Urdu news

Friday, 19 May 2023

ظہیر الدین بھٹو انٹر بورڈ کے ناظم امتحانات تعینات، نوٹیفیکیشن جاری

  کراچی: محکمہ یونیورسٹیز اینڈ بورڈز سندھ نے لاڑکانہ تعلیمی بورڈ کے ڈپٹی کنٹرولر آف ایگزامینیشن کو اعلی ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی میں ناظم امتحانات مقرر کردیا ہے۔

ان کی تعیناتی  stop gate arrangement  کے طور پر کی گئی ہے کیونکہ تبادلہ کیے گئے ناظم امتحانات عبدالعلیم خانزادہ کے بعد انٹر بورڈ کراچی کے شعبہ امتحانات میں کوئی سینئر اور اہل افسر نہیں تھا جسے اس عہدے کا چارج دیا جاتا۔

ادھر محکمہ یونیورسٹیز اینڈ بورڈز نے ظہیر الدین بھٹو کی بحیثیت ناظم امتحانات انٹر بورڈ کراچی میں تقرری کا نوٹیفیکیشن جاری کردیا ہے  جس کے مطابق ان کی تعیناتی اس آسامی پر مستقل تقرری تک کی گئی ہے۔واضح رہے کہ اس سے قبل وہ میٹرک بورڈ کراچی میں بھی بطور ناظم امتحانات خدمات انجام دے چکے ہیں۔  کراچی میں انٹر کے سالانہ امتحانات رواں ماہ کے آخر سے شروع ہورہے ہیں۔

The post ظہیر الدین بھٹو انٹر بورڈ کے ناظم امتحانات تعینات، نوٹیفیکیشن جاری appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/elEmJpq

No comments:

Post a Comment

پی ٹی آئی ترمیم کی آڑ میں این آر او چاہتی تھی، حسن مرتضیٰ

 لاہور:  پیپلز پارٹی پنجاب کے جنرل سیکریٹری سید حسن مرتضیٰ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئینی ترمیم سے پارلیمان کی بالا دستی اور ادار...