Urdu news

Wednesday, 24 May 2023

کراچی میں آٹے کی قلت شدت اختیار کرگئی

کراچی میں گندم کی ترسیل اور آٹے کی قلت شدت اختیار کرگئی۔

سندھ ہائیکورٹ نے فلور ملز ایسوسی ایشن کی گندم کی فراہمی روکنے کیخلاف درخواست پر چیف سیکریٹری اور محکمہ خوراک کو نوٹسز جاری کردیئے۔

چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ جسٹس احمد علی شیخ کی سربراہی میں دو رکنی بینچ کے روبرو فلور ملز ایسوسی ایشن کی گندم کی فراہمی روکنے کیخلاف درخواست پر سماعت ہوئی۔

درخواستگزار کے وکیل کا موقف تھا کہ کراچی کی فلور ملز کو حکومت سندھ کی جانب سے سخت پابندیوں کا سامنا ہے۔ ضلعی اور صوبائی سطح پر طلب کے حساب سے گندم فراہم نہیں کی جارہی۔ کراچی میں 90 سے زائد فلور ملز ویران پڑی ہیں۔ گندم طلب کے حساب سے نہ ملنے کی وجہ سے اس وقت کراچی میں سب سے زیادہ مہنگا فروخت کیا جارہا ہے۔ سندھ حکومت کو بلا تعطل گندم کی فراہمی یقینی بنانے کا حکم دیا جائے۔

عدالت نے چیف سیکریٹری اور محکمہ خوراک کو 31 مئی کے لیے نوٹسز جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا۔

The post کراچی میں آٹے کی قلت شدت اختیار کرگئی appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/AOnLqc6

No comments:

Post a Comment

پی ٹی آئی ترمیم کی آڑ میں این آر او چاہتی تھی، حسن مرتضیٰ

 لاہور:  پیپلز پارٹی پنجاب کے جنرل سیکریٹری سید حسن مرتضیٰ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئینی ترمیم سے پارلیمان کی بالا دستی اور ادار...