اسلام آباد: وفاقی حکومت نے لیک ہونے والی مبینہ آڈیوز طلب کیے جانے پر تحقیقاتی کمیشن کو فراہم کردیں۔
ذرائع کے مطابق مبینہ لیک آڈیوز کے ساتھ ٹرانسکرپٹ بھی مجاز افسر کے دستخط سے جمع کروا دیا گیا ہے۔ حکومت کی جانب سے مجموعی طور پر 8 آڈیوز تحقیقاتی کمیشن کو جمع کروائی گئی ہیں۔
یہ خبر بھی پڑھیں: جسٹس فائز کی سربراہی میں آڈیو لیکس کی تحقیقات کیلیے کمیشن قائم
لیک ہونے والی مبینہ آڈیوز میں موجود افراد کے نام، عہدے اور دستیاب رابطہ نمبرز بھی تحقیقاتی کمیشن کو فراہم کی گئی تفصیلات میں شامل ہیں۔
واضح رہے کہ وفاقی حکومت کی جانب سے مبینہ آڈیو لیکس کی تحقیقات کے لیے سپریم کورٹ کے سینئر ترین جج جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی زیر سربراہی 3 رکنی تحقیقاتی کمیشن تشکیل دیا گیا تھا۔
The post وفاقی حکومت نے مبینہ لیک آڈیوز تحقیقاتی کمیشن کو فراہم کردیں appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/S2NuEwI
No comments:
Post a Comment