اسلام آباد: توشہ خانہ کیس سننے والے ایڈیشنل سیشن جج ظفر اقبال کی اہلیہ کی مبینہ آڈیو سامنے آگئی۔
مبینہ آڈیو میں جج کی اہلیہ نادیہ ظفر شاہین پروین نامی خاتون سے گفتگو کررہی ہیں، ان کو یہ کہتے سنا جاسکتا ہے کہ ’ظفر کے پاس کیس بھی لگا ہوا ہے‘۔
اس پر شاہین پروین نے جواب دیا ’ہاں جی بالکل‘ تو نادیہ ظفر نے کہا کہ ’اس وجہ سے ہم نے نقل و حرکت کم کیو ہوئی ہے، ہمارا پلان ہے ایک دفعہ اسے اللہ عزت سے سرخرو کرے‘۔
— indibell (@indibell_) May 16, 2023
نادیہ ظفر نے کہا کہ آپ کے پاس ریلیکس ہونے ضرور آئیں گے۔ جس پر شاہین پروین نے جی ضرور کہا۔
شاہین پروین نے کہا کہ ’اس وقت وہ (عمران خان) ذہنی تناؤ کا شکار ہیں۔ اس پر نادیہ ظفر نے کہا کہ کاشف بھائی سے بھی ظفر کی بات ہوتی رہتی ہے۔
The post توشہ خانہ کیس کے جج ظفر اقبال کی اہلیہ کی مبینہ آڈیو سامنے آگئی appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/PF3Yz9g
No comments:
Post a Comment