Urdu news

Friday, 26 May 2023

خسرو بختیار نے بھی پی ٹی آئی سے علیحدگی کا اعلان کردیا

 لاہور: پاکستان تحریک انصاف کے ایک اور رہنما اور سابق وفاقی وزیر خسرو بختیار نے پی ٹی آئی چھوڑنے کا اعلان کردیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے رہنما خسرو بختیار نے پی ٹی آئی کو خیرباد کہہ دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ میں نے ایک سال قبل پارٹی کی اعلیٰ اورصف اول کی قیادت سے کہا تھا کہ پاکستان تحریک انصاف کا قومی اداروں کے ساتھ محاذ آرائی کا نیا سیاسی لائحہ عمل پارٹی کے لیے نقصان دہ ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کی اسی پالیسی کی وجہ سے میں نے پی ٹی آئی کی سیاست سے دوری اختیار کرلی ہے۔ میں نے کورکمیٹی کی رکنیت اورجنوبی پنجاب کی صدارت سے بھی دوری اختیار کرلی ہے۔

سابق وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ 9 مئی کے دل سوز واقعات نے مجھے مجبور کردیا ہے کہ میں تحریک انصاف کے سیاسی فلسفے سے دور ہوجاوں۔ میں اب اس کے ساتھ اب نہیں چل سکتا۔ مجھے پورا یقین ہے کہ اب پاکستان کامستقبل بٹوارے اورمحاذ آرائی کی سیاست میں ہرگز نہیں ہے۔

The post خسرو بختیار نے بھی پی ٹی آئی سے علیحدگی کا اعلان کردیا appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/vebPzGq

No comments:

Post a Comment

پی ٹی آئی ترمیم کی آڑ میں این آر او چاہتی تھی، حسن مرتضیٰ

 لاہور:  پیپلز پارٹی پنجاب کے جنرل سیکریٹری سید حسن مرتضیٰ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئینی ترمیم سے پارلیمان کی بالا دستی اور ادار...