Urdu news

Saturday, 20 May 2023

جسٹس فائز کی سربراہی میں آڈیو لیکس کی تحقیقات کیلیے کمیشن قائم

 اسلام آباد: وفاقی حکومت نے آڈیو لیکس کی تحقیقات کے لیے کمیشن تشکیل دے دیا۔

سپریم کورٹ کے سینئر ترین جج جسٹس قاضی فائز عیسیٰ حکومت کی جانب سے بنائے گئے آڈیو لیکس  کے 3 رکنی تحقیقاتی کمیشن کے سربراہ ہوں گے۔

یہ خبر بھی پڑھیں: جسٹس فائز مسلسل 6 ہفتوں سے سپریم کورٹ کے کسی بینچ کا حصہ نہیں

تحقیقاتی کمیشن میں جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے علاوہ بلوچستان ہائی کورٹ سے نعیم اختر افغان اور چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ عامر فاروق بھی شامل ہیں۔

آڈیو لیکس کی تحقیقات کے لیے تشکیل دیے گئے کمیشن سے متعلق وفاقی حکومت نے نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا ہے۔

کمیشن کا قیام حکومتی اختیار ہے، چیف جستس سے رائے نہیں لی گئی، وفاقی وزیر قانون

دریں اثنا وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے کہا ہے کہ آڈیو لیکس نے ادارےکی ساکھ کومتاثرکیا ہے۔ اس معاملے کی تحقیقات کے لیے سپریم کورٹ کےسینئرترین جج کوکمیشن کاسربراہ مقررکیاگیا ہے۔ چیف جسٹس پاکستان کی رائے نہیں لی گئی۔ تحقیقاتی کمیشن 2017ء کےایکٹ کےتحت بنایاگیا۔ کمیشن قائم کرناحکومت کااختیارہے۔ وفاقی حکومت نے2017ء کےایکٹ کےتحت پہلےبھی کمیشن بنایا۔

The post جسٹس فائز کی سربراہی میں آڈیو لیکس کی تحقیقات کیلیے کمیشن قائم appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/8P9sMf5

No comments:

Post a Comment

پی ٹی آئی ترمیم کی آڑ میں این آر او چاہتی تھی، حسن مرتضیٰ

 لاہور:  پیپلز پارٹی پنجاب کے جنرل سیکریٹری سید حسن مرتضیٰ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئینی ترمیم سے پارلیمان کی بالا دستی اور ادار...