Urdu news

Friday, 19 May 2023

زمان پارک سے فرار کی کوشش کرنے والے 14 دہشتگرد گرفتار

 لاہور: جناح ہاؤس اور 9 مئی واقعے میں ملوث دہشتگردوں کی گرفتاری کے حوالے سے اہم پیش رفت ہوگئی۔

لاہور پولیس نے گزشتہ رات زمان پارک سے فرار کی کوشش میں 14 دہشت گردوں کو گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔

گرفتار دہشتگردوں میں سے 4 عسکری ٹاور جبکہ 2 کور کمانڈر ہاؤس حملے میں ملوث ہیں۔

علاوہ ازیں نگراں حکومت کا زمان پارک کو دیا گیا الٹی میٹم ختم ہوچکا ہے۔ 9 مئی کے واقعات میں ملوث افراد کی گرفتاری کے لیے حکومت اور پی ٹی آئی کے درمیان مذاکرات آج ہوں گے۔

کمشنر لاہور کی سربراہی میں حکومتی ٹیم آج زمان پارک پہنچے گی اور سرچ آپریشن پرپی ٹی آئی نمائندوں سے مذاکرات کرے گی۔

اتفاق ہونے پر 400پولیس اہلکاروں کا تلاشی کا حصہ بننے کا امکان ہے۔

پولیس کی جانب سے زمان پارک کی طرف آنے والے تمام راستے آج بھی بند ہیں اور بھاری نفری موجود ہے۔

The post زمان پارک سے فرار کی کوشش کرنے والے 14 دہشتگرد گرفتار appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/LElpgWY

No comments:

Post a Comment

پی ٹی آئی ترمیم کی آڑ میں این آر او چاہتی تھی، حسن مرتضیٰ

 لاہور:  پیپلز پارٹی پنجاب کے جنرل سیکریٹری سید حسن مرتضیٰ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئینی ترمیم سے پارلیمان کی بالا دستی اور ادار...