Urdu news

Saturday, 20 May 2023

پاکستان کی مسجد اقصیٰ پر اسرائیلی حملے کی شدید مذمت

اسلام آباد: پاکستان نے مسجد اقصیٰ پر اسرائیلی قابض حکام اور کنیسٹ ارکان کے حملے کی شدید مذمت کی ہے۔

سرکاری خبررساں ادارے ’اے پی پی‘ کے مطابق ترجمان دفتر خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ اسرائیلی قابض انتظامیہ کے ایک عہدیدار اور اسرائیلی قابض افواج کے زیر تحفظ کنیسٹ کے ارکان نے اسلام کے مقدس ترین مقامات میں سے ایک کے تقدس کی خلاف ورزی کرکے مسلمانوں کے مذہبی جذبات کی توہین کی ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ ’ہم اس بات کا اعادہ کرتے ہیں کہ اس طرح کی کارروائیاں آزادی اظہار رائے اور مذہب یا فلسطینی عوام کے عقیدے کے حق سے مطابقت نہیں رکھتیں اور تمام انسانی اور انسانی حقوق کے قوانین اور اصولوں کی خلاف ورزی کرتی ہیں‘۔

انہوں نے کہا پاکستان عالمی برادری سے مطالبہ کرتا ہے کہ وہ مقبوضہ علاقوں میں اسرائیلی جارحیت کے خاتمے کے لیے فوری اقدام کرے جو اس سال کے آغاز سے واضح طور پر عروج پر ہیں۔

 

The post پاکستان کی مسجد اقصیٰ پر اسرائیلی حملے کی شدید مذمت appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/XYB4p0v

No comments:

Post a Comment

پی ٹی آئی ترمیم کی آڑ میں این آر او چاہتی تھی، حسن مرتضیٰ

 لاہور:  پیپلز پارٹی پنجاب کے جنرل سیکریٹری سید حسن مرتضیٰ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئینی ترمیم سے پارلیمان کی بالا دستی اور ادار...