Urdu news

Monday, 22 May 2023

وفاق اور پنجاب حکومت کی صوبے میں فوری انتخابات کی مخالفت، سپریم کورٹ میں جواب جمع

 اسلام آباد: وفاقی حکومت اور نگران پنجاب حکومت نے صوبے میں فوری انتخابات کی مخالفت کرتے ہوئے سپریم کورٹ میں جواب جمع کرادیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق سپریم کورٹ کی جانب سے الیکشن کے لیے تاریخ دینے کے معاملے پر نگران پنجاب حکومت کی جانب سے چیف سیکریٹری پنجاب نے الیکشن سپریم کورٹ میں تحریری جواب جمع کرادیا۔

پنجاب حکومت نے جواب میں موقف اختیار کیا ہے کہ الیکشن کی تاریخ دینے کا اختیار سپریم کورٹ کا نہیں، الیکشن کی تاریخ دینے کا اختیار ریاست کے دیگر اداروں کو ہے، 14 مئی کو الیکشن کی تاریخ دے کر اختیارات کے آئینی تقسیم کی خلاف ورزی ہوئی ہے۔

جواب میں کہا گیا ہے کہ آرٹیکل 218 کے تحت صاف و شفاف الیکشن کرانا الیکشن کمیشن کا اختیار ہے، اختیارات کی تقسیم کے پیش نظر سپریم کورٹ نے کے پی الیکشن کی تاریخ نہیں دی، الیکشن پروگرام میں تبدیلی کا اختیار الیکشن کمیشن کا ہے۔

پنجاب حکومت نے جواب میں کہا ہے کہ عمران خان کی گرفتاری کے بعد سول ملٹری املاک کو نقصان پہنچایا گیا، پُرتشدد احتجاج اور مظاہرے ہوئے جن میں 162 پولیس اہلکار زخمی ہوئے اور 97 پولیس گاڑیوں کو جلایا گیا، 9 مئی کے واقعہ کے بعد صوبے میں سیکیورٹی حالات تبدیل ہوگئے ہیں۔

پنجاب حکومت نے تحریری جواب میں مزید کہا ہے کہ پنجاب میں الیکشن کے لیے 5 لاکھ 54 ہزار سیکیورٹی اہل کار درکار ہوں گے اور اس وقت اگر الیکشن ہوئے تو صرف 77 ہزار کی نفری دستیاب ہے۔

اسی ضمن میں وفاقی حکومت نے بھی پنجاب انتخابات کیس فیصلے پر نظر ثانی کی استدعا کردی۔ وفاقی حکومت نے الیکشن کمیشن کی درخواست پر سپریم کورٹ میں اپنا جواب جمع کروادیا۔

واضح رہے کہ سپریم کورٹ میں الیکشن کمیشن کی نظر ثانی درخواست کل سماعت کے لیے مقرر ہے۔

The post وفاق اور پنجاب حکومت کی صوبے میں فوری انتخابات کی مخالفت، سپریم کورٹ میں جواب جمع appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/mfi9ozn

No comments:

Post a Comment

پی ٹی آئی ترمیم کی آڑ میں این آر او چاہتی تھی، حسن مرتضیٰ

 لاہور:  پیپلز پارٹی پنجاب کے جنرل سیکریٹری سید حسن مرتضیٰ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئینی ترمیم سے پارلیمان کی بالا دستی اور ادار...