Urdu news

Friday, 19 May 2023

سابق گورنر سندھ عمران اسماعیل بھی گرفتار

  کراچی: قانون نافذ کرنے والے اداروں نے تحریک انصاف کے رہنما عمران اسماعیل کو حراست میں لے لیا۔

ذرائع کے مطابق سابق گورنر سندھ کے گھر پر چھاپہ مارا گیا۔ عمران اسماعیل کو ڈیفنس کے علاقے میں ان کی رہائش گاہ سے حراست میں لیا گیا۔

بھائی نے کہا ہے کہ عمران اسماعیل کو نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ 9 مئی کو عمران خان کی گرفتاری کے خلاف احتجاج کے دوران توڑپھوڑ اور جلاؤ گھیراؤ کے الزامات میں پی ٹی آئی کے متعدد رہنما اور ہزاروں کارکنان گرفتار ہیں۔ ان پر دہشت گردی کے مقدمے درج کردیے گئے ہیں۔

The post سابق گورنر سندھ عمران اسماعیل بھی گرفتار appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/VlEKecS

No comments:

Post a Comment

پی ٹی آئی ترمیم کی آڑ میں این آر او چاہتی تھی، حسن مرتضیٰ

 لاہور:  پیپلز پارٹی پنجاب کے جنرل سیکریٹری سید حسن مرتضیٰ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئینی ترمیم سے پارلیمان کی بالا دستی اور ادار...