Urdu news

Wednesday, 17 May 2023

عمران خان گرفتاری پر ہنگامہ آرائی کیخلاف مقدمات کیلیے پراسیکیوٹرز تعینات

 اسلام آباد: عمران خان کی گرفتاری کے بعد ہونے والے ہنگاموں  پر درج مقدمات کے لیے پراسیکیوٹرز تعینات کردیے گئے۔

اسلام آباد ہائی کورٹ کے احاطے سے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی گرفتاری کے بعد ہونے والے احتجاج، توڑ پھوڑ اور جلاؤ گھیراؤ کرنے والوں کے خلاف درج مقدمات کی پیروی کے لیے پراسیکیوٹرز تعینات کردیے گئے ہیں۔

چیف کمشنر نے مقدمات میں سرکار کی پیروی کے لیے 2 پبلک پراسیکیوٹرز کی تعیناتی کی منظوری دے دی ہے۔ ذرائع کے مطابق ایڈووکیٹ چوہدری زاہد آصف اور نذیر سلطان میکن نئے پراسیکیوٹر تعینات کیے گئے ہیں، اس سلسلے میں باقاعدہ نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق نئے پراسیکیوٹرز اسلام آباد ہائی کورٹ اور ٹرائل کورٹس میں کیسز کا دفاع کریں گے۔

The post عمران خان گرفتاری پر ہنگامہ آرائی کیخلاف مقدمات کیلیے پراسیکیوٹرز تعینات appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/Ludm6Ot

No comments:

Post a Comment

پی ٹی آئی ترمیم کی آڑ میں این آر او چاہتی تھی، حسن مرتضیٰ

 لاہور:  پیپلز پارٹی پنجاب کے جنرل سیکریٹری سید حسن مرتضیٰ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئینی ترمیم سے پارلیمان کی بالا دستی اور ادار...