Urdu news

Wednesday, 17 May 2023

9 مئی کے واقعات میں ملوث افراد کو نشانہ عبرت بنایا جائے، فیصل واڈا

کراچی: سابق وفاقی وزیر فیصل واڈا نے کہا ہے کہ نومئی کے واقعات کی بھرپور انداز میں مذمت کرتے ہیں اوران واقعات  میں ملوث افراد کے خلاف آرمی ایکٹ کے تحت مقدمات چلا کر نشانہ عبرت بنایا جائے۔

کراچی میں اپنی رہائش گاہ میں پریس کانفرنس میں کہا کہ ایسے لوگوں کو کسی قسم کی رعایت نا دی جائے کیونکہ انہوں نے عام شہریوں کو گمراہ کیا  تحریک انصاف ایم کیوایم بنے جا رہی ہے۔

سابق وفاقی نے کہا کہ پاک فوج کے ساتھ کھڑے ہیں لیکن آ رمی چیف سے اپیل کرتا ہوکہ گمراہ ہونے والے معصوم بچوں اور خواتین کے ساتھ رعایت کی جائے جبکہ فوجی تنصیات سمیت دیگر املاک نذر آ تش کر نے پر ان کو نشانہ عبرت بنایا دیا جائے۔

انہوں نے کہا کہ جو باتیں کئی ماہ کہی وہ سب سچ ثابت ہوئی ہیں، تحریک انصاف بھی ایم کیوایم بنے جا رہی ہے جیسے ایم کیوایم لندن ایم کیوایم پاکستان اب تحریک انصاف کا بھی یہ ہی حال ہو نے والا ہے، کل تک جن لوگوں کے پاس سائیکل نہیں تھی آج ان کی دبئی اور امریکا میں جائیدادیں ہیں۔

The post 9 مئی کے واقعات میں ملوث افراد کو نشانہ عبرت بنایا جائے، فیصل واڈا appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/mgl3aDt

No comments:

Post a Comment

پی ٹی آئی ترمیم کی آڑ میں این آر او چاہتی تھی، حسن مرتضیٰ

 لاہور:  پیپلز پارٹی پنجاب کے جنرل سیکریٹری سید حسن مرتضیٰ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئینی ترمیم سے پارلیمان کی بالا دستی اور ادار...