اسلام آباد: چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی جانب سے خواتین سے متعلق ایک ٹوئٹ میں جعلی تصویر استعمال کرنے کا انکشاف ہوا ہے۔
غیر ملکی چینل کی تحقیق کے مطابق ٹوئٹ میں استعمال کی گئی تصویر آرٹی فیشل انٹیلی جنس سے تخلیق کردہ ہے اور نہ ہی کسی کیمرامین کی کھینچی ہوئی۔
حقیقی آزادی کیلئے جس انداز میں پاکستانی خواتین کھڑی ہوئی ہیں، انہیں ہمیشہ یاد رکھا جائے گا اور (انکی یہ ثابت قدمی) ہماری جمہوری تاریخ کا حصہ بنے گی۔
اس کے ساتھ ہمارے سیکیورٹی اہلکاروں کی بربریت اور ہماری خواتین کو تکلیف پہنچانے، انہیں اذیت دینے اور ان کی تذلیل کرنے کیلئے جس بے… pic.twitter.com/usweizw9gw
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) May 19, 2023
یاد رہے کہ 19 مئی رات چیئرمین تحریک انصاف نے ایک ٹویٹ کی، جس میں اسی تصویر کا استعمال کرتے ہوئے خواتین کو حقیقی آزادی کا مظہر اور صنف آہن قرار دیا گیا تھا۔
غیر ملکی چینل کی رپورٹ میں لکھا ہے کہ سابق وزیر اعظم عمران خان کی حمایت میں پاکستان تحریک انصاف کے ملک گیر مظاہروں کی تصاویر کے طور پر آرٹی فیشل انٹیلی جنس سے تیار کردہ ایک تصویر اور سیاق و سباق سے ہٹ کر 2 ویڈیوز پیش کی جا رہی ہیں۔
The post عمران خان کی جانب سے خواتین کیلیے ٹوئٹ میں جعلی تصویر کا استعمال appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/a0cgjTb
No comments:
Post a Comment