Urdu news

Wednesday, 17 May 2023

آرمی ایکٹ کے مقدمات کی تفتیش اور ملزمان فوج کے حوالے کرنے کی تیاری

 راولپنڈی: پولیس نے نے آرمی ایکٹ کے تحت درج مقدمات کی تفتیش فوج کے حوالے کرنے کی تیاری کرلی۔

ذرائع کے مطابق  پہلے مرحلے میں جی ایچ کیو پر حملہ کرنے کا مقدمہ آرمی ایکٹ کے تحت چلانے کا فیصلہ کیا گیا ہے جب کہ  مقدمے میں گرفتار ملزمان کو بھی فوج کے حوالے کیا جائے گا۔ واضح رہے کہ سابق وزیرقانون راجا بشارت بھی مقدمے میں نامزد ملزم ہیں۔

پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ راولپنڈی میں پرتشدد واقعات کے خلاف 18 مقدمات درج ہیں، جن میں 225 ملزمان گرفتار ہیں۔ آرمی ایکٹ کے تحت مقدمات  کی تفتیش کے لیے نیا مقدمہ درج نہیں کیا جائے گا۔تھانہ آراے بازار میں درج مقدمہ نمبر 708/23 میں آرمی ایکٹ کہ دفعات کا اضافہ ہوگا۔

جی ایچ کیو حملے کا مقدمہ پولیس سب انسپکٹر ملک محمد ریاض کی مدعیت میں درج ہے۔ مقدمے میں انسداد دہشت گردی کی دفعہ 7ATA سمیت 10 دفعات شامل ہیں، جس میں سابق وزیر قانون راجا بشارت اور پی ٹی آئی کارکن خالد جدون نامزد ہیں۔پولیس نے 6 ملزمان کو موقع سے گرفتار کیا تھا۔مقدمے کی تفتیش فوج کے حوالے کرنے کے تمام قانونی تقاضے پورے کرلیے گئے ہیں۔مقدمے میں اب تک گرفتار افراد کو بھی فوج کے حوالے کیا جائے گا۔دیگر 17 مقدمات کی آرمی ایکٹ کے تحت ٹرائل کی بھی تجویز زیر غور ہے۔

The post آرمی ایکٹ کے مقدمات کی تفتیش اور ملزمان فوج کے حوالے کرنے کی تیاری appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/LEUeP1x

No comments:

Post a Comment

پی ٹی آئی ترمیم کی آڑ میں این آر او چاہتی تھی، حسن مرتضیٰ

 لاہور:  پیپلز پارٹی پنجاب کے جنرل سیکریٹری سید حسن مرتضیٰ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئینی ترمیم سے پارلیمان کی بالا دستی اور ادار...