کرنا پڑا مگر 1586 میں جب اکبر کی فوج نے کشمیر پر دوبارہ حملہ کیا تو یوسف شاہ چَک کو شکت ہوئی۔ کشمیر پر اس وقت یوسف شاہ چَک کی حکم رانی تھی جس کی بیوی ہبہ خاتون کے نام سے مشہور تھی۔

ہبہ خاتون جس کا اصل نام زون تھا، جس کا کشمیری زبان میں مطلب ہے ”چاند سی خوب صورت۔ ” ظاہر سی بات ہے وہ بہت خوب صورت تھی۔ اسی لیے اسے یہ نام دیا گیا۔ ہبہ خاتون کو بلبلِ کشمیر بھی کہا جاتا ہے کیوںکہ یہ ایک خوبصورت آواز کی ملکہ تھی جو اپنے گیت خود لکھتی اور پھر انھیں گاتی۔ ہبہ خاتون ایک کسان کی بیٹی تھی مگر اس کی خوب صورت آواز اور شکل و صورت پر فدا ہو کر یوسف شاہ چک نے اس سے شادی کی۔

بادشاہ اکبر اور یوسف شاہ چَک کے درمیان لڑی جانے والی تیسری اور فیصلہ کن جنگ کے بعد اکبر نے یوسف شاہ کو صلح کی پیش کش کی اور اپنے ساتھ دہلی چلنے کو کہا۔ ہبہ خاتون اکبر کی اس چال کو بھانپ گئی۔ اس نے یوسف شاہ کو دہلی جانے سے منع کیا مبادا وہاں اکبر یوسف شاہ کو مار ڈالے یا زندان میں ڈال دے۔

یوسف شاہ نے ہبہ خاتون کی بات رد کر دی۔ اس نے سیالکوٹ میں جو کہ کشمیر کو سرمائی مقام تھا، اکبر بادشاہ سے ملاقات کی اور سیالکوٹ سے ہی دہلی روانہ ہوگیا۔ دہلی پہنچ کر اکبر نے یوسف شاہ کو بہار بجھوا دیا جہاں وہ موت تک قید میں رہا۔ یوں 1586 میں کشمیر بھی ہندوستان میں ضم ہوگیا۔

کتابوں میں ہے کہ اکبر چکوٹھی کے راستے پنجاب سے سری نگر جاتا تھا جب کہ جہانگیر لاہور سے سیالکوٹ، سیالکوٹ سے بھمبر، باغ سر اور پونچھ سے ہوتے ہوئے سری نگر جایا کرتا تھا۔ جہانگیر نے ہی باغ سر کے علاقے میں ایک قلعہ تعمیر کروایا جسے قلعہ باغ سر کہا جاتا ہے۔ قلعہ باغ سر کی تعمیر کے بارے دو روایات ہیں۔ ایک یہ کہ اسے مہاراجا رنجیت سنگھ وزیراعظم سردار دھیان سنگھ نے جو کہ کشمیر کے مہاراجا گلاب سنگھ کا بھائی تھا، نے تعمیر کروایا تھا۔ دوسری روایت جہانگیر کے بارے میں ہے۔

قلعے کی بیرونی فصیل اور مینار مغلیہ طرز کے ہیں جب کہ قلعے کا اندرون اس بات کی گواہی دیتا ہے کہ اسے سکھ دور میں تعمیر کیا گیا۔ غالب امکان یہی ہے کہ سکھوں اور مغلوں دونوں نے اس قلعے کو تعمیر بھی کیا اور استعمال بھی کیا۔

تین دروازوں، 28 بیرونی کمروں اور 42 اندورنی کمروں کے ساتھ یہ قلعہ آج بھی اپنی اصلی حالت میں قائم ہے۔ قلعے کا داخلی دروازہ مقبوضہ جموں کی طرف ہے، اس لیے بار بار کی گولہ باری سے یہ تباہ ہو چکا ہے۔ قلعہ باغ سر عین لائن آف کنٹرول پر واقع ہے۔ قلعے کی فصیل پر کھڑے ہو کر آپ دوسری طرف کے کشمیر کو بہ آسانی دیکھ سکتے ہیں۔ ہر مغل بادشاہ کی طرح جہانگیر بھی ایک عیاش حکم راں تھا۔

اپنی سالانہ تعطیلات کے سلسلے میں جب مغل بادشاہ جہانگیر کشمیر میں موج مستیاں کر رہا تھا تو کثرتِ شراب نوشی کے باعث جہانگیر صاحب کی گرتی ہوئی صحت اس قدر گری کہ پاکستانی روپے کو بھی پیچھے چھوڑ گئی اور بالآخر جہانگیر صاحب باغسر کے علاقے میں وفات پا گئے۔

بہت سے لوگ سرائے سعد آباد کے بارے کہتے ہیں کہ وہاں جہانگیر کا انتقال ہوا تھا جس کا پرانا نام رام گڑھ ہے۔ اب مسئلہ یہ درپیش تھا کہ جہانگیر صاحب کی نعش کو لاہور کیسے لے جایا جائے کیوںکہ ملکہ نور جہاں نہیں چاہتی تھی کہ بادشاہ کے انتقال کی خبر اس کے لاہور پہنچنے سے پھیلے۔ وہ کسی صورت بھی شاہ جہان کو تحت پر نہیں دیکھنا چاہتی تھی مگر شاہ جہان کی قسمت میں بادشاہت لکھی تھی تو وہ اسے مل کر رہی. مغل دور کی ”حکمت” تو پوری دنیا میں مشہور تھی۔

اب تو یہاں کی حکمت فقط گری ہوئی عمارتوں کو پھر سے کھڑا کرنے کے کام آتی ہے بس۔ تو اس وقت کے حکماء نے جہانگیر کا تقریباً پوسٹ مارٹم کیا، اندورنی اعضا باہر نکالے اور انھیں قلعے کے اطراف میں دفن کر کے نعش کو لاہور بھیج دیا گیا۔ یہاں ایک نیلی قبر میں مغل بادشاہ جہانگیر کے اندرونی اعضاء دفن ہیں۔ انتہائی سادے لفظوں میں یہ کہ یہ بھی مقبرہِ جہانگیر ہی ہے۔ تاریخ میں جہانگیر کے انتقال کی تاریخ 28 اکتوبر 1627 درج ہے.

”قلعہ باغسر کے بارے مجھ جیسے فتوری ذہن کے لوگوں کے لیے چند اچھی باتیں”

قلعے کو مکمل طور پر ہر خاص و عام کو وزٹ کرنے کی اجازت ہے۔ آپ اکیلے بھی اس علاقے کی سیاحت کے لیے جا سکتے ہیں جب تک کہ ایل او سی پر سکوت ہے، اس علاقے میں آپ آزادی سے گھوم سکتے ہیں۔

چوںکہ قلعے کی پچھلی جانب جو پہاڑی ہے، اس کے پار بھارتی مقبوضہ کشمیر ہے، اس لیے یہ پورا علاقہ حساس ہے. آپ قلعے کے کسی بھی اندرونی حصے کی تصویر نہیں بنا سکتے، مگر فصیل کی تصویر بنانے کی اجازت ہے۔

باغسر کا علاقہ چوںکہ عین ایل او سی پر واقعی ہے، اس لیے باغسر کا علاقہ ایک چھاؤنی کی حثیت رکھتا ہے، لہٰذا اس پورے علاقے کی کہیں سے بھی اگر آپ تصویر لیتے پائے گئے تو پھر آپ کی خیر نہیں۔

آپ جلدازجلد قلعہ کی سیاحت کے لیے جائیں باقی ”حفاظتی تدابیر” آپ کو قلعے میں موجود فوجی بھائی ساتھ ساتھ بتاتے رہیں گے۔

ایک اور شدید مزے کی بات۔ آپ چپ چاپ قلعے میں داخل ہوں اور قلعے تمیز و تہذیب کے ساتھ وزٹ کرتے رہیں اور پھر باہر نکل جائیں۔ ہمارے جوان اپنے اپنے کمروں میں بیٹھے اپنا کام کرتے رہیں گے۔ آپ کو کچھ بھی نہیں کہیں گے اور آپ کو بھی اندر جھانک جھانک کر السلام علیکم وعلیکم سلام نہیں کرنا۔ بس چپ چاپ اپنا کام کریں اور اچھے بچوں کی طرح باہر نکل جائیں۔

آپ کو قلعہ میں کسی بھی جگہ بیٹھنا نہیں، بس چلتے جائیں۔ کوئی آپ کو کچھ نہیں کہے گا. اگر کسی جگہ آپ بیٹھ گئے تو کہیں نہ کہیں سے آپ کو آواز پڑ جائے گی کہ چلو بھائی نکلو یہاں سے۔ ہاں البتہ فصیل پر کھڑے ہو کر آپ نہ صرف اطراف کا بلکہ ایل او سی کا بھی بھرپور جائزہ لے سکتے ہیں۔

مزید خوش آئند بات یہ کہ ایل او سی کی جانب قلعے کی جو فصیل ہے، اس پر دوربین بھی رکھی گئی ہے جسے آپ استعمال کر کے بھارتی مقبوضہ چوٹیاں دیکھ سکتے ہیں

باغ سر آپ عام گاڑی پر نہیں جا سکتے۔ اس کے لیے آپ کو 4*4 کی جیپ درکار ہے یا پھر موٹر سائیکل۔ راستہ ٹوٹا ہوا نہیں ہے، بلکہ سرے سے ہے ہی نہیں۔ صرف بڑے بڑے پتھر ہیں اور ان ہی پر چل کر اوپر جانا ہے۔ مجھے قوی یقین ہے کہ جب اکبر نے یہ قلعہ بنوایا ہو گا، تب اس سڑک کی حالت کہیں زیادہ بہتر ہو گی۔

قلعہ باغ سر کے راستے میں ہی دو واٹر فال پڑتی ہیں۔ ایک سدھیڑی واٹر فال اور دوسری سندوعہ واٹر فال۔ دونوں ہی بہترین ہیں اور آپ کا دل خوش کرنے کی بھرپور صلاحیت رکھتی ہیں۔ اس لیے جب بھی آپ باغ سر جائیں، ان دونوں واٹر فالز کو ضرور وزٹ کریں۔

The post باغ سر appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/r0UoTBJ

وزیر اعظم کی سی پی این ای کے نومنتخب عہدیداروں کو مبارک باد

 اسلام آباد: وزیر اعظم شہباز شریف نے کونسل آف پاکستان نیوز پیپرز ایڈیٹرز (سی پی این ای) کے نومنتخب عہدیداروں کو مبارک دی ہے۔

وزیراعظم نے ارشاد عارف کو صدر، انور ساجدی کو سینئر نائب صدر اور اعجازالحق کو سی پی این ای کا سیکرٹری جنرل منتخب ہونے پر دل کی گہرائیوں سے مبارک دیتے ہوئے تمام نومنتخب عہدیداروں کے لئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ  ‘سی پی این ای’ اہل قلم اور صحافت کے ممتاز ناموں کا ایک خوبصورت گلدستہ ہے۔ وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ آپ کا انتخاب ‘سی پی این ای’ میں شامل آپ کے ساتھیوں کے آپ پر اعتماد کا مظہر ہے۔

وزیراعظم نے کہا کہ حکومت ‘سی پی این ای’ کی صحافت اور صحافیوں کی فلاح و بہبود اور بہتری کے لئے کوششوں میں حکومت بھرپور تعاون فراہم کرے گی، نومنتخب عہدیداروں کے لئے دعا ہے کہ وہ اپنی ذمہ داریوں میں سرخرو ہوں اور اپنی کمیونٹی کے اعتماد پر پورا اتریں۔

The post وزیر اعظم کی سی پی این ای کے نومنتخب عہدیداروں کو مبارک باد appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/mEQodHp

مولانا فضل الرحمان ایک ہفتے کے دورے پر تھائی لینڈ روانہ

 اسلام آباد: پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ اور جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان ایک ہفتے کے دورے پر تھائی لینڈ روانہ ہوگئے۔

جے یو آئی ذرائع کے مطابق مولانا فضل الرحمٰن تنظیمی دورے پر تھائی لینڈ گئے ہیں جہاں وہ علماء اور پاکستانی کمیونٹی سے ملاقاتیں کریں گے۔

ذرائع جے یو آئی کے مطابق مولانا راشد محمود سومرو اور مفتی ابرار بھی مولانا فضل الرحمٰن کے ہمراہ ہیں، مولانا فضل الرحمٰن دو جون کو واپس پاکستان پہنچیں گے۔

The post مولانا فضل الرحمان ایک ہفتے کے دورے پر تھائی لینڈ روانہ appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/OvE9KLG

Friday, 26 May 2023

علی زیدی کا پی ٹی آئی اور سیاست چھوڑنے کا اعلان

  کراچی: تحریک انصاف  سندھ کے صدر علی زیدی نے سیاست اور پی ٹی آئی چھوڑنے کا اعلان کردیا۔

پی ٹی آئی کے رہنما علی زیدی نے ویڈیو بیان میں کہا کہ سیاست چھوڑنا آسان فیصلہ نہیں تھا۔ کافی سوچ بچار کے بعد یہ فیصلہ کیا ہے۔ پی ٹی آئی سندھ کی صدارت ، کور کمیٹی اور قومی اسمبلی کی رکنیت سے استعفیٰ دیتا ہوں۔ پاکستان کے لیے کام کروں گا۔ پاکستان کے لیے زرمبادلہ لاؤں گا پہلے بھی یہ کام کرتا رہا ہوں اب بھی یہی کروں گا۔

علی زیدی نے مزید کہا کہ 9 مئی کے واقعات کی پہلے بھی مذمت کی تھی آج بھی کرتا ہوں۔ جو ہوا وہ غلط ہوا، اس میں جو بھی ملوث ہو اسے کیفرکردار تک پہنچانا ضرروی ہے۔ پاک افواج ہمارا فخر ہیں ان کی وجہ سے ہم سکون سے سوتے ہیں کیونکہ وہ ہماری سرحدوں کی حفاظت کرتے ہیں۔ پاکستان کے لیے سیاست میں آیا تھا۔ ہمیشہ پاکستان کی خدمت کی ہے۔ پاکستان زندہ باد پاک فوج زندہ باد۔

The post علی زیدی کا پی ٹی آئی اور سیاست چھوڑنے کا اعلان appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/1DFk6n9

خسرو بختیار نے بھی پی ٹی آئی سے علیحدگی کا اعلان کردیا

 لاہور: پاکستان تحریک انصاف کے ایک اور رہنما اور سابق وفاقی وزیر خسرو بختیار نے پی ٹی آئی چھوڑنے کا اعلان کردیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے رہنما خسرو بختیار نے پی ٹی آئی کو خیرباد کہہ دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ میں نے ایک سال قبل پارٹی کی اعلیٰ اورصف اول کی قیادت سے کہا تھا کہ پاکستان تحریک انصاف کا قومی اداروں کے ساتھ محاذ آرائی کا نیا سیاسی لائحہ عمل پارٹی کے لیے نقصان دہ ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کی اسی پالیسی کی وجہ سے میں نے پی ٹی آئی کی سیاست سے دوری اختیار کرلی ہے۔ میں نے کورکمیٹی کی رکنیت اورجنوبی پنجاب کی صدارت سے بھی دوری اختیار کرلی ہے۔

سابق وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ 9 مئی کے دل سوز واقعات نے مجھے مجبور کردیا ہے کہ میں تحریک انصاف کے سیاسی فلسفے سے دور ہوجاوں۔ میں اب اس کے ساتھ اب نہیں چل سکتا۔ مجھے پورا یقین ہے کہ اب پاکستان کامستقبل بٹوارے اورمحاذ آرائی کی سیاست میں ہرگز نہیں ہے۔

The post خسرو بختیار نے بھی پی ٹی آئی سے علیحدگی کا اعلان کردیا appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/vebPzGq

عدالت سے فرار ہونے والے پی ٹی آئی کے رہنما عامر ڈوگر دوبارہ گرفتار

ملتان: پنجاب پولیس نے عدالت سے فرار ہونے والے پاکستان تحریک انصاف کے رہنما کو دوبارہ گرفتار کرلیا۔

دو روز قبل پاکستان تحریک انصاف کے رہنما عامر ڈوگر خانیوال میں ضلع کچہری سے ضمانت مسترد ہونے کے بعد گرفتاری سے بچنے کے لیے بھاگ گئے تھے اور پولیس نے اُن کے وکیل پر فرار کروانے کا الزام عائد کیا تھا۔

پولیس نے ضلع کچہری اور اطراف میں پی ٹی آئی رہنما کو تلاش کیا مگر وہ نہ ملے جس کے بعد صوبے بھر میں اُن کے حوالے سے خبر وائرلیس کی گئی اور تمام آمد و رفت کے چیک پوائنٹس پر تصویر بھیج کر سیکیورٹی کے انتظامات سخت کردیے گئے تھے۔

پولیس نے عامر ڈوگر کو جمعے کی رات گیارہ بجے کے قریب ملتان شیر شاہ موٹر وے انٹرچینج کے قریب سے دوبارہ گرفتار کیا، گرفتاری کے وقت پی ٹی آئی رہنما گاڑی میں سفر کررہے تھے اور کسی دوسرے مقام کی طرف روانہ تھے۔

The post عدالت سے فرار ہونے والے پی ٹی آئی کے رہنما عامر ڈوگر دوبارہ گرفتار appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/962o3lO

کراچی میں انٹر کے امتحانات کی تیاریاں مکمل، 30 مئی کو پہلا پرچہ ہوگا

  کراچی: شہر میں انٹر کے امتحانات سائنس، کامرس اور ہیومینیٹیز کے امتحانات 30 مئی سے شروع ہو رہے ہیں جس کے لیے تمام تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں۔

امتحانات دو مراحل میں لیے جا رہے ہیں۔ پہلے مرحلے میں سیکنڈ ایئر اور دوسرے مرحلے میں سال اول کے امتحانات ہونگے۔ بورڈ کی جانب سے پہلی بار ای مارکنگ کرانے کا اعلان کیا گیا ہے جو کامرس پرائیویٹ/ریگولر فرسٹ ایئر کی سطح پر ہوگی۔

پہلے مرحلے کے امتحانات میں کل 1 لاکھ 14 ہزار 594 امیدوار شریک ہو رہے ہیں جس میں 58 ہزار سے زائد طلبہ صبح اور 55600 سے زائد دوپہر میں امتحانات دیں گے۔

چیئرمین انٹر بورڈ کراچی پروفیسر ڈاکٹر سعید الدین نے پریس بریفنگ میں بتایا کہ بورڈ نے ہر ڈسٹرکٹ کے لیے ویجلنس ٹیمیں بنائی ہیں۔ ڈائریکٹر جنرل کالجز سندھ پروفیسر، ریجنل ڈائریکٹر، چیئرمین بورڈ اور کنٹرولر کی علیحدہ علیحدہ ویجلنس ٹیمیں ہیں۔ کل 59 حساس امتحانی مراکز ہیں جس میں صبح کے 30 اور دوپہر کے 29 ہیں۔

ایک سوال پر چیئرمین بورڈ نے بتایا کہ کامرس پرائیویٹ سال اول میں ای مارکنگ کریں گے اس کے لیے ٹینڈر کر رہے ہیں، ای مارکنگ مہنگی ہے۔

چیئرمین بورڈ کا کہنا تھا کہ سندھ حکومت پر ہمارے 830 ملین روپے انرولمنٹ اور امتحانی فیسوں کی مد میں واجب الادا ہیں۔

The post کراچی میں انٹر کے امتحانات کی تیاریاں مکمل، 30 مئی کو پہلا پرچہ ہوگا appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/ulHVpMx

خیبر میں دہشتگردوں کی فائرنگ سے 2 پولیس اہلکار شہید

 پشاور: پولیس لائن خیبر پر دہشت گردوں کی فائرنگ سے 2 پولیس اہلکار شہید ہوگئے۔

پولیس کے مطابق پولیس کی جوابی فائرنگ پر دہشت گرد فرار ہوگئے جبکہ فائرنگ کے تبادلے میں 2 اہلکار زخمی بھی ہوئے۔

شہید ہونے والوں میں ڈی ایس پی ہیڈ کواٹر اور لائن آفیسر شامل ہیں، زخمیوں کو طبی امداد کے لیے پشاور کے اسپتال منتقل کر دیا گیا۔

The post خیبر میں دہشتگردوں کی فائرنگ سے 2 پولیس اہلکار شہید appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/DiqKR6E

Thursday, 25 May 2023

جعلی سرکاری گاڑی میں بلوچستان سے سندھ منشیات اسمگل کرنے کی کوشش ناکام

 کوئٹہ: بلوچستان سے جعلی سرکاری گاڑی کے ذریعے منشیات سندھ اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی گئی۔

ترجمان اینٹی نارکوٹکس فورس کے مطابق ملک میں انسداد منشیات کی کارروائیاں جاری ہیں اور اس سلسلے میں کوئٹہ سے سندھ منشیات اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی گئی۔

اے این ایف نے خفیہ اطلاع پر جعلی سرکاری گاڑی اورجعلی سرکاری یونیفارم پہنے شخص سے بھاری مقدار میں منشیات برآمد  کرلی۔ کارروائی کے دوران ناکابندی کے ذریعےجعلی سرکاری ویگو پک اپ گاڑی کو روکنے کی کوشش کی گئی، جس میں ملزم نے ناکا توڑ کر فرار ہونے کی کوشش  کی۔

اے این ایف نے ملزم کا تعاقب کرکے کوئٹہ سبی روڈ کے قریب گاڑی زبردستی رکوائی اور 700 کلو چرس برآمد کرلی۔ اے این ایف نے کوئٹہ کے رہائشی ملزم کو گرفتار کرلیا، جس کی نشاندہی پر توغی روڈ کوئٹہ سے ایک اور جعلی سرکاری نمبر پلیٹ لگی گاڑی سے مزید 100 کلو چرس برآمد کرلی گئی۔

اُدھر اٹک چھمچھ انٹرچینج کے قریب ایک دوسری کارروائی کے دوران کار سے 2 کلو 460 گرام افیون برآمد کرکے اٹک اور صوابی کے رہائشی 3 ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا۔

علاوہ ازیں پشاور چارسدہ روڈ کے قریب گاڑی سے 24 کلو افیون اور 18 کلو چرس برآمد  کرلی گئی۔ تمام کارروائیوں میں ملزمان کو گرفتار مقدمات درج کرلیے گئے ہیں۔ اے این ایف نے تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔

The post جعلی سرکاری گاڑی میں بلوچستان سے سندھ منشیات اسمگل کرنے کی کوشش ناکام appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/nQCLEIW

کراچی؛ شوہر کے انتقال کے 4 ماہ بعد خاتون شیرخوار بیٹے سمیت قتل

  کراچی: قائد آباد میں گھر سے ماں اور شیر خوار بیٹے کی لاشیں ملیں ، مقتولہ کے شوہر کا 4 ماہ قبل انتقال ہوا تھا، اور خاتون اپنی عدت پوری کر رہی تھی۔

شاہ لطیف ٹاؤن کے علاقے قائد آباد گوشت والی گلی میں گھر سے ماں اور شیر خوار بیٹے کی لاشیں ملیں۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچ گئی اور مقتولین کی لاشیں جناح اسپتال پہنچائیں ۔

مقتولہ کی شناخت 35 سالہ فائزہ اور بیٹے کی شناخت ڈیڑھ سالہ زوہان کے نام سے کی گئی ۔مقتولہ کے شوہر ساجد کا 4 ماہ قبل انتقال ہوگیا تھا جس کے باعث مقتولہ عدت میں تھی اور اس کی کچھ ہی دن بعد خاتون اپنے آبائی علاقے اٹک جانے کی تیاری کر رہی تھی ۔

پولیس کے مطابق مقتولہ کی پہلی جب کہ اس کے شوہر کی دوسری شادی تھی، جس نے پہلی بیوی کو طلاق دے دی تھی، جس سے کوئی اولاد نہیں تھی۔ مقتولہ فائزہ کا دیور پچھلی گلی میں رہتا ہے اور اس کے بچے زوہان کو روز لینے آتا تھا۔ گزشتہ روز وہ بچے کو لینے آئے تو گھر میں کمرے کے باہر تالا لگا ہوا تھا، جس پر بچوں نے گھر جا کر اپنی والدہ کو بتایا، جس پر وہ خود گھر آئی اور کھڑکی سے جھانک کر دیکھا تو فائزہ کی لاش پڑی ہوئی تھی۔

پولیس کو جائے وقوع سے اینٹ ملی ہے جس سے مقتولہ کے سر پر وار کیے گئے تھے جب کہ ایک کانٹا (فوک) بھی ملا جس سے مقتولہ کی پشت پر پے در پے وار بھی کیے گئے ۔ پولیس کے مطابق مقتولہ کی لاش ملنے کے بعد بچے کو تلاش کیا گیا تو وہ نہیں ملا اور جب گھر کا زیر زمین ٹینک چیک کیا تو اس میں سے ڈیڑھ سالہ زوہان کی لاش ملی ۔

پولیس حکام نے بتایا کہ دہرے قتل کی واردات میں کتنے لوگ ملوث تھے، اس کا فوری طو پر تعین نہیں کیا جا سکتا، تاہم شبہ ہے واردات میں ملوث ملزم یا ملزمان کا گھر میں آنا جانا تھا جس کی وجہ سے وہ آسانی سے گھر کے اندر داخل ہوئے۔ پولیس نے جائے وقوع سے شواہد جمع کرکے واقعے کی تحقیقات شروع کردی ہے۔

The post کراچی؛ شوہر کے انتقال کے 4 ماہ بعد خاتون شیرخوار بیٹے سمیت قتل appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/QpcDVhj

وائس چانسلر کے نام پر ڈیڈ لاک/حیدر آباد میں وفاقی یونیورسٹی کا قیام خواب بن گیا

کراچی: سندھ کے دوسرے بڑے شہر حیدرآباد میں وفاقی حکومت کی جانب سے ایک نئی یونیورسٹی کا قیام خواب بن گیا ہے۔ 

“حیدرآباد انسٹی ٹیوٹ فار ٹیکنالوجی اینڈ منیجمنٹ سائنسز ” کے نام سے یونیورسٹی کے لیے 100 ایکڑ اراضی مفت فراہم کرنے کے باوجود وفاقی حکومت اس یونیورسٹی کو 8 ماہ بعد بھی فعال نہیں کرسکی ہے اس یونیورسٹی کے قیام کے لیے سندھ حکومت کی جانب سے حیدرآباد کے علاقے لطیف آباد میں 100 ایکڑ اراضی اعلی تعلیمی کمیشن اسلام کو گزشتہ برس اکتوبر میں مفت فراہم کی تھی۔

تاہم اب بتایا جارہا ہے کہ اس یونیورسٹی میں نئے اور پہلے وائس چانسلر کی تقرری پر ڈیڈلاک ہے اور سرچ کمیٹی نے جس امیدوار کے نام کی سفارش بحیثیت وائس چانسلر کی ہے ایوان صدر/چانسلر سیکریٹریٹ اس نام پر راضی نہیں ہے جبکہ خود سرچ کمیٹی نے ابتداء میں متعلقہ امیدوار کے نام کو شارٹ لسٹ کیے گئے تین موزوں ناموں سے باہر رکھا تھا۔

ازاں بعد وفاقی وزارت تعلیم کی مداخلت پر متعلقہ نام نا صرف شارٹ لسٹ کیے گئے امیدواروں کی فہرست میں شامل کیا گیا بلکہ اس نام کو صف اول پر رکھ دی گیا اور ابتداء میں فائنل کیے گئے تین ناموں میں سے ایک نام نکال دیا گیا بتایا جارہا ہے کہ اس سلسلے میں سندھ کی ایک سیاسی جماعت کا اصرار تھا کہ وہ متعلقہ نام کے علاوہ کسی دوسرے امیدوار کو اس یونیورسٹی میں وائس چانسلر کی پوزیشن پر نہیں دیکھنا چاہتے اور اس سیاسی جماعت کے اس اصرار کو وزیر اعظم میاں شہباز شریف تک پہنچایا گیا جس کے بعد وفاقی وزارت تعلیم نے سرچ کمیٹی کو اعتماد میں لے کر متعلقہ امیدوار کے نام کو شارٹ لسٹ کیے گئے امیدواروں کی فہرست میں جگہ دلوائی “ایکسپریس” نے جب وفاقی سیکریٹری تعلیم وسیم اجمل سے اس سلسلے میں دریافت کیا تو ان کا کہنا تھا کہ “ہم تو تین نام وزیر اعظم کو بھجواچکے ہیں اطلاعات کے مطابق سمری وزیر اعظم ہائوس میں ہے تاخیر کیوں ہورہی ہے اس کی وجہ نہیں جانتے”۔
علاوہ ازیں وزارت تعلیم اور سرچ کمیٹی کے ذرائع کے مطابق ابتداء میں انٹرویو کے بعد جن 3 موزوں ناموں کو شارٹ لسٹ کیا گیا تھا ان میں سابق وائس چانسلر سندھ مدرسہ یونیورسٹی ڈاکٹر محمد علی شیخ، اسلامک یونیورسٹی اسلام آباد کے ڈاکٹر نبی بخش جمانی اور سندھ کی ٹیکنیکل یونیورسٹی کے سابق وائس چانسلر ڈاکٹر مدد علی شاہ کا نام شامل تھا تاہم ایک سیاسی پارٹی کی جانب سے جس امیدوار کے نام پر اصرار کیا جارہا تھا۔
ان کے پاس وائس چانسلر شپ کا تجربہ ہی نہیں تھا حد یہ ہے کہ وہ یونیورسٹی کیڈر کے گریڈ 21 کے پروفیسر تک نہیں تھے ان کے پاس کالج اور تعلیمی بورڈ کا تجربہ تھا جبکہ متعلقہ امیدوار انٹرویو پینل کو کیے گئے سوالات کے تسلی بخش جوابات تک نہ دے سکے اور یہ بھی نہ بتاسکے کہ وہ جس یونیورسٹی کے وائس چانسلر بننے کے خواہش مند ہیں اس کا ایکٹ کیا ہے تاہم وزارت تعلیم کی مداخلت پر کالج کیڈر کے مذکورہ ریٹائر پروفیسر کا نام شارٹ لسٹ امیدواروں کی فہرست میں شامل کردیا گیا۔

سیکریٹری تعلیم نے تصدیق کی کہ متعلقہ نام کے علاوہ ڈاکٹر محمد علی شیخ، اور ڈاکٹر جمانی کے نام وزیر اعظم کو بھجوائے گئے ہیں۔
یاد رہے کہ ابتداء میں طے کیا گیا تھا کہ یونیورسٹی کی مختلف عمارتوں کی تعمیر میں ابھی کئی سال لگے گے لہذا فوری طور پر یونیورسٹی شروع کرنے اور داخلوں دینے کے لیے اس یونیورسٹی کی اراضی کے قریب ہی کسی عمارت سے حیدرآباد انسٹی فار ٹیکنالوجی اینڈ منیجمنٹ سائنسز اپنا کام شروع کردے گا یونیورسٹی ایکٹ کے مطابق فی الحال “فیکلٹی آف آئی سی ٹی(آرٹس اینڈ ہیومینیٹیز)، فیکلٹی آف ڈیزائن ، میوزک اینڈ کرییوٹیو آرٹ، فیکلٹی آف نیچرل سائنسز اورفیکلٹی آف بزنس اینڈ انٹرپینیور میں داخلے دیے جانے تھے تاہم یہ سب کچھ وائس چانسلر کے عدم تقرر کے سبب التواء میں پڑگیا ہے۔

The post وائس چانسلر کے نام پر ڈیڈ لاک/حیدر آباد میں وفاقی یونیورسٹی کا قیام خواب بن گیا appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/enDrPW2

صرف چیف جسٹس ہی مراد سعید کی سلامتی کو یقینی بناسکتے ہیں، عمران خان

 اسلام آباد: چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے چیف جسٹس کو مخاطب کرکے کہا ہے کہ صرف وہ ہی مراد سعید کی سلامتی کو یقینی بناسکتے ہیں۔ 

سماجی روابط کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر انہوں نے ایک مرسلہ شیئر کرتے ہوئے کہا کہ ’‏محترم چیف جسٹس صاحب! سابق وفاقی وزیر اور رکن قومی اسمبلی مراد سعید نے اس خط کے ذریعے آپ کو اپنی زندگی کو لاحق سنگین خطرات سے آگاہ کیا ہے‘۔

انہوں نے مزید کہا کہ ’‏سپریم کورٹ کے محترم چیف جسٹس صاحب ہی وہ واحد شخصیت ہیں جو مراد سعید کی سلامتی کو یقینی بنا سکتے ہیں، ‏ارشد شریف کی طرح ایجنسیز مراد سعید کے قتل کے بھی در پے ہیں۔

عمران خان نے کہا کہ ’‏میری (محترم چیف جسٹس صاحب سے)گزارش ہے کہ مراد سعید کی زندگی کے تحفظ کیلئے جو کچھ آپ کے بس میں ہے‘۔

 

The post صرف چیف جسٹس ہی مراد سعید کی سلامتی کو یقینی بناسکتے ہیں، عمران خان appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/JqiaF6I

سونے کی قیمت میں بڑی کمی ریکارڈ

  کراچی: بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں قیمت کم ہونے کے باعث مقامی صرافہ بازاروں میں بھی سونے کی قیمت میں بڑی کمی ریکارڈ کی گئی۔

کاروباری ہفتے کے چوتھے یعنی جمعرات کے روز عالمی مارکیٹ میں ٹریڈنگ کے دوران فی اونس سونے کی قیمت 21 ڈالر کی کمی سے 1961 ڈالر کی سطح پر پہنچ گئی۔

عالمی مارکیٹ میں کمی کے باعث مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی جمعرات کو فی تولہ اور دس گرام سونے کی قیمتوں میں بالترتیب 1800 روپے اور 1543روپے کی بڑی کمی واقع ہوئی۔

حالیہ کمی کے نتیجے میں کراچی، حیدرآباد، سکھر، ملتان، لاہور، فیصل آباد، راولپنڈی، اسلام آباد، پشاور اور کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت گھٹ کر 236000 روپے اور اسی طرح فی دس گرام سونے کی قیمت بھی گھٹ کر 202332روپے ہوگئی۔

اسکے برعکس فی تولہ چاندی کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 2900روپے اور دس گرام چاندی کی قیمت بھی بغیر کسی تبدیلی کے 2486.28 روپے کی سطح پر مستحکم رہی۔

The post سونے کی قیمت میں بڑی کمی ریکارڈ appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/TvaOkQt

انسداد دہشت گردی عدالت نے پی ٹی آئی کے 10 رہنماؤں کی ضمانتیں خارج کردیں

 اسلام آباد: انسداد دہشت گردی کی عدالت نے پی ٹی آئی کے دس رہنماؤں کی ضمانتیں خارج کردیں۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق انسدادِ دہشت گردی عدالت اسلام آباد نے پی ٹی آئی رہنماؤں کی استثنا کی درخواستوں پر محفوظ شدہ فیصلہ سنادیا، اے ٹی سی جج راجہ جوادعباس نے پی ٹی آئی رہنماؤں کی آج استثنا کی درخواستیں مسترد کردیں۔

انسداد دہشت گردی کی عدالت نے تحریک انصاف کے رہنماؤں حسان نیازی، فرخ حبیب، اسد قیصر اور شبلی فراز، زلفی بخاری، اعظم سواتی، عاطف خان، مراد سعید، علی نواز اعوان اور راجہ خرم کی ضمانت قبل از گرفتاری خارج کردی۔

اےٹی سی جج راجہ جواد عباس نے پی ٹی آئی رہنماؤں کی غیر حاضری کے باعث استثنا کی درخواستیں مسترد کردیں۔

واضح رہے کہ پی ٹی آئی رہنماؤں پر تھانہ گولڑہ اور سی ٹی ڈی میں دہشت گردی ایکٹ کے تحت مقدمات درج ہیں۔

The post انسداد دہشت گردی عدالت نے پی ٹی آئی کے 10 رہنماؤں کی ضمانتیں خارج کردیں appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/ZsSpI03

عمران ریاض آئی ایس آئی یا ایم آئی کے پاس نہیں، لاہور ہائیکورٹ کو جواب

 اسلام آباد: ملٹری انٹیلی جنس (ایم آئی) اور انٹر سروسز انٹیلی جنس (آئی ایس آئی) نے صحافی و اینکر عمران ریاض کو حراست میں لیے جانے سے انکار کردیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق عمران ریاض کے والد کی درخواست پر لاہور ہائی کورٹ کے چیف جسٹس امیر بھٹی نے درخواست کی سماعت کی۔چیف جسٹس نے عمران ریاض کے وکیل سے استفسار کیا کہ آپ نے مزید کیا درخواست شامل کی ہے،؟ عمران ریاض کے وکیل ایڈوکیٹ اظہر صدیق نے کہا کہ اس درخواست میں وزیر اعظم پاکستان اور وزیر اعلیٰ سمیت دیگر کو فریق بنایا ہے۔

چیف جسٹس نے کہا کہ عمران ریاض بازیابی کو سیاسی کیس بنایا تو نہیں سن سکوں گا، آپ کی اس درخواست سے پہلے میں نے آرڈر کردیا ہے، ہم نے ان سے جواب مانگ لیا ہے جن کو فریق بنایا ہے، میرا سب سے اہم مقصد ہے کہ عمران ریاض کی زندگی کو محفوظ بنایا جائے، ہم نے  ہدایات جاری کی ہیں اور انہیں لکھا ہے جس کا جلد جواب آئے گا۔

ڈی آئی جی لیگل نے عدالت کو بتایا کہ ایم آئی اور آئی ایس آئی نے عمران ریاض کی حراست سے متعلق واضح انکار کیا ہے۔ اسی طرح ڈی آئی جی انوسٹی گیشن نے عدالت میں بیان دیا کہ آئی ایس آئی اور ایم آئی نے کہا ہے کہ عمران ریاض ان کے پاس نہیں ہیں۔

چیف جسٹس امیر بھٹی نے کہا کہ عدالت کی خواہش یہ تھی کہ عمران ریاض کو ریکور کریں، عدالت نے یہ رپورٹ نہیں مانگی تھی کہ اس کو کس نے گرفتار کیا یہ نہیں کیا، ہم نے واضح لکھا کہ اسے ریکور کروائیں، ہم نے تو یہ کہا ہی نہیں کہ کس نے گرفتار کیا یا پھر نہیں کیا۔

The post عمران ریاض آئی ایس آئی یا ایم آئی کے پاس نہیں، لاہور ہائیکورٹ کو جواب appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/18DQrOa

9 مئی کے بعد نظربندیوں پر  پنجاب حکومت سے جواب طلب

 لاہور: ملک میں 9 مئی کو ہونےو الے پرتشدد واقعات کے بعد ہونے والی نظربندیوں پر عدالت نے پنجاب حکومت سے جواب طلب کرلیا۔

ہائی کورٹ میں ایم پی او 3 اور 16 کے تحت نظر بندیوں کیخلاف درخواست پر سماعت ہوئی، جس میں عدالت نے اٹارنی جنرل پاکستان اور ایڈووکیٹ جنرل پنجاب کو معاونت کے لیے طلب کر لیا ۔

عدالت نے 9 مئی کے واقعات کے بعد نظر بند کیے گئے افراد تفصیلات طلب کرلیں۔ جسٹس امجد رفیق نے کہا کہ بتایا جائے کتنے افراد کے نظر بندی کے احکامات جاری ہوئے۔

تحریک انصاف کی سابق رکن اسمبلی زینب عمیر کی درخواست پر سماعت کرتے ہوئے جسٹس امجد رفیق نے پنجاب حکومت سے تفصیلی اور جامع جواب بھی مانگ لیا۔ درخواست گزار کی جانب سے ایم پی اور 3 اور 16 کو چیلنج کیا گیا  تھا۔

دورانِ سماعت وکیل اظہر صدیق ایڈووکیٹ  نے عدالت کو بتایا کہ قیام امن عام آرڈیننس کی دفعہ 3 اور 16 آئین کے آرٹیکل کے منافی ہے جب کہ پنجاب حکومت کے وکیل نے درخواست کی مخالفت کی اور اسے ناقابل سماعت قرار دیا۔

The post 9 مئی کے بعد نظربندیوں پر  پنجاب حکومت سے جواب طلب appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/cM5hFrZ

Wednesday, 24 May 2023

ایوان صدر اور وفاقی وزارت تعلیم کی رسہ کشی میں جامعہ اردو انتظامی سربراہ سے محروم

  کراچی: ایوان صدر اور وفاقی وزارت تعلیم کے مابین جاری سیاسی تناؤ و رسہ کشی کے سبب وفاقی اردویونیورسٹی انتظامی و آئینی دیوالیہ پن کا شکار ہوگئی، وزارت تعلیم ایوان صدر کے احکامات کو نوٹیفکیشن کے اجرا کے بجائے اعتراض لگا کر واپس کردیتی ہے جبکہ ایوان صدر وزارت تعلیم کی بھجوائی گئی سمریز کی منظوری نہیں دیتا۔

صورتحال یہ ہے کہ ایک قائم مقام رجسٹرار کسی سے ہدایت لیے بغیر جامعہ اردو کے انتظامی و مالی معاملات چلا رہی ہیں تاہم اس میں بھی انھیں بدترین مشکلات کا سامنا ہے اور کہا جارہا ہے کہ یونیورسٹی ایک ایسا جزیرہ بن گئی ہے جس کا اپنی اطراف کی دنیا سے کسی قسم کا رابطہ نہ ہو۔

وزارت تعلیم کے ذرائع نے “ایکسپریس” کو بتایا کہ یونیورسٹی سے ملنے والی اطلاعات کے مطابق signing authority یعنی وائس چانسلر موجود نہیں ہے جس کے سبب یونیورسٹی کا کوئی بھی فنڈ ایک سے دوسرے اکائونٹ میں ٹرانسفر ہی نہیں ہوپارہا۔

یہ بھی پڑھیں: کراچی کے طلباء نے موٹرسائیکل سواروں کی زندگیاں بچانے والا ہیلمٹ تیار کرلیا

جو فنڈ جس اکائونٹ میں موجود ہے وہیں رکھا ہوا ہے کیونکہ ان اکائونٹس سے رقم ٹرانسفر یا نکلوانے کے لیے وائس چانسلر کی منظوری درکار ہوتی ہے اس لیے کسی بھی ضرورت کو پورا کرنے کے لیے بھی اس کا withdrawal ممکن نہیں ہورہا۔

صرف ایچ ای سی سے پینشن اور تنخواہوں کی مد میں آنے والی گرانٹ چونکہ براہ راست اسائنمنٹ اکائونٹ میں آرہی ہے لہذا صرف تنخواہ و پینشن کی ادائیگیاں ہی ممکن ہوپارہی ہیں، تاہم اگر اس فنڈ میں کسی قسم کا تعطل آتا ہے تو یونیورسٹی میں یہ ادائیگیاں بھی رک جانے کا اندیشہ ہے۔

واضح رہے کہ اردو یونیورسٹی میں 2 اپریل سے کوئی مستقل وائس چانسلر نہیں ہے اور وفاقی وزارت تعلیم کے ایک نوٹیفیکیشن کے مطابق آخری قائم مقام وائس چانسلر ڈاکٹر ضیاء الدین اپنی توسیع شدہ دو ماہ کی مدت پوری کرچکے ہیں لہذا اب ان کے پاس کسی قسم کے مالی یا انتظامی اختیارات نہیں رہے۔

بتایا جارہا ہے کہ قائم مقام وائس چانسلر ڈاکٹر ضیاء الدین کو دو ماہ کی اضافی مدت کے پورا ہونے پر ہٹائے جانے کے بعد وفاقی وزارت تعلیم نے نئے مستقل قائم مقام وائس چانسلر کی تعیناتی کے لیے تین ناموں کی سمری ایوان صدر کو بھجوائی تھی جس پر ایوان صدر نے کارروائی نہیں کی، کیونکہ ایوان صدر کا موقف تھا کہ یونیورسٹی ایکٹ کے مطابق قائم مقام وائس چانسلر کی تعیناتی کی سفارش کا اختیار اردو یونیورسٹی کی سینیٹ کے پاس ہے اور وزارت تعلیم یہ نام از خود نہیں بھجواسکتی۔

مزید پڑھیں: مشال خان کی بہن نے امریکی یونیورسٹی سے گریجویشن کی ڈگری حاصل کرلی

وزارت تعلیم کا اس پر موقف تھا کہ چونکہ اب یونیورسٹی کی سینیٹ موجود نہیں ہے بیشتر اراکین اپنی مدت پوری کرچکے ہیں اور سینیٹ کا کورم تک ختم ہوچکا ہے لہذا وزارت تعلیم یہ کام انجام دے رہی ہے، تاہم یہ معاملہ اس قدر سادہ نہیں تھا جتنا وزارت تعلیم نے پیش کیا کیونکہ یونیورسٹی ایکٹ کے مطابق اگر یونیورسٹی کی سینیٹ نہ رہے تو ایسی صورت میں سینیٹ کی ایک سہ رکنی ایمرجنسی کمیٹی مختلف معاملات پر اپنی سفارشات دیتی ہے۔

“ایکسپریس ” نے اس سلسلے میں چیئرمین ایچ ای سی ڈاکٹر مختار احمد سے اردو یونیورسٹی کے معاملے پر رابطہ کیا تو ان کاکہنا تھا کہ “اردو یونیورسٹی کے لوگ ہی اس کے دشمن ہیں ، یہ خود چاہتے ہیں کہ یونیورسٹی ایڈہاک ازم کا شکار رہے اور یہ لوگ اپنی من مانیاں کرتے رہیں اسی لیے انھوں نے وائس چانسلر کی مدت مکمل ہونے تک سینیٹ تشکیل ہی نہیں ہونے دی اب سینیٹ نہیں ہے تو وائس چانسلر کیسے لگائیں۔‘‘
دوسری جانب “ایکسپریس” کو یونیورسٹی کی ایمرجنسی کمیٹی کی ایک ایسی آفیشل دستاویز موصول ہوئی جس میں اس بات کا  بھی انکشاف موجود ہے کہ وزارت تعلیم کی جانب سے یونیورسٹی کے ہٹائے گئے قائم مقام وائس چانسلر ڈاکٹر ضیاء الدین کو اجلاس کی روداد ( minutes of meeting) میں ترمیم کرکے سبکدوش کیا گیا اور اجلاس کے منٹس اصل فیصلوں کے برعکس جاری کیے گئے۔

اور پڑھیں: کراچی میں گیارہویں اور بارہویں جماعت کے امتحانات 30مئی سے لینے کا فیصلہ

واضح رہے کہ سینیٹ کہ اس ایمرجنسی کمیٹی میں رکن سینیٹ واجد جواد ، ڈاکٹر سروش لودھی اور پروفیسر خالد انیس شامل ہیں اس کمیٹی کا اجلاس 31 مارچ کو منعقدہ ہوا تھا۔

دستاویز میں کمیٹی کی جانب سے اس امر کا انکشاف موجود ہے کہ وفاقی وزارت تعلیم 27 فروری کو ایک خط جاری کرتی ہے جس کے مطابق قائم مقام وائس چانسلر ڈاکٹر ضیاء الدین 2 اپریل 2023 کو اپنی مدت پوری کرلیں گے جبکہ سینیٹ کے منعقدہ اجلاس میں اس کے برعکس طے ہوا تھا۔

اجلاس میں  کہا گیا تھا کہ قائم مقام وائس چانسلر 2 فروری تک تعینات ہیں جس کے بعد رکن سینیٹ اور این ای ڈی کے وائس چانسلر ڈاکٹر سروش لودھی اردو یونیورسٹی کا چارج لے لیں گے تاہم اگر ڈاکٹر سروش لودھی یہ چارج نہیں لیتے تو ایسی صورت میں مستقل وائس چانسلر کی تقرری تک قائم مقام سربراہ کا چارج ڈاکٹر ضیاء الدین کے پاس ہی رہے گا لہذا وزارت تعلیم کا مذکورہ نوٹیفکیشن سینیٹ اجلاس کے فیصلے کے برخلاف اور درست نہیں ہے۔
واضح رہے کہ تمام متعلقہ اراکین کے دستخط پر مشتمل اسی دستاویز میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ وائس چانسلر کو ہٹانے سے سینیٹ بھی عملی طور پر ختم ہوجائے گی کیونکہ وہ کورم پورا ہونے کے لیے آخری یا نویں رکن ہیں مزید یہ کہ سینیٹ کا اجلاس محض کورم پورا نہ ہونے کے سبب پہلے 17 فروری 2023 اور پھر 18 مارچ 2023 کو ملتوی ہوچکا ہے جس کے سبب نئے اور مستقل وائس چانسلر کے لیے سرچ کمیٹی تک فعال نہیں ہوسکی ہے۔

اور پڑھیں: پنجاب کے اسکولوں میں گرمیوں کی تعطیلات کا اعلان کردیا گیا

جبکہ مختلف پوزیشنز کے لیے سینیٹ کے 6 اراکین کے علاوہ ڈپٹی چیئرمین کی تقرری بھی التواء کا شکار ہے اس سلسلے میں ایوان صدر وزارت تعلیم کو باضابطہ کہہ چکا ہے لیکن وزارت تعلیم نوٹیفکیشن جاری نہیں کررہی۔
ادھر اس معاملے پر وزارت تعلیم کے ذرائع کہتے ہیں کہ جن چھ افراد کے نام سینیٹ کے لیے ہمیں ایوان صدر سے موصول ہوئے ان میں ایک ایسا نام ڈاکٹر صارم کا موجود ہے جن کی ترقی سمیت دیگر معاملات  پر پہلے ہی تحقیقات ہورہی ہے،  لہذا انھیں کس طرح رکن سینیٹ بنا دیں اور اسی بنیاد پر تمام چھ نام ایوان صدر کو اعتراض کے ساتھ واپس کردیے گئے جبکہ ڈپٹی چیئر پر ایوان صدر کی جانب سے ایک بار پھر اسی نام کی تکرار کردی گئی جو حال ہی میں اس نشست سے ریٹائر ہوئے تھے اور مختلف امور میں ان کی مداخلت پر بھی وزارت معترض ہے۔

“ایکسپریس” نے اس صورتحال پر وفاقی سیکریٹری تعلیم وسیم اجمل سے رابطہ کیا تو ان کاکہنا تھا کہ اردو یونیورسٹی کے ایکٹ میں کئی مشکلات ہیں جس کی وجہ سے معاملات رکے ہوئے ہیں، long term میں اس کے ایکٹ میں تبدیلی کرنی ہے جس پر کام ہورہا ہے جبکہ short term میں وائس چانسلر کا تقرر کرنا ہے لیکن ایکٹ کے تحت یہ سینیٹ کے بغیر نہیں ہوسکتا اور سینیٹ مکمل نہیں ہے۔

ایک سوال پر ان کا کہنا تھا کہ جب سینیٹ ہی نہیں رہی تو سینیٹ کی ایمرجنسی کمیٹی کیسے رہے گی تاہم جب انھیں یاد دلایا گیا کہ ایمرجنسی کمیٹی میں شامل افراد کی سینیٹ کی رکنیت کی مدت ابھی باقی ہے تو ان کا کہنا تھا کہ سینیٹ کی ایمرجنسی کمیٹی کے پاس یہ مینڈیٹ نہیں کہ وہ وائس چانسلر کے لیے نام دے سکے۔

علاوہ ازیں یہ بھی بتایا جارہا ہے کہ وفاقی وزارت تعلیم نے یونیورسٹی ایکٹ میں ترمیم کے لیے ایک نیا بل تیار کیا ہے  جسے قومی اسمبلی میں پیش  کیا جانا ہے ، اس بل میں ڈپٹی چیئر کا عہدہ ختم اور سینیٹ کے اجلاس کی صدارت صدر مملکت یا ڈپٹی چیئر کے بجائے وائس چانسلر کو دینے کی سفارش موجود ہے۔

بل میں سینیٹ میں فیکلٹی اراکین کی نامزدگیوں کے بجائے انھیں انتخابات کے ذریعے سینیٹ کا رکن بنانے کی بات کی گئی ہے جبکہ یونیورسٹی وائس چانسلر کا تقرر اردو یونیورسٹی سینیٹ کی بنائی گئی سرچ کمیٹی کے بجائے ایچ ای سی کو اس کا اختیار دینے کی سفارش کی گئی ہے تاکہ ایچ ای سی کی کمیٹی خود بنائے ۔

 

 

The post ایوان صدر اور وفاقی وزارت تعلیم کی رسہ کشی میں جامعہ اردو انتظامی سربراہ سے محروم appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/i4Ar2nM

سندھ حکومت کا کراچی میں ٹیکسی سروس شروع کرنے کا فیصلہ

  کراچی: ریڈ بس کے بعد سندھ حکومت نے کراچی میں ٹیکسی سروس شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

پہلے مرحلے میں سرکاری سطح پر 150 ٹیکسی شہر میں چلائی جائیں گی جبکہ پنک ٹیکسی بھی چلائی جائیں گی جو خواتین کے لیے مختص ہوں گی۔

محکمہ ٹرانسپورٹ نے منصوبے پر کام شروع کر دیا ہے۔

وزیر اطلاعات شرجیل انعام میمن کا کہنا تھا کہ جلد یہ ٹیکسی سروس شروع کریں گے جس میں ڈرائیور کو نوکریاں بھی ملیں گی۔

The post سندھ حکومت کا کراچی میں ٹیکسی سروس شروع کرنے کا فیصلہ appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/VFTkmfq

وفاقی حکومت نے مبینہ لیک آڈیوز تحقیقاتی کمیشن کو فراہم کردیں

 اسلام آباد: وفاقی حکومت نے لیک ہونے والی مبینہ آڈیوز طلب کیے جانے پر تحقیقاتی کمیشن کو فراہم کردیں۔

ذرائع کے مطابق مبینہ لیک آڈیوز کے ساتھ ٹرانسکرپٹ بھی مجاز افسر کے دستخط سے جمع کروا دیا گیا ہے۔ حکومت کی جانب سے مجموعی طور پر 8 آڈیوز تحقیقاتی کمیشن کو جمع کروائی گئی ہیں۔

یہ خبر بھی پڑھیں: جسٹس فائز کی سربراہی میں آڈیو لیکس کی تحقیقات کیلیے کمیشن قائم

لیک ہونے والی مبینہ آڈیوز میں موجود افراد کے نام، عہدے اور دستیاب رابطہ نمبرز بھی تحقیقاتی کمیشن کو فراہم کی گئی تفصیلات میں شامل ہیں۔

واضح رہے کہ وفاقی حکومت کی جانب سے مبینہ آڈیو لیکس کی تحقیقات کے لیے سپریم کورٹ کے سینئر ترین جج جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی زیر سربراہی 3 رکنی تحقیقاتی کمیشن تشکیل دیا گیا تھا۔

The post وفاقی حکومت نے مبینہ لیک آڈیوز تحقیقاتی کمیشن کو فراہم کردیں appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/S2NuEwI

مشکوک لائسنس پر معطل پائلٹس کے ازسر نو امتحانات کی سفارش

 اسلام آباد: سینیٹ کی قائمہ کمیٹی نے مشکوک لائسنس پر معطل پائلٹس کا ازسر نو امتحان لینے کی سفارش کردی۔

سینیٹر سلیم مانڈوی والا اجلاس کی زیر صدارت سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے ایوی ایشن کا پائلٹس لائسنس سے متعلق اہم اجلاس ہوا۔

کمیٹی نے مشکوک لائسنس پر معطل پائلٹس کی ازسر نو امتحانات کی سفارش کر دی۔

کمیٹی نے اے ٹی پی ایل لائسنس مشکوک ہونے پر تمام لائسنس منسوخ کرنے پر اظہار تشویش کیا اور پائلٹس کے کلیئر لائسنس بحال کرنے کی سفارش کرتے ہوئے کہا کہ سول ایوی ایشن پائلٹس کیخلاف مقدمات کا ازسر نوجائزہ لے۔

چیئرمین نے کہا کہ اے ٹی پی ایل لائسنس جعلی نکلنے پر سی پی ایل لائسنس کیوں منسوخ کر دیا۔ اراکین کمیٹی نے بھی کہا کہ بی اے کی ڈگری جعلی ہونے پر ایف اے کی درست ڈگری کیسے کینسل ہو سکتی ہے۔

ڈی جی سول ایوی ایشن نے جواب دیا کہ جعلی لائسنس پر کارروائی رولز کے مطابق کی گئی، 33 پائلٹس کے لائسنس معطل اور 50 کے منسوخ کیے گئے۔

چیئرمین کمیٹی نے کہا کہ پاکستان دنیا کا پہلا ملک نہیں جہاں چیٹنگ کی جاتی ہے، دنیا میں کئی ممالک میں ایسی چیٹنگ ہوتی ہے۔

ڈی جی سول ایوی ایشن نے جواب دیا کہ جعلی لائسنس پر نکالے گئے پائلٹس کی سیکورٹی کلئیرنس نہیں، 33 پائلٹس کے لائسنس مشکوک پائے گئے، 33 میں سے 27 پائلٹس پر مقدمات کا اندراج کیا گیا، 6 پائلٹس کے خلاف کوئی مقدمات درج نہیں، ان کے لائسنس معطل کیے گئے۔

ڈی جی سول ایوی ایشن کا کہنا تھا کہ مہتاب طاہر نیازی ، ہارون عامر، زین سہیل،نعمان لودھی،زیدعلی طارق،نعمان کرمانی کے لائسنس معطل کیے گئے، یہ پائلٹس ہماری طرف سے کلیئر ہیں، باقی 27پر جرم ثابت ہوا اور ان کی منی ٹریل پکڑی گئی۔

ڈی جی سول ایوی ایشن نے جواب دیا کہ عدالتی معاملہ حل ہونے کے بعد پائلٹس دوبارہ امتحان دے سکتے ہیں، وفاقی کابینہ کےحکم پر50 پائلٹس کے لائسنس کینسل کیے، جن میں سے 43 کے لائسنس منسوخ ہوچکے اور 7 نے عدالتوں میں حکم امتناعی لے رکھا ہے، جعل سازی ثابت ہونے پر نظرثانی بورڈ نے 18 پائلٹس کے لائسنس منسوخی کا ازسر نو جائزہ لیا، بورڈ نے 3 پائلٹس کے لائسنس مکمل طور پر بحال کیے اور 8 کو جزوی ریلیف دیا۔

انہوں نے بتایا کہ ایف آئی اے نے 16 پائلٹس کو دوران تحقیقات کلیئر کر دیا، جن پر کوئی مقدمہ نہیں اور وہ دوبارہ فلائی کر سکتے ہیں، جن پائلٹس کے لائسنس معطل ہوئے انہیں اپنی سزا پوری کرنا ہوگی، عدالتوں میں جانے والے پائلٹس اپنی سزا پوری کریں اور واپس آجائیں۔

ڈی جی سول ایوی ایشن نے پائلٹس کے معطل لائسنس بحال کرنے سے انکار کرتے ہوئے کہا کہ پائلٹس اپنی معطلی کا عرصہ مکمل کریں، دوبارہ امتحان دیں اور آجائیں۔

The post مشکوک لائسنس پر معطل پائلٹس کے ازسر نو امتحانات کی سفارش appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/4woN6aG

پنجاب الیکشن؛ ماضی کو حکومت کے خلاف استعمال نہیں کریں گے، چیف جسٹس

 اسلام آباد: چیف جسٹس آف پاکستان نے پنجاب الیکشن سے متعلق نظرثانی درخواست پر سماعت کے دوران ریمارکس دیے ہیں کہ ماضی کو حکومت کے خلاف استعمال نہیں کریں گے۔

سپریم کورٹ میں پنجاب انتخابات پر الیکشن کمیشن کی نظر ثانی درخواست پر سماعت چیف جسٹس آف پاکستان عمر عطا بندیال کی سربراہی میں جسٹس اعجاز الاحسن اور جسٹس منیب اختر پر مبنی 3 رکنی بینچ نے سماعت کی۔

سماعت کے آغاز پر اٹارنی جنرل نے کہا کہ کل عدالت نے کہا تھا الیکشن کمیشن کے اٹھائے گئے نکات پہلے کیوں نہیں اٹھائے تھے۔ دوسرا نقطہ تھا وفاقی حکومت پہلے چار تین کے چکر میں پڑی رہی۔ ایک صوبے میں انتخابات ہوں تو قومی اسمبلی کا الیکشن متاثر ہونے کا نقطہ اٹھایا گیا تھا۔ اپنے جواب میں 4/3 کے فیصلہ ہونے کا ذکر بھی کیا تھا۔

چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ آپ کو گھبرانا نہیں چاہیے۔ عدالت آپ کی سماعت کے لیے بیٹھی ہے۔ کوئی معقول نقطہ اٹھایا گیا تو جائزہ لے کر فیصلہ بھی کریں گے۔ عدالت میں نقطہ اٹھایا گیا لیکن اس پر بحث نہیں کی گئی ۔ کل نظر ثانی کے دائرہ اختیار پر بات ہوئی تھی۔

چیف جسٹس عمر عطا بندیال نے کہا کہ ماضی کو حکومت کے خلاف استعمال نہیں کریں گے۔ حکومت کی نہیں، اللہ کی رضا کے لیے بیٹھے ہیں۔ بہت سی قربانیاں دے کر یہاں بیٹھے ہیں ۔ آپ اپنے ساتھیوں سے کہیں کہ ہمارے دروازے پر ایسی باتیں نہ کریں۔ ایوان میں گفتگو بھی سخت نہ کیا کریں ، ہم اللہ کے لیے کام کرتے ہیں اس لیے چپ بیٹھے ہیں ۔جس ہستی کا کام کر رہے ہیں وہ بھی اپنا کام کرتی ہے۔

چیف جسٹس نے مزید کہا کہ آپ صفائیاں نہ دیں عدالت صاف دل کے ساتھ بیٹھی ہے۔  ہماری ہرچیز درست رپورٹ نہیں ہوتی۔ کہا گیا عمران خان کو عدالت نے مرسڈیز دی تھی۔ میں تو مرسڈیز استعمال ہی نہیں کرتا۔ پولیس نے عمران خان کی مرسڈیز کا بندوبست کیا تھا۔ اس بات کو پتا نہیں کیا سے کیا بنا دیا گیا ۔ چیف جسٹس نے کہا کہ ہم نے آپ کو خوش آمدید کہا، گڈ ٹو سی یو کہا۔

الیکشن کمیشن کے وکیل سجیل سواتی نے اپنے دلائل میں کہا کہ عدالت ہمیشہ آئین کی تشریح زندہ دستاویز کے طور پر کرتی ہے۔ انصاف کا حتمی ادارہ سپریم کورٹ ہے، اس لیے دائرہ کار محدود نہیں کیا جا سکتا۔ مکمل انصاف اور آرٹیکل 190 کا اختیار کسی اور عدالت کو نہیں ہے۔

چیف جسٹس نے کہا کہ کیا 150 سال کی عدالتی نظیریں غیر مؤثر ہوگئی ہیں۔ 150 سالہ عدالتی نظیروں کے مطابق نظر ثانی اور اپیل کے دائرہ کار میں فرق ہے۔ اس سوال کا جواب آپ نے کل سے نہیں دیا۔

جسٹس منیب اختر نے ریمارکس دیے کہ دائرہ کار پر آپ کی دلیل درست مان لیں تو سپریم کورٹ رولز کالعدم ہو جائیں گے۔ سپریم کورٹ رولز میں نظر ثانی پر ابھی تک کوئی ترمیم نہیں کی گئی۔ دائرہ کار بڑھایا تو کئی سال پرانے مقدمات بھی آ جائیں گے۔ کیسے ہو سکتا ہے کہ سپریم کورٹ رولز کا نظرثانی سے متعلق آرڈر 26 پورا لاگو نہ ہو۔ آرڈر 26 پورا لاگو نہ ہونے سے نظر ثانی دائر کرنے کی مدت بھی ختم ہو جائے گی.

جسٹس منیب اختر نے کہا کہ کیا 10 سال بعد کوئی نظر ثانی دائر کر کے کہہ سکتا ہے رولز مکمل لاگو نہیں ہوتے۔ آپ کو شاید اپنی دلیل مانے جانے کے نتائج کا اندازہ نہیں ہے۔

الیکشن کمیشن کے وکیل نے جواب دیا کہ نظر ثانی دائر کرنے کے لیے مدت ختم نہیں ہونی چاہیے۔

جسٹس منیب اختر نے ریمارکس دیے کہ 70 سال میں یہ نقطہ آپ نے دریافت کیا ہے تو نتائج بھی بتائیں۔ جسٹس اعجاز الاحسن نے کہا کہ نظر ثانی کا دائرہ کار سپریم کورٹ رولز میں موجود ہے۔

وکیل نے جواب دیا رولز نظر ثانی کے آئینی اقدام پر قدغن نہیں لگا سکتے۔

چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ 184/3 کا استعمال بہت بڑھ گیا ہے۔ احساس ہوا ہے کہ اس سے غلطیاں بھی ہو سکتی ہیں۔ آپ کی نظر میں نظرثانی کا دائرہ محدود ہونا درست نہیں ہے۔ آپ چاہتے ہیں نظر ثانی میں دائرہ وسیع کیا جائے ۔ اس نقطہ پر اٹارنی جنرل سے رائے لیں گے ۔ اب اصل مقدمے کی جانب آئیں، اس پر بھی دلائل دیں۔

وکیل الیکشن کمیشن نے کہا کہ انتخابات کی تاریخ دینے کا معاملہ پہلی بار عدالت آیا تھا، جس پر چیف جسٹس نے کہا کہ عدالت توقع کرتی ہے کہ ایسے قانون کے حوالے بھی دیے جائیں گے۔ الیکشن کمیشن نے کہا تھا سکیورٹی اور فنڈز دے دیں انتخابات کروا دیں گے۔ اب ان تمام نکات کی کیا قانونی حیثیت ہے۔ 9رکنی بینچ نے اپنے حکم میں اہم سوالات اٹھائے تھے۔

چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ سیاسی جماعتوں کے مفادات کہیں اور جڑے ہوئے تھے۔ قانونی نکات پر دلائل کے بجائے بینچ پر اعتراض کیا گیا۔ 9رکنی  سےبینچ  5 رکنی بنا، وہ بھی عدالتی حکم پر۔ 7رکنی بینچ عدالت کے حکم پر بنا ہی نہیں تو 4/3 کا فیصلہ کیسے ہو گیا؟۔ عدالت 2 منٹ میں فیصلہ کر سکتی ہے کہ نظر ثانی خارج کی جاتی ہے۔ عدالت قانونی نکات پر سن کر فیصلہ کرنا چاہتی ہے ۔ آسانی سے کہہ سکتے ہیں آپ نے سواری مس کر دی۔

وکیل الیکشن کمیشن سجیل سواتی نے کہا کہ عدالتی حکم پر الیکشن کمیشن نے صدر کو خط لکھا ۔

چیف جسٹس نے کہا کہ الیکشن کمیشن نے صدر کو وہ صورتحال نہیں بتائی جو عدالت کو اب بتا رہے ہیں ۔ صدر کو صرف تاریخ دینے کا لکھا گیا تھا۔ سپریم کورٹ الیکشن کمیشن کو بااختیار بنانے کی کوشش کرتا ہے۔ الیکشن کمیشن نے صدر کو ایک دن انتخابات کی ایڈوائس کیوں نہیں دی۔ صدر مملکت کو 218/3 کا بتایا نہ ہی 1970 کے انتخابات کا۔ الیکشن کمیشن نے صدر کو سکیورٹی کا بتایا نہ فنڈز کا۔

چیف جسٹس نے کہا کہ زمینی حالات کا ذکر کیے بغیر کہا جا رہا ہے کہ 218/3 کے تحت مزید اختیارات دیے جائیں ۔ آئین اختیار دیتا ہے تو استعمال کرنے سے پہلے آنکھیں اور ذہن بھی کھلا رکھیں۔

وکیل نے کہا کہ تلور کے شکار والے کیس میں بھی عدالت نے اپنے فیصلے پر نظر ثانی کی۔ 16 ہزار ملازمین کے کیس میں نظر ثانی خارج ہوئی لیکن عدالت نے 184/3 اور 187 کا اختیار استعمال کیا۔ ججز کیس میں بھی عدالت نے اپنا فیصلہ خود تبدیل کیا۔

چیف جسٹس نے کہا کہ عدالت نے ججز کیس میں سوموٹو نظر ثانی کی تھی ۔ملازمین کیس میں اقلیتی نوٹ ہے کہ خارج شدہ نظرثانی 187 میں بحال نہیں ہوسکتی۔

وکیل نے کہا کہ دہشتگردی کیس میں سپریم کورٹ نے قرار دیا   کہ دوسری نظرثانی درخواست نہیں ہوسکتی لیکن عدالت خود فیصلے کا جائزہ لے سکتی ہے۔ وکیل الیکشن کمیشن کی جانب سے جسٹس فائز عیسیٰ کیس کا بھی حوالہ  دیا گیا، انہوں نے کہا کہ جسٹس فائز عیسیٰ کی اہلیہ کی نظرثانی درخواست میں بھی عدالت نے اپنا فیصلہ واپس لیا تھا۔

سپریم کورٹ نے اٹارنی جنرل اور وکیل الیکشن کمیشن کے دلائل سننے کے بعد پنجاب انتخابات کیس کی سماعت کل تک ملتوی کردی۔

The post پنجاب الیکشن؛ ماضی کو حکومت کے خلاف استعمال نہیں کریں گے، چیف جسٹس appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/q5W4Lhy

کراچی میں آٹے کی قلت شدت اختیار کرگئی

کراچی میں گندم کی ترسیل اور آٹے کی قلت شدت اختیار کرگئی۔

سندھ ہائیکورٹ نے فلور ملز ایسوسی ایشن کی گندم کی فراہمی روکنے کیخلاف درخواست پر چیف سیکریٹری اور محکمہ خوراک کو نوٹسز جاری کردیئے۔

چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ جسٹس احمد علی شیخ کی سربراہی میں دو رکنی بینچ کے روبرو فلور ملز ایسوسی ایشن کی گندم کی فراہمی روکنے کیخلاف درخواست پر سماعت ہوئی۔

درخواستگزار کے وکیل کا موقف تھا کہ کراچی کی فلور ملز کو حکومت سندھ کی جانب سے سخت پابندیوں کا سامنا ہے۔ ضلعی اور صوبائی سطح پر طلب کے حساب سے گندم فراہم نہیں کی جارہی۔ کراچی میں 90 سے زائد فلور ملز ویران پڑی ہیں۔ گندم طلب کے حساب سے نہ ملنے کی وجہ سے اس وقت کراچی میں سب سے زیادہ مہنگا فروخت کیا جارہا ہے۔ سندھ حکومت کو بلا تعطل گندم کی فراہمی یقینی بنانے کا حکم دیا جائے۔

عدالت نے چیف سیکریٹری اور محکمہ خوراک کو 31 مئی کے لیے نوٹسز جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا۔

The post کراچی میں آٹے کی قلت شدت اختیار کرگئی appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/AOnLqc6

Tuesday, 23 May 2023

میئر کراچی لاکر لوگوں کی خدمت کریں گے، فریال تالپور

  کراچی: پاکستان پیپلز پارٹی خواتین ونگ کی صدر فریال تالپور نے کہا ہے کہ میئر کراچی جیالا ہی ہوگا اور تمام بلدیاتی امیدواروں کو کراچی کے لوگوں کی خدمت کرنا ہوگی۔

کراچی میں منعقدہ منتخب بلدیاتی نمائندوں کے اعزاز میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے فریال تالپور نے کہا کہ پارٹی قیادت کی نظریں بلدیاتی امیدواروں پر ہیں، تمام جیتنے والے چیئرمین، وائس چیئرمینز اور کونسلرز کو شہر کی خدمت کرنی ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ کراچی کا میئر جو بھی ہو جیالا ہی ہوگا کیونکہ کراچی کی میئر شپ پر صرف پیپلز پارٹی کا حق ہے اور ہم اپنا میئر ہی لائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ بلدیاتی انتخابات کے بعد عام انتخابات کیلئے بھی بھرپور تیاری کرنی ہے کیونکہ کسی بھی وقت انتخابات ہو سکتے ہیں۔ فریال تالپور کر کا کہنا تھا کہ سندھ میں سیلاب کی تباہ کاری کے بعد سندھ حکومت نے بہتر کام کیا جبکہ بارشوں میں بھی پیپلزپارٹی کی قیادت سڑکوں پر عوام کی خدمت میں مصروف نظر آئی۔

فریال تالپور نے مزید کہا کہ ’ہم عوام کی خدمت کا جزیہ رکھتے ہیں اور اب لوگوں کی خدمت کر کے تاریخ رقم کریں گے‘۔

تقریب میں بلدیاتی نمائندوں کے علاوہ صوبائی وزیر سعید غنی، نجمی عالم جاوید ناگوری، قاسم سراج سومرو اور دیگر نے بھی شرکت کی۔

The post میئر کراچی لاکر لوگوں کی خدمت کریں گے، فریال تالپور appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/ZjSfOXg

کراچی میں بچوں کے جھگڑے میں بڑے کود پڑے، فائرنگ سے دو جاں بحق

  کراچی: شہر قائد کے علاقے منگھوپیر میں بچوں کی لڑائی کے دوران بڑوں میں مسلح تصادم ہوا، جس میں دو افراد جاں بحق ہوگئے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق منگھوپیر کے علاقے زبیو گوٹھ میں بچوں کا جھگڑا جب بڑوں تک پہنچا تو دونوں فریقین کے درمیان پہلے تلخ کلامی اور پھر ہاتھا پائی ہوئی۔ بعد ازاں دونوں فریقین اسلحے کے ساتھ آئے اور ایک دوسرے پر فائرنگ کردی۔

فائرنگ کے نتیجے میں دو افراد موقع پر ہی جاں بحق جبکہ خاتون سمیت دو زخمی ہوئے۔ واقعے کے بعد پولیس نفری جائے وقوعہ پہنچی اور لاشوں و زخمیوں کو عباسی شہید اسپتال منتقل کیا۔

پولیس حکام نے بتایا کہ ابتدائی تحقیقات میں واقعہ بچوں کا جھگڑا معلوم ہوا ہے تاہم مزید تحقیقات جاری ہیں۔

The post کراچی میں بچوں کے جھگڑے میں بڑے کود پڑے، فائرنگ سے دو جاں بحق appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/JqAnG3Z

ڈالر کی قیمت کہاں جاکر رکے گی اس بارے میں کوئی نہیں بتا سکتا، مفتاح اسماعیل

  کراچی: سابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے کہا ہے کہ ڈالر کی قیمت کہاں جاکر رکے گی اس بارے میں بتانا مشکل ہے مگر روپے کی قدر کم ہونے سے ملک میں مہنگائی کی شرح 35 فیصد تک پہنچ گئی ہے۔

سابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کی کراچی کے نجی ہوٹل میں ایکسپریس نیوز سے خصوصی کرتے ہوئے کہا کہ 9 مئی پاکستان کی تاریخ کا سیاہ ترین دن ہے جو کچھ ہوا وہ قابل مذمت ہے ہم نے بھی گرفتاریوں کا سامنا کیا لیکن کوئی جلاؤ گھیر او نہیں ہوا۔

انہوں نے کہا کہ ڈالر کہاں رکے گا یہ بتانا مشکل ہے اور موجودہ صورت حال کے پیش نظر ابھی کوئی بھی یہ بتا نہیں سکتا کیونکہ روپے کی قدر مستحکم نہیں ہے۔ ملک میں مہنگائی 35 فیصد تک پہنچ گئی ہے۔

سابق وفاقی وزیر کا مزید کہنا تھا کہ ہم بھی جیل میں رہے ہیں 5 ماہ جیل میں 50 دن نیب نے مجھے حراست میں رکھا کھبی ہمارے دل میں پارٹی چھوڑنے کا خیال نہیں آیا مسلم۔لیگ ن کے کئی رہناوں کو جیل میں ڈالا کسی نے پارٹی نہیں چھوڑی ہماری لیڈر شپ گرفتار ہوئی کسی نے ایسا اعلان نہیں کیا مجھے تو حیرت ہوتی ہے کہ تحریک انصاف والے باتیں بڑی کرتے تھے لیکن ایک دو دن جیل اور صعوبتیں برداشت نہیں کر پارہے جبکہ ان کو عدالتی سپورٹ بھی لیکن اس کے باوجود پارٹی چھوڑ چھوڑ کر جارہے ہیں۔ نو مئی سیاہ دن تھا جو کچھ ہوا وہ نہیں ہونا چاہیے تھا۔

مزید پڑھیں: اوپن مارکیٹ میں ڈالر 308 روپے کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا

مفتاح اسماعیل نے مزید کہا کہ نیب نے عمران کو بلایا تھا عمران خان سےسوال پوچھا گیا کہ ساٹھ ارب کسی کو آپ نے دے دئیے آپ جواب دے دیتے لیکن اس پر پورے ملک جلاو گھیراو شروع کردیا گیا جبکہ مجھے، شاہد خاقان کو بلایا گیا گرفتاری ہوئی کیا کوئی ہنگامہ آرائی ہوئی اور ہمارے پاس قانونی کاغذات بھی پورے تھے کوئی مسئلہ نہیں تھا لیں پھر بھی ہمیں گرفتار کرلیا گیا۔

انہوں نے سوال کیا کہ جب ہم رہائی سے باہر آئے کیا ہم نے واپس آکر نیب پر پیٹرول بم مارے، جناح ہاؤس کور کمانڈر ہاؤس جلا دیا ، یہ کیا سیاست ہے کہ جناح ہاؤس تو جلادیا گیا اب مزار ہی رہ گیا سب تو آپ نے جلا دیا یہ قوم کو قبول نہیں ہے۔

The post ڈالر کی قیمت کہاں جاکر رکے گی اس بارے میں کوئی نہیں بتا سکتا، مفتاح اسماعیل appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/exAwXYq

پی ٹی آئی ترمیم کی آڑ میں این آر او چاہتی تھی، حسن مرتضیٰ

 لاہور:  پیپلز پارٹی پنجاب کے جنرل سیکریٹری سید حسن مرتضیٰ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئینی ترمیم سے پارلیمان کی بالا دستی اور ادار...