Urdu news

Friday, 19 May 2023

زمان پارک سے رکاوٹیں ختم، پولیس کی بھاری نفری تعینات

 لاہور: چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی رہائش گاہ زمان پارک کے گرد رکاوٹیں ختم کرکے پولیس کی بھاری نفری تعینات کردی گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق زمان پارک میں تجاوزات کے خلاف آپریشن آخری مرحلے میں داخل ہو چکا ہے اور وہاں لاہور ویسٹ مینجمنٹ کی جانب سے صفائی کا عمل جاری ہے۔

یہ خبر بھی پڑھیں: عمران خان سے مذاکرات کے بعد آپریشن ملتوی، پولیس نفری ہٹانے کی ہدایت

تحریک انصاف کے کارکنوں کی جانب سے زمان پارک کے گرد رکھی گئی رکاوٹیں ہٹانے کا کام مکمل ہو چکا ہے، جس کے بعد زمان پارک آنے والے راستوں پر پولیس کی بھاری نفری تعینات کردی گئی ہے۔ زمان پارک کے باہر کینال روڈ تاحال ٹریفک کے لیے بند ہے۔

ذرائع کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان زمان پارک میں موجود  ہیں۔ عمران خان اپنے مقدمات،رہنماوں اور کارکنوں کی رہائی کےحوالے سے اپنے قانونی ٹیم سے مشاورت کریں گے۔

The post زمان پارک سے رکاوٹیں ختم، پولیس کی بھاری نفری تعینات appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/v3STI8t

No comments:

Post a Comment

پی ٹی آئی ترمیم کی آڑ میں این آر او چاہتی تھی، حسن مرتضیٰ

 لاہور:  پیپلز پارٹی پنجاب کے جنرل سیکریٹری سید حسن مرتضیٰ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئینی ترمیم سے پارلیمان کی بالا دستی اور ادار...