Urdu news

Tuesday, 16 May 2023

سعودی عرب کے نائب وزیر داخلہ 2 روزہ دورے پر پاکستان پہنچ گئے

 اسلام آباد: سعودی عرب کے نائب وزیر داخلہ ڈاکٹر ناصر بن عبدالعزیز ال داؤد 2 روزہ  دورے پر پاکستان پہنچ گئے۔

سعودی عرب کے نائب وزیر داخلہ کا نور خان ایئربیس پر استقبال پاکستانی ہم منصب اور سفارت خانے کے حکام نے کیا۔

سعودی نائب وزیر داخلہ دورے کے دوران وزیر اعظم شہباز شریف، وفاقی وزیر برائے انسداد منشیات اور آرمی چیف سے بھی اہم ملاقاتیں کریں گے۔

اپنے دورے کے دوران سعودی نائب وزیر داخلہ روڈ ٹو مکہ پراجیکٹ کے معاہدے پر دستخط کریں گے۔ ہہ منصوبے پاکستانی حجاج کو آسان اور پریشانی سے  پاک امیگریشن فراہم کرنے میں سنگ میل ثابت ہوگا۔

The post سعودی عرب کے نائب وزیر داخلہ 2 روزہ دورے پر پاکستان پہنچ گئے appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/jovHLMa

No comments:

Post a Comment

پی ٹی آئی ترمیم کی آڑ میں این آر او چاہتی تھی، حسن مرتضیٰ

 لاہور:  پیپلز پارٹی پنجاب کے جنرل سیکریٹری سید حسن مرتضیٰ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئینی ترمیم سے پارلیمان کی بالا دستی اور ادار...