Urdu news

Tuesday, 16 May 2023

فیصل آباد: خاتون کو جنسی طور پر ہراساں کرنے والا ملزم گرفتار

 لاہور: ایف آئی  اے  سائبر کرائم سرکل نے کارروائی کرتے ہوئے  خاتون کو جنسی طور پر ہراساں  کرنے میں ملوث ملزم کو گرفتار کرلیا۔

ترجمان ایف آئی اے  کے مطابق ایف آئی اے سائبرکرائم سرکل نے فیصل آباد میں کارروائی کرتے ہوئے جنسی ہراسگی میں ملوث ملزم  شعیب احمد کو گرفتار کرلیا۔

ملزم قابل اعتراض مواد  کی بنیاد پر خاتون کو ہراساں  اور بلیک  میل کررہا تھا، ملزم نے متاثرہ خاتون کی قابل اعتراض تصاویر اور ویڈیوز واٹس ایپ کے ذریعے شئیر کی تھیں۔

ابتدائی تفتیش کے دوران ملزم کے موبائل سے قابل اعتراض مواد برآمد کرتے ہوئے واٹس ایپ اکاؤنٹ کا بھی سراغ لگالیا گیا۔

ترجمان کے مطابق ملزم کے خلاف پیکا ایکٹ کے تحت مقدمہ درج تھا، مقدمے کی مزید تفتیش  کی جاری ہے۔

The post فیصل آباد: خاتون کو جنسی طور پر ہراساں کرنے والا ملزم گرفتار appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/mHn2WcI

No comments:

Post a Comment

پی ٹی آئی ترمیم کی آڑ میں این آر او چاہتی تھی، حسن مرتضیٰ

 لاہور:  پیپلز پارٹی پنجاب کے جنرل سیکریٹری سید حسن مرتضیٰ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئینی ترمیم سے پارلیمان کی بالا دستی اور ادار...