Urdu news

Friday, 30 June 2023

کراچی میں لوٹ مار کے دوران ڈاکووں کی فائرنگ سے تاجر جاں بحق دوست زخمی

  کراچی: بھینس کالونی میں لوٹ مار کے دوران ڈاکوؤں کی فائرنگ سے کاروباری شخص جاں بحق جبکہ اس کا دوست زخمی ہوگیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق سکھن تھانے کی حدود ملیر بھینس کالونی میں مسلح ملزمان نے ایک بیکری میں لوٹ مار کی اور بیکری کے مالک اور ملازمین کو 6 لاکھ روپے سے محروم کردیا۔

بیکری میں واردات کے بعد 6 رکنی گروہ نے قریب موجود شہریوں سے لوٹ مار شروع کردی جس پر ملیر کے کاروباری شخص زاہد نے مزاحمت کی تو مسلح ملزمان نے فائرنگ کرکے زاہد قریشی کو قتل اور اسکے دوست کو زخمی کردیا اور موقع سے فرار ہوگئے۔

ایس ایس پی ملیر کے مطابق مسلح ملزمان نے بڑے ہتھیاروں کا استعمال کیا ہے، بیکری میں لگے سی سی ٹی وی کیمروں کی ریکارڈنگ حاصل کرلی گئی ہے جس کی مدد سے ملزمان کو جلد گرفتار کرلیا جائے گا۔

دریں اثنا زاہد قریشی کے قتل کے خلاف علاقہ مکینوں نے احتجاج کیا اور سڑک کو ٹریفک کیلئے بند کردیا جس کے بعد ایس ایس پی ملیر حسن سردار نے ایکشن لیتے ہوئے ایس ایچ او سکھن رائو ظہیر کو معطل کردیا، ڈی ایس پی سکھن نے علاقہ مکینوں سے کامیاب مذاکرات کیے اور تین روز میں زاہد قریشی کے قاتلوں کی گرفتاری کا یقین دلایا۔

The post کراچی میں لوٹ مار کے دوران ڈاکوؤں کی فائرنگ سے تاجر جاں بحق، دوست زخمی appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/NJRByXP

انٹرنیشنل اسنوکر کھلاڑی ماجد علی نے خود کشی کرلی

 لاہور: انٹرنیشنل اسنوکر کھلاڑی ماجد علی نے خود کشی کرلی۔

ذرائع کے مطابق  اسنوکر کے بین الاقوامی مقابلوں میں پاکستان کی نمائندگی کرنے والے کیوئسٹ  ماجد علی نے اپنی گردن الیکٹرک آرا مشین تلے دے دی، زیادہ خون بہہ جانے کی وجہ سے وہ موقع ہی پر جاں بحق ہوگئے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ماجد علی تین برس سے ڈپریشن کا شکار اور زیرعلاج تھے۔ قومی کیوئسٹ نے شادی نہیں کی تھی۔

ماجد علی نے ایشین جونیئر اسنوکر چیمپئن شپ 2014 کا فائنل کھیل کر سلور میڈل اپنے نام کیا تھا۔

دریں اثنا رابطے پر سابق عالمی اسنوکر چیمپیئن محمد آصف نے بتایا کہ ایک ہفتہ قبل ماجد  سے فیصل آباد میں  ملاقات ہوئی تھی،ان کومالی پریشانی نہیں تھی لیکن مایوس سے لگے تھے۔

قانونی کارروائی کے بعد  ماجدعلی کی لاش ورثا کے حوالے کی جائے گی جبکہ  تدفین ان کے آبائی علاقہ سمندری ہی میں ہوگی۔

 

The post انٹرنیشنل اسنوکر کھلاڑی ماجد علی نے خود کشی کرلی appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/sU3mTir

Thursday, 29 June 2023

آئی ایم ایف سے پاکستان کو دو روز میں رقم ملنے کا امکان

 اسلام آباد: ملک کی اقتصادی و معاشی صورتحال کیلئے اچھی خبر یں آنا شروع ہوگئی ہیں پاکستان اور بین الاقوامی مالیاتی فنڈ(آئی ایم ایف)کے درمیان اصولی طور پر معاملات طے پاگئے،پاکستان کو اپنے کوٹے کے ڈھائی ارب ڈالر ملنے کی توقع ہے

ذرائع وزارت خزانہ کا کہنا ہے کہ اگلے ایک دو دن تک آئی ایم ایف کی جانب سے باضابطہ اعلان متوقع ہے . پاکستان کے لیے آئی ایم ایف کے ایکسٹنڈڈ فنڈ فسیلیٹی پروگرام کی مدت ختم ہونے میں صرف ایک دن باقی ہے اس لئے توقع ہے اسٹینڈ بائی ارینجمنٹ کے تحت پاکستان کو یہ رقم ملے گی۔

نئی شرائط پر عملدرآمد کے بعد آئی ایم ایف کے ساتھ ایک ارب بیس کروڑ ڈالر نواں اقتصادی جائزہ تکمیل کیلئے تیار ہے مگر حکومت چاہتی ہے کہ آئی ایم ایف سے پروگرام کی باقی ماندہ دو ارب ساٹھ کروڑ ڈالر کی پوری رقم وصول ہوجائے لیکن یہ رقم صرف نئے پروگرام کی صورت میں ہی وصول ہونا ممکن ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وزارت خزانہ نے آئی ایم ایف کو تجویز دی ہے کہ بورڈ اجلاس نہ ہو سکے تو پروگرام میں 6 ماہ کی توسیع کی جائے، اسٹینڈبائی معاہدے کا حجم ساڑھے 3 ارب ڈالر کیا جائے تاہم آئی ایم ایف پاکستان کے کوٹے کے دو ارب پچاس کروڑ ڈالر سے دو کروڑ ساٹھ لاکھ ڈالر دینے کا خواہاں ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان کو متحدہ عرب امارات (یو اے ای) سے آئندہ چند دنوں میں مزید ایک ارب ڈالر اور سعودی عرب سے بھی مزید 2 ارب ڈالر جولائی میں ملنے کی امید ہے۔

نواں جائزہ مکمل نہ ہوا تو عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) سے مختصر مدت کا اسٹینڈ بائی معاہدہ کیا جا سکتا ہے۔

دوسری جانب پاکستان میں آئی ایم ایف کے مشن چیف ناتھن پورٹر نے کہا ہے کہ پاکستان کے ساتھ معاہدے پر پہنچنے کے لیے مذاکرات جاری ہیں، پاکستان نے قرض پروگرام کی بحالی کے لیے بجٹ میں فیصلہ کن اقدامات کر لیے ہیں۔

The post آئی ایم ایف سے پاکستان کو دو روز میں رقم ملنے کا امکان appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/bw9T3iz

ایم نائن پرمسافروں سے زائد کرایہ وصول کرنے بسوں اور وینز کے خلاف کارروائی

کراچی: موٹروے پولیس نے ایم نائن پرمسافروں سے زائد کرایہ وصول کرنے بسوں اور وینز کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے زائد وصول کیا جانے والا کرایہ مسافروں کو واپس کردیا گیا جبکہ 200 بسوں اور وینز پر 2 لاکھ روپے کا جرمانہ بھی کیا۔

تفصیلات کے مطابق موٹروے پولیس نے کراچی ٹول پلازہ، نوری آباد اور حیدراباد ٹول پلازہ کے قریب کارروائی کرتے ہوئے عید پراپنے گھروں کو جانے والے مسافروں سے زیادہ کرایہ لینے والے ٹرانسپورٹروں کے خلاف کریک ڈاؤن کیا گیا۔

موٹروے پولیس نے ایم نائن کے اوپر مسافروں سے7 لاکھ روپے سے زائد لیا جانے والا کرایہ مسافروں کو واپس کروایا گیااس سلسلے میں تقریبا 200 بسوں اوروین کو 2لاکھ روپے سے زائد جرمانے کیے گئےمسافروں نے زائد لیا جانے والا کرایہ واپس ملنے پر انتہائی خوشی کا اظہار کیا۔

The post ایم نائن پرمسافروں سے زائد کرایہ وصول کرنے بسوں اور وینز کے خلاف کارروائی appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/F1tSpG9

پنجاب میں بارشوں کے بعد چشمہ بیراج کے مقام پر نچلے درجے کا سیلاب

 لاہور: پنجاب میں بارشوں کے بعد دریائے سندھ میں چشمہ بیراج کے مقام پر نچلے درجے کا سیلاب ہے، ریلیف کمشنر پنجاب نے تمام متعلقہ محکموں کو ہدایات جاری کر دی۔

پی ڈی ایم اے کے مطابق آج سے کل کے دوران صوبے کے بیشتر اضلاع میں مطلع جزوی ابر آلود اور مرطوب رہنے کا امکان ہے۔

لاہور، روالپنڈی، سرگودھا، فیصل آباد، گوجرانوالہ، مری، گلیات، اٹک، چکوال، جہلم ، میانوالی، خوشاب، قصور، سیالکوٹ، گجرات، نارووال، ساہیوال، ملتان ، بہاولپور، ڈی جی خان، اوکاڑہ، جھنگ، ٹوبہ ٹیک سنگھ، منڈی بہاولدین، لیہ، بہاولنگر، راجن پور اور رحیم یار خان میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

تیز بارش کے باعث چشمہ کے مقام پر دریا سے منسلک نہروں میں پانی کی سطح بلند ہو سکتی ہے، جس کے باعث نہروں سے منسلک علاقے زیر آب آنے کا خدشہ ہے۔ آندھی/جھکڑ/ گرج چمک اور بارشوں کے باعث کمزور انفرا سٹرکچر کو نقصان پہنچ سکتا ہے۔

ریلیف کمشنر پنجاب نبیل جاوید نے ہدایت کی ہے کہ نشیبی علاقوں میں بسنے والے عوام الناس محفوظ مقامات پر منتقل ہو جائیں جبکہ فلڈ فائٹنگ، ریسکیو اینڈ ریلیف ٹیمیں ضروری مشینری کے ساتھ 24 گھنٹے الرٹ رہیں۔ نشیبی علاقوں سے مویشیوں کا انخلا اور ویکسینیشن کا بندوبست پہلے سے ہونا چاہیے۔

انہوں نے ہدایت کی کہ ہنگامی حالات میں زیر آب آنے والے علاقے کے مکینوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کرنے کے انتظامات مکمل کیے جائیں، وبائی امراض سے بچنے کے لیے طبی ٹیمیں متاثرہ افراد کو ابتدائی طبی امداد کی فراہمی کے لیے تیاریاں مکمل رکھیں۔

ریلیف کمشنر پنجاب نے کہا کہ افسران ریسکیو اور ریلیف آپریشنز کی مسلسل نگرانی یقینی بنانے کے لیے تیار رہیں، تمام متعلقہ ادارے 24/7 الرٹ رہیں اور بروقت ریسپانس کو یقینی بنائیں۔

The post پنجاب میں بارشوں کے بعد چشمہ بیراج کے مقام پر نچلے درجے کا سیلاب appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/cfxyAEh

چمن ڈسٹرکٹ جیل توڑ کر کئی خطرناک قیدی فرار

بلوچستان کے شہر چمن میں قیدیوں نے پولیس جیل توڑ دی۔

پولیس جیل میں قید قتل، اقدام قتل اور سنگین جرائم ملوث قیدیوں نے جیل کےاندر سے پولیس پر حملہ کیا۔ پولیس نے بتایا کہ صبح سویرے 4 بیرکس سے درجن بھر قیدیوں کو نماز کیلئے بیرک سے باہر نکالا تو انہوں نے حملہ کیا۔

بیرک نمبر4 میں 302 اور سنگین جرائم میں ملوث ملزمان قید تھے۔ بیرک نمبر1، 2 اور 3 سے قیدی نماز پڑھنے مسجد چلے گئے۔ اس کے بعد بیرک نمبر4 میں خطرناک جرائم میں ملوث قیدیوں کو نماز پڑھنے نکالا تو سب نے ایک ساتھ حملہ کیا۔

بیرک انچارج کے مطابق تقریبا 15 سے زائد خطرناک قیدیوں نے معذور قیدیوں کی بیساکھیوں سے مجھ پر حملہ کیا۔ قیدی باہر نکل کر جیل کے احاطے میں آگئے اور مین گیٹ پر کھڑے سنتری سے سرکاری کلاشنکوف چھین کر جیل کے اندر پولیس اہلکاروں پر فائرنگ کی۔

قیدیوں کی فائرنگ سے ایک اہلکار زخمی ہوگیا جسے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ قیدیوں نے مین گیٹ پر فائرنگ کرکے تالے کو توڑدیا اور گیٹ کھول کر فرار ہوگئے۔ فرار ہونے والوں میں12 سے زائد قیدی شامل ہیں۔

تاج روڈ پر یہ پولیس سب جیل واقع ہے جس کے قریب سٹی پولیس اسٹیشن بھی ہے،

ایس پی نعیم اچکزئی نے بتایا کہ واقعے کےفوری بعد پولیس نے کارروائی کی اور کوئیک رسپانس فورس نے سرچ آپریشن کیا۔

ہڈی پکٹ اور گورئی کہول کے علاقے میں پولیس اور ملزمان کے مابین مقابلہ ہوا۔ پولیس کی جوابی کارروائی میں ایک قیدی ہلاک اور دو زخمی ہوگئے جنہیں ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

ایس پی نعیم اچکزئی کا کہنا تھا کہ مفرور قیدیوں کے باہر سے سہولت کار ہو سکتے ہیں۔ عید کے موقع پر بعض پولیس اہلکاروں کی ڈیوٹیاں عیدگاہوں پر لگائی گئی تھیں جس کی وجہ سے جیل میں پولیس اہلکاروں کی تعداد کم تھی۔

فرار قیدیوں کو دوبارہ گرفتار کرنے کیلئے کوئیک رسپانس آپریشن جاری ہے۔

The post چمن ڈسٹرکٹ جیل توڑ کر کئی خطرناک قیدی فرار appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/Kjh6SLA

لاہور میں پولیس مقابلے میں زیر حراست ملزم ہلاک

 لاہور: نشتر کالونی انویسٹی گیشن پولیس اور ڈاکوؤں کے درمیان آشیانہ روڈ پر فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔

پولیس کے مطابق قتل کے مقدمہ میں زیر حراست ملزم کو دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کیلئے لے جایا جارہا تھا۔ زیر حراست ملزم حماد عرف شمشاد کے 5 ساتھیوں نے پولیس پر فائرنگ کردی۔

فائرنگ سے کانسٹیبل معظم کو چھاتی پر فائر لگا جو بلٹ پروف جیکٹ کی وجہ سے محفوظ رہا۔ تاہم اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے زیر حراست ملزم حماد عرف شمشاد ہلاک ہوگیا۔

ہلاک ہونے والا ملزم قتل و ڈکیتی کے متعدد مقدمات میں ریکارڈ یافتہ تھا۔ ملزم کے فرار ساتھیوں کی تلاش کے لیے پولیس نے ناکہ بندی کردی۔

ایس ایس پی انویسٹی گیشن ڈاکٹر انوش مسعود نے کہا ہے کہ فرار ساتھی جلد پولیس کی گرفت میں ہونگے۔

The post لاہور میں پولیس مقابلے میں زیر حراست ملزم ہلاک appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/4gMxk8L

Wednesday, 28 June 2023

ملک بھر میں اج عید الاضحی مذہبی جوش و جذبے کیساتھ منائی جائے گی

 اسلام آباد / کراچی: 

ملک بھر میں آج عید الاضحٰی مذہبی جوش و جذبے کیساتھ منائی جائے گی۔ 

ملک کے تمام چھوٹے بڑے شہروں، قصبوں اور دیہات میں عید کی نماز کے اجتماعات منعقد کیے جائیں گے، نماز کے بعد ملک کی سلامتی، ترقی، خوشحالی کے لئے خصوصی دعائیں مانگی جائیں گی۔

اس کے علاوہ فلسطین و مقبوضہ کشمیر کی آزادی اور مسلم ممالک میں جاری فتنہ و فساد کے خاتمے کے لئے بھی اللہ رب العزت کی بارگاہ میں دعا کی جائے گی۔

نماز عید الاضحی کے بعد تینوں ایام میں سنت ابراہیمی کی ادائیگی کے لیے جانور قربان کیے جائیں گے، شہری اللہ کی راہ میں انفرادی اور اجتماعی قربانی کریں گے، قربانی کا گوشت مساکین اور غربا میں تقسیم کیا جائے گا۔

علاوہ ازیں چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی اور تمام سروسز چیفس نے پاکستانی عوام کو عید مبارک دی ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق انہوں نے کہا کہ عید الاضحی ہمیں امن، اتحاد، یگانگت اور نوع انسانی کیلئے بے لوث قربانی کا درس دیتی ہے، آج کا دن شہدا پاکستان کی وطن عزیز کیلئے دی جانے والی لازوال قربانیوں کو یاد رکھنے اور ان شہداء کو خراج عقیدت پیش کرنے کا دن ہے، یہ شہداء وطن ہمیشہ ہمارے دلوں میں زندہ رہیں گے۔

دوسری جانب اسلام آباد کیپیٹل سٹی پولیس آفیسر ڈاکٹر اکبر ناصر خاں کی ہدایت پر عیدالاضحیٰ کا سکیورٹی پلان جاری کردیا گیا ہے۔ عیدالاضحیٰ پر 3000 سے زائد پولیس افسران و اہلکار فرائض سر انجام دیں گے۔

انہوں نے بتایا کہ فیصل مسجد سمیت تمام مساجد و عیدگاہوں کی سکیورٹی کو موثر بنایا جائے گا، ٹریفک کی روانی کو یقینی بنانے کے لئے ٹریفک کے خصوصی دستے تعینات کیے جائیں گے اور ڈولفن کے مستعد اہلکار مختلف علاقوں میں گشت پر مامور رہیں گے۔

The post ملک بھر میں آج عید الاضحٰی مذہبی جوش و جذبے کیساتھ منائی جائے گی appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/6sUjbyD

Tuesday, 27 June 2023

کراچی میں رات گئے بارش عید کے دوسرے روز تیز بارش کا امکان

  کراچی: شہر قائد کے مختلف علاقوں میں رات گئے کہیں ہلکی اور تیز بارش سے موسم خوش گوار ہوگیا۔

پی اے ایف بیس مسرور، جناح ٹرمینل، صدر، کلفٹن، برنس روڈ، اولڈ سٹی ایریا، طارق روڈ، بہادرآباد، نیو ٹاؤن، گلستان جوہر، گلشن اقبال اور ناظم آباد میں بارش ہوئی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق سب سے زیادہ بارش پی اے ایف بیس مسرور پر 3 ملی میٹر ریکارڈ ہوئی جبکہ جناح ٹرمینل پر 0.5 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔ کراچی کے دیگر آبزرویٹریز پر بارش ملی میٹر کے مقررہ پیمانے سے کم رہی۔

دیہی سندھ میں گزشتہ شام سے اب تک سب سے زیادہ بارش چھور میں 68 ملی میٹر ریکارڈ ہوئی۔ سکھر میں 57 ملی میٹر، موہنجودڑو میں 32 ملی میٹر، جیکب آباد میں 21 ملی میٹر، بدین میںح 12 ملی میٹر، روہڑی میں 5 ملی میٹر اور لاڑکانہ میں 3 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی۔

مون سون سسٹم  دیہی سندھ کے اضلاع پر اثرانداز ہونا شروع ہوگیا ہے۔ محکمہ موسمیات نے عید کے دوسرے روز شہر میں گردوغبار اور گرج چمک کے ساتھ  بارش کی پیش گوئی کی ہے۔

دیہی سندھ کے مختلف اضلاع بھی 30جون تک درمیانی و موسلادھار بارشوں کا امکان ہے۔

The post کراچی میں رات گئے بارش، عید کے دوسرے روز تیز بارش کا امکان appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/YrW5bA8

بوہری برادری اج عید الاضحی منا رہی ہے

  کراچی: بوہرہ برادری آج عیدالاضحی اپنے مذہبی عقیدت و احترام کے ساتھ منارہی ہے۔

کراچی کے علاقے صدر میں طاہری مسجد سمیت شہر کے مختلف علاقوں کی مساجد میں عید الاضحیٰ  کی نماز ادا کی گئی۔ نماز کے بعد لوگوں نے ایک دوسرے کو عید کی مبارک باد دی۔

نماز کی ادائیگی کے بعد بوہری برادری کی جانب سے سنت ابراہیمی کی ادائیگی کا سلسلہ جاری ہے۔

The post بوہری برادری آج عید الاضحیٰ منا رہی ہے appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/z5J8iFl

محکمہ موسمیات نے ستمبرتک مون سون بارشوں اور ہیٹ ویو سے خبردار کردیا

  کراچی: محکمہ موسمیات کی جانب سے جولائی تا ستمبر کےدوران مون سون  آب وہوا کےجاری جائزے کے مطابق عالمی پیش گوئی کے لیے بنائے گئےماڈلز کے مطابق پاکستان کے بیشتر علاقوں میں مون سون کے دوران معمول کی بارشیں ہونے کا امکان ہے۔

پیشگوئی کے مطابق بالائی پنجاب،آزادجموں وکشمیر اورخیبرپختون خواہ میں معمول سے قدرے زیادہ بارش ہونے کی توقع ہے۔ سندھ اوربلوچستان کے جنوب مغربی حصوں میں مون سون کے دوران معمول سے کم بارش ہونے کا امکان ہے۔

سندھ میں 17فیصد کم جبکہ بلوچستان 11فیصد کم بارشیں ہوسکتی ہیں۔ سندھ میں مون سون میں  معمول کی اوسط بارش 116ملی میٹرجبکہ بلوچستان میں 52ملی میٹر ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق پاکستان بھر کے بیشترعلاقوں میں مون سون کے دوران درجہ حرارت قدرے معمول سے زیادہ رہنے کی توقع ہے جبکہ بلوچستان کے جنوب مغربی علاقوں،بالائی خیبرپختون خواہاورگلگت بلتستان میں غیرمعمولی درجہ حرارت رہنے کا امکان ہے۔

شمالی پنجاب،آزادجموں وکشمیر اورخیبرپختون خواہ میں متوقع اورمعمول سے قدرے زیادہ بارش ہونے کے سبب فلش فلڈنگ آنے کا امکان ہے۔

بارش سے ان علاقوں میں موجودہ آبی ذخائراورزیرزمین پانی کی سطح کو بھرنے میں مدد ملے گی، وسطی اورجنوبی پنجاب،سندھ اوربلوچستان میں معمول سے قدرے کم بارش کی وجہ سے کپاس کی کاشت والے علاقوں میں پانی کی کمی کا سامنا ہوسکتا ہے۔

سندھ اوربلوچستان کے علاقوں میں موسمی فصلوں،سبزیوں اورباغات کو بھی پانی کی کمی کا سامناکرناپڑسکتا ہے، جنوبی علاقوں میں معمول سے کم بارشوں کی وجہ سے سندھ اوربلوچستان کے علاقوں میں خشک سالی کی صورتحال پیدا ہوسکتی ہے۔

بلوچستان کے شمال مغربی علاقوں میں معمول سے زیادہ درجہ حرارت رہنے کے سبب زراعت اورمویشی متاثرہوسکتے ہیں،بالائی خیبرپختون خواہ،گلگت بلتستان کے علاقوں میں معمول سے زیادہ درجہ حرارت گلیشیئرزکے پگھلنے کی رفتاربڑھ سکتی ہے۔

گلیشیئرپگھلنے کے سبب برسٹ فلڈ کا خطرہ بڑھ جائےگا،سندھ،بلوچستان اورزیریں پنجاب میں متوقع معمول سے زیادہ درجہ حرارت کے سبب بعض مقامات پرہیٹ ویو کا امکان ہے۔

The post محکمہ موسمیات نے ستمبرتک مون سون، بارشوں اور ہیٹ ویو سے خبردار کردیا appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/NLIklyu

کراچی میں ڈاکو 7 لاکھ مالیت کے بیل اور 2 قیمتی بکرے چھین کر لے گئے

کراچی: شہر قائد کے علاقے نارتھ کراچی میں مسلح افراد چوکیدار سمیت 5 افراد کو یرغمال بنا کر 7 لاکھ روپے سے زائد مالیت کے جانور لیکر فرار ہوگئے جبکہ عزیز آباد میں مسلح افراد دو قیمتی بکرے اسلحے کے زور پر چھین کر فرار ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق خواجہ اجمیر نگری کے علاقے نارتھ کراچی سیکٹر 2 میں روٹ نمبر فور جے بس کے آخری اسٹاپ کے قریب قائم پلاٹ پر ڈاکوؤں نے دھاوا بول کر چوکیدار عرفان سمیت دیگر 5 افراد کو اسلحے کے زور پر رسیوں سے باندھا اور وہاں موجود 3 بیل اپنے ہمراہ لیکر فرار ہوگئے۔

چھین کر لیجانے والے جانوروں کی مالیت 7 لاکھ روپے سے زائد بتائی جاتی ہے۔ اس حوالے سے خواجہ اجمیر نگری پولیس نے چوکیدار عرفان کی مدعیت میں واقعے کا مقدمہ درج کرلیا ہے ۔

دوسری جانب عزیز آباد میں ہائی روف میں سوار مسلح ملزمان شہری سے گھر کے سامنے سے دو قیمتی بکرے چھین کر فرار ہوگئے۔ واردات کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی منظر عام پر آگئی ہے۔

واضح رہے کہ کراچی کے مختلف علاقوں میں عید قرباں کے لیے لائے گئے مویشی گائے اور بکرے چوری ہونے کی مبینہ طور پر 60 سے زائد وارداتیں رپورٹ ہوئی ہیں۔

The post کراچی میں ڈاکو 7 لاکھ مالیت کے بیل اور 2 قیمتی بکرے چھین کر لے گئے appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/0pVeO2W

پاکستان سے پیدل سعودی عرب جانے والے نوجوان نے حج کی سعادت حاصل کرلی

ریاض: پنجاب کے شہر اوکاڑہ سے پیدل سعودی عرب پہنچنے والے پاکستانی نوجوان عثمان ارشد نے حج کی سعادت حاصل کرلی۔

عثمان ارشد نے نو ماہ قبل اوکاڑہ سے حج کے لیے پیدل سفر کیا تاہم موسم اور قانونی معاملات کے باعث پھر انہوں نے زمینی سفر کو ترک کیا اور بعد ازاں متحدہ عرب امارات سے اس سفر کا دوبارہ آغاز کیا۔

پاکستانی نوجوان نے 6 ماہ 13 دن میں تین ممالک کی سرحدیں پار کیں اور 5 ہزار 400 کلومیٹر کا سفر طے کر کے وہ سعودی عرب پہنچے۔

ماہ رمضان میں عثمان ارشد نے عمرے کی سعادت حاصل کی اور وہ اپنی دیرینہ خواہش حج کرنے کے لیے سعودی عرب میں ہی رہ گئے تھے۔ جس کے بعد انہیں سعودی حکومت کی جانب سے حج کی اجازت نہیں ملی تھی، جس پر انہوں نے آواز اٹھائی تو پاکستانی حکام نے کردار ادا کیا اور پھر انہیں حج کا اجازت نامہ ملا۔ آج عثمان ارشد نے میدان عرفات میں حج کا رکن اعظم ادا کر کے اپنی خواہش پوری ہونے پر رب کا شکر ادا کرتے ہوئے مسرت کا اظہار کیا۔ انہوں نے میدان عرفات میں احرام میں بنائی گئی تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’الحمدللہ الحمدللہ الحمدللہ اللہ کے کرم اور آپ سب کی دعاؤں اور حوصلہ افزائی کیوجہ سے جس مقصد کیلئے میں گھر سے نو ماہ سے نکلا ہوا ہوں، وہ آج ادا کر لیا ہے‘۔


عثمان نے لکھا کہ حج کی سعادت حاصل کرنے کیلئے میں نے چھ ماہ اور تیرہ دن میں 5400 کلومیٹرز پیدل سفر کیا۔ الحمدللہ آج حج ادا کر لیا۔

The post پاکستان سے پیدل سعودی عرب جانے والے نوجوان نے حج کی سعادت حاصل کرلی appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/SfvCGya

منشور انسانیت

رسول کریم ﷺ نے اﷲ تعالیٰ کی حمد و ثناء سے ابتدا کی اور ارشاد فرمایا:

عورتوں کے بارے میں اﷲ سے ڈرو کیوں کہ تم نے انہیں اﷲ کی امانت کے ساتھ لیا ہے اور اﷲ کے کلمے کے ذریعے حلال کیا ہے۔ ان پر تمہارا حق یہ ہے کہ وہ تمہارے بستر پر کسی ایسے شخص کو نہ آنے دیں جو تمہیں گوارا نہیں۔ اگر وہ ایسا کریں تو تم انہیں مار سکتے ہو لیکن سخت مار نہ مارنا اور تم پر ان کا حق یہ ہے کہ تم انہیں معروف کے ساتھ کھلاؤ اور پہناؤ اور میں تم میں ایسی چیز چھوڑے جارہا ہوں کہ اگر تم نے اسے مضبوطی سے پکڑے رکھا تو اس کے بعد ہرگز گم راہ نہ ہوگے اور وہ اﷲ کی کتاب ہے اور اس کے نبیؐ کا طریقہ ہے۔

لوگو! بے شک! تمہارا رب ایک ہے اور بے شک! تمہارا باپ ایک ہے، ہاں عربی کو عجمی پر، عجمی کو عربی پر، سرخ کو سیاہ پر اور سیاہ کو سرخ پر کوئی فضیلت نہیں مگر تقویٰ کے سبب سے۔

خبردار! جاہلیت کا ہر قسم کا سُود اب ختم ہے۔ تمہارے لیے تمہارا اصل مال ہے، نہ تم کسی پر ظلم کرو اور نہ ہی تم ظلم کا شکار ہو اور ہمارے سُود میں سے پہلا سُود جسے میں ختم کر رہا ہوں، عباس بن عبدالمطلب کا سُود ہے اب یہ سارے کا سارا سُود ختم ہے!!

سُن لو! جاہلیت کی ہر چیز میرے پاؤں تلے روند دی گئی۔ جاہلیت کے خون بھی ختم کردیے گئے اور ہمارے خون میں سب سے پہلا خون جسے میں ختم کررہا ہوں وہ ربیعہ بن حارث کے بیٹے کا خون ہے۔

( یہ بچہ بنو سعد میں دودھ پی رہا تھا کہ انہی ایام میں قبیلہ ہذیل نے اسے قتل کردیا)

یاد رکھو! کوئی بھی جُرم کرنے والا اپنے سوا کسی اور پر جُرم نہیں کرتا (یعنی اس جرم کی پاداش میں کوئی اور نہیں بل کہ خود مجرم ہی پکڑا جائے گا) کوئی جُرم کرنے والا اپنے بیٹے پر یا کوئی بیٹا اپنے باپ پر جُرم نہیں کرتا (یعنی باپ کے جرم میں بیٹے کو یا بیٹے کے جُرم میں باپ کو نہیں پکڑا جائے گا)

اگر کوئی حبشی یعنی بریدہ غلام بھی تمہارا قائد بنا دیا جائے اور وہ تم کو اﷲ کی کتاب کے مطابق لے چلے تو اس کی اطاعت اور فرماں برداری کرو۔

جو شخص موجود ہے، وہ غیر موجود تک (میری باتیں) پہنچا دے، کیوں کہ بعض وہ افراد جن تک (یہ باتیں) پہنچائی جائیں گی وہ بعض (موجودہ) سننے والوں سے کہیں زیادہ ان باتوں کے درو بست کو سمجھ سکیں گے۔

خبردار! کسی مسلمان کی کوئی بھی چیز دوسرے مسلمان کے لیے حلال نہیں، جب تک وہ خود حلال نہ کرے اور اپنی خواہش سے نہ دے۔

بچہ اس کا ہے جس کے بستر پر تولد ہوا اور بدکار کے لیے پتھر ہیں۔

جس نے اپنے باپ کے بہ جائے کسی دوسرے کو باپ قرار دیا، یا جس نے اپنے آقا کے علاوہ کسی اور کو آقا ظاہر کیا تو ایسے شخص پر اﷲ اور فرشتوں اور عام انسانوں کی طرف سے لعنت ہے۔ اس سے (قیامت کے دن) کوئی بدلہ یا عوض قبول نہ ہوگا۔

لوگو! دین میں غلو اور مبالغے سے بچو، کیوں کہ تم سے پہلی قومیں اسی سے ہلاک ہوئیں۔

اے لوگو! علم حاصل کرو قبل اس کے کہ وہ قبض کرلیا جائے اور اٹھالیا جائے۔ خبردار! علم کے ختم ہوجانے کی ایک یہ بھی شکل ہے کہ اس کے جاننے والے ختم ہوجائیں۔

(یہ بات آپؐ نے تین مرتبہ دہرائی)

عن قریب میں تمہیں خبر دوں گا کہ مسلمان کون ہے؟ مسلمان وہ ہے جس کے ہاتھ اور زبان سے دوسرے لوگ سلامت رہیں اور مومن وہ ہے جس سے لوگوں کے اموال اور جانیں محفوظ رہیں۔

جس شخص نے اپنے بھائی کا مال جھوٹی قسم سے ہتھیایا وہ اپنا ٹھکانا جہنم میں سمجھے۔

بے شک! ہر مسلمان دوسرے مسلمان کا بھائی ہے اور سب مسلمان آپس میں بھائی بھائی ہیں۔

تین چیزیں ہیں جن پر مومن کا دل خیانت (تقصیر) نہیں کرتا۔ صرف اﷲ کے لیے عمل کے اخلاص میں، مسلمانوں کے حکم رانوں کی خیر خواہی میں اور ان کی جماعت سے چمٹے رہنے میں۔

اے لوگو! اﷲ تعالیٰ نے میراث میں سے ہر وارث کے لیے ثابت کردہ حصہ مقرر کردیا ہے۔ اب وارث کے لیے وصیت کرنا جائز نہیں۔

خبردار! عن قریب تم سے میرے بارے میں سوال ہوگا۔ جس نے بھی مجھ پر جھوٹ باندھا وہ اپنا ٹھکانا جہنم میں سمجھے۔

اپنے پروردگار کی عبادت کرو، پانچوں وقت کی نماز پڑھو اور حج کرو اور زکوۃ ادا کرو۔ یہ سب کام خوشی سے سرانجام دو تو تم اپنے رب کی جنت میں داخل ہوجاؤ گے۔

اور تم لوگ بہت جلد اپنے پروردگار سے ملو گے وہ تم سے تمہارے اعمال کے متعلق پوچھے گا، لہٰذا دیکھو میرے بعد پلٹ کر گم راہ نہ ہوجانا کہ آپس میں ایک دوسرے کی گردنیں مارنے لگو۔

اور تم سے میرے متعلق پوچھا جانے والا ہے تو تم لوگو کیا کہو گے؟

صحابہ کرام ؓ نے کہا: ہم شہادت دیتے ہیں کہ آپؐ نے تبلیغ کردی، پیغام پہنچا دیا اور خیر خواہی کا حق ادا کردیا۔

یہ سن کر آپؐ نے انگشت ِشہادت کو آسمان کی طرف اٹھایا اور لوگوں کی طرف جھکاتے ہوئے تین بار فرمایا:

اے اﷲ! گواہ رہ۔ اے اﷲ! گواہ رہے۔ اے اﷲ! گواہ رہے!!

The post منشورِ انسانیت appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/UZQ2rIy

Monday, 26 June 2023

بھارت امریکا مشترکہ اعلامیہ پر پاکستان کا سخت ردعمل امریکی عہدیدار دفتر خارجہ طلب

 اسلام آباد: پاکستان نے بھارت اور امریکا کی جانب سے مشترکہ اعلامیہ میں ’دہشت گردوں سے متعلق مخصوص حوالہ‘ پر احتجاجاً امریکی ڈپٹی چیف آف مشن کو دفتر خارجہ طلب کرلیا۔ 

خیال رہے کہ ان دنوں بھارتی وزیراعظم نریندر مودی امریکا کے دورے پر ہیں اور دنوں ممالک کی جانب سے مشترکہ اعلامیے میں پاکستان پر سرحد پار دہشت گردوں کے خلاف کارروائی کرنے پر زور دیا گیا ہے جبکہ پاکستان نے  اس مخصوص حوالہ کو غیر ضروری، یک طرفہ اور گمراہ کن قرار دیا ہے۔ 

اس ضمن میں دفتر خارجہ کی جانب سے نئی پیش رفت سامنے آئی ہے۔ ترجمان دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ امریکا ایسے بیانات جاری کرنے سے گریز کرے جو پاکستان کے خلاف بھارت کے بے بنیاد اور سیاسی بیانیے کی حوصلہ افزائی کے طور پر سمجھے جائیں۔

انہوں نے کہا کہ مشترکہ بیان میں پاکستان کے غیرضروری، یک طرفہ اور گمراہ کن حوالوں پر پاکستان کے تحفظات اور مایوسی سے امریکا کو آگاہ کیا گیا۔ علاوہ ازیں پاکستان نے 22 جون کو جاری ہونے والے یو ایس انڈیا مشترکہ بیان کے حوالے سے آگاہ کیا گیا۔

ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ یکطرفہ غیر ضروری بیان پر مایوسی ہوئی۔

 

The post بھارت امریکا مشترکہ ’اعلامیہ‘ پر پاکستان کا سخت ردعمل؛ امریکی عہدیدار دفتر خارجہ طلب appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/PIHJuEA

عالمی اور مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں اضافہ

  کراچی: عالمی مارکیٹ میں اضافے کے باعث پاکستان میں بھی سونے کی فی تولہ اور دس گرام قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 11 ڈالر کے اضافے سے 1931 ڈالر کی سطح پر آگئی جس کے باعث کاروباری ہفتے کے پہلے روز مقامی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ اور دس گرام سونے کی قیمتوں میں بالترتیب 800 روپے اور 685 روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

کراچی، حیدرآباد، سکھر، ملتان، لاہور، فیصل آباد، راولپنڈی، اسلام آباد، پشاور اور کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت بڑھ کر 215300 روپے اور اسی طرح فی دس گرام سونے کی قیمت بھی بڑھ کر 184585 روپے ہوگئی۔

The post عالمی اور مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں اضافہ appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/UCZiwXd

ٹرانسپورٹ کی عدم دستیابی ہزاروں پاکستانی عازمین کے منی نہ پہنچنے کا خدشہ

مکہ مکرمہ: مکہ مکرمہ میں ٹرانسپورٹ کی عدم دستیابی کے سبب ہزاروں پاکستانی عازمین کے منیٰ نہ پہنچنے کا خدشہ ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق آج مناسک حج کا پہلا دن ہے جہاں بدانتظامی کے باعث ہزاروں پاکستانی عازمین منی کی خیمہ بستی پہنچنے کے لیے ٹرانسپورٹ کے منتظر ہیں، حاجیوں کو آج ظہر سے پہلے منیٰ کے خیموں میں پہنچنا ضروری ہے لیکن ہزاروں حاجیوں کا منیٰ پہنچنے سے محروم رہ جانے کا خدشہ ہے۔

پرائیویٹ گروپ آرگنائزرز کے چیئرمین سعید ملک نے کہا ہے کہ پرائیویٹ گروپ آرگنائزرز کا پاکستان ہاؤس سے بار بار رابطہ ہوا ہے لیکن کوئی شنوائی نہیں ہو رہی، وزیر اعظم صورتحال کا نوٹس لیں، حج گروپ آرگنائزرز پنجاب کی اپیل مکتب 13 کے سرکاری حاجی منیٰ میں پریشان ہیں، عازمین کارڈ دے دئیے لیکن جگہ نہیں دی جارہی۔

اطلاعات ہیں کہ ہزاروں عازمین حج اپنی اپنی عمارتوں میں پھنسے ہیں، منتظمین سے بار بار رابطہ کیا جارہا ہے مگرکوئی جواب نہیں مل رہا ہے اور پرائیویٹ حج آرگنائزر اپنے طور پر پرائیویٹ گاڑیوں کا انتظام کررہے ہیں۔

 

The post ٹرانسپورٹ کی عدم دستیابی؛ ہزاروں پاکستانی عازمین کے منیٰ نہ پہنچنے کا خدشہ appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/FuRQzXw

Sunday, 25 June 2023

کاہنہ میں موٹرسائیکل سوار ٹریکٹر ٹرالی سے ٹکرا گئے 3 افراد جاں بحق

کاہنہ: دو موٹرسائیکلیں اینٹوں سے بھری ٹریکٹر ٹرالی سے ٹکرا گئیں جس کے نتیجے میں 3 افراد جاں بحق ہو گئے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق کاہنہ میں دو موٹرسائیکلیں اینٹوں سے بھری ٹریکٹر ٹرالی سے ٹکرا گئیں جس کے نتیجے میں 3 افراد جاں بحق اور 3 زخمی ہو گئے، زخمی ہونے والے تینوں افراد کو بذریعہ ریسکیو1122 اسپتال منتقل کر دیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: راولپنڈی میں مسافر بس کو حادثہ، 13 افراد جاں بحق، متعدد زخمی

پولیس کے مطابق موٹر سائیکلوں پر سوار فیملی رائیونڈ سے روڑہ بوگن گاؤں فوتگی میں شرکت کے لیے جا رہی تھی کہ حادثے کا شکار ہو گئی، جاں بحق ہونے والوں میں 17 سالہ احد، 19 سالہ حسن اور 9 سالہ فضہ شامل ہیں، جاں بحق ہونے والے تینوں آپس میں بہن بھائی ہیں۔

The post کاہنہ میں موٹرسائیکل سوار ٹریکٹر ٹرالی سے ٹکرا گئے، 3 افراد جاں بحق appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/CZJ75iA

جڑواں شہروں میں موسلادھار بارش نشیبی علاقے زیر اب اگئے

 راولپنڈی: جڑواں شہروں میں موسلادھار بارش کا سلسلہ جاری ہے جس کے نتیجے میں نشیبی علاقے زیر آب آ گئے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق جڑواں شہروں میں موسلادھار بارش کا سلسلہ جاری ہے جس کے نتیجے میں نشیبی علاقوں و شاہراوں پر بارش کا پانی جمع ہوگیا۔

محمکہ موسمیات کے مطابق اب تک 59 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی جا چکی ہے، سیدپور یے مقام 45، گولڑہ کے مقام پر 53، بوکڑا کے مقام پر 55، پی ایم ڈی ایچ ایٹ کے مقام پر 48 شمس آباد کے مقام پر49 چکلالہ کے مقام پر 59 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی، ادھر نالہ لئی میں پانی کی سطح بلند ہونا شروع ہوگئی، نالہ لئی میں کٹاریاں کے مقام پر پانی کی سطح 10 فٹ جبکہ گوالمنڈی پل پر 8 فٹ تک پہنچ چکی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: محکمہ موسمیات نے بارشوں کی نوید سُنا دی

نالہ لئی میں کٹاریاں کے مقام پر پانی کی سطح 11.4 فٹ اور گوالمنڈی کے مقام پر 8.3 پر پہنچنے پر پری الرٹ وارننگ ڈکلیئر کردی جاتی ہے۔

ترجمان محمکہ موسمیات کا کہنا ہے کہ رات گئے منیجنگ ڈائریکٹر واسا راولپنڈی محمد تنویر شہر میں جاری نکاسی آب آپریشن کی نگرانی کرتے رہے جب کہ نشیبی علاقوں سے پانی نکالنے کیلئے واسا اسٹاف ہیوی مشینری کے ساتھ مصروف عمل ہے۔

The post جڑواں شہروں میں موسلادھار بارش، نشیبی علاقے زیر آب آگئے appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/fdE8TKS

کراچی میں اگلے 3روز سمندی ہوائیں معطل اور گرمی میں اضافے کا امکان

  کراچی: اگلے 3 روز کے دوران شہر میں سمندری ہوائیں بدستور معطل رہیں گی جس کے باعث مطلع گرم و مرطوب اور جزوی ابرآلود رہ سکتا ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق صبح سے دوپہر کے درمیان سمندر کی جنوبی (بلوچستان) سمت کی ہوائیں چل سکتی ہیں۔

شہر میں زیادہ سے زیادہ پارہ 35  سے 37 ڈگری کے درمیان ریکارڈ ہوسکتا ہے جبکہ رات اور صبح کے وقت ہلکی بارش اور بونداباندی ہونے کی توقع ہے۔

وسطی اور بالائی سندھ میں موسم گرم اور شدید گرم رہنے کا امکان ہے۔

The post کراچی میں اگلے 3روز سمندی ہوائیں معطل اور گرمی میں اضافے کا امکان appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/xT3ASzs

پاکستان ترکیہ سے مل کر ففتھ جنریشن لڑاکا طیارے تیار کرے گا

اسلام آباد: پاکستان نے ففتھ جنریشن لڑاکا طیاروں کی تیاری کے میدان میں قدم رکھ دیا، پاکستان ترکیہ کے ساتھ مل کر ففتھ جنریشن سٹیلتھ ایئر سپیرٹی فائٹر طیارے تیار کریگا۔

پاکستان ترک ایرو اسپیس انڈسٹری کے ’’خان‘‘ طیارے کے پروگرام کا حصہ بن گیا، پاکستان ترکی کے ساتھ مل کر جدید ٹوئن انجن ففتھ جنریشن طیارے تیار کرے گا۔

ترک ایرو سپیس انڈسٹری نے 2010 میں ففتھ جنریشن طیارے کی تیاری کے پروگرام کا آغاز کیا تھا، ترکی کے ’’ٹی ایف ایکس‘‘ طیارے نے رواں برس اپنی پہلی ٹیکسی کی تھی، ٹی ایف ایکس طیارے کی پہلی باضابطہ پرواز رواں برس کے آخر میں متوقع ہے، پاک فضائیہ میں پہلا ففتھ جنریشن طیارہ 2030 میں شامل کیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں: ترکی نے اپنا پہلا طیارہ بردار بحری جہاز لانچ کردیا

طیارے میں امریکی ساختہ جنرل الیکٹرک ایف ون ٹین انجن استعمال کئے جائیں گے، امریکا کے اعتراض کی صورت میں پاکستان کے پاس برطانوی ساختہ رولز رائس انجن کا آپشن بھی موجود ہے۔

ترک کمپنی برطانیہ کی رولز رائس کمپنی کے ساتھ مل کر نئے انجن کی تیاری پر بھی کام کر رہی ہے، پاک ترک ففتھ جنریشن طیارہ 21 میٹر طویل اور اس کے پروں کا پھیلاؤ 14 میٹر تک ہو گا، طیارے کا ٹیک آف وزن 27 ہزار 215 کلو گرام جبکہ طیارے کی زیادہ سے زیادہ رفتار ملک 1.8 جبکہ کومبیٹ رینج 1100 کلومیٹر ہو گی۔

طیارے پر فضا سے فضا میں مار کرنے والے بی وی آر میزائلز کے ساتھ فضا سے زمین پر مار کرنے والے کروز میزائل بھی نصب کئے جائیں گے۔

The post پاکستان ترکیہ سے مل کر ففتھ جنریشن لڑاکا طیارے تیار کرے گا appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/5FBvPYJ

Saturday, 24 June 2023

بلوچستان حکومت کی شاہراہوں پر قائم تمام چیک پوسٹیں فوری ختم کرنے کی ہدایت

 کوئٹہ: بلوچستان حکومت نے صوبے میں بغیر اجازت کے چیک پوسٹوں کے قیام پر پابندی عائد کرتے ہوئے شاہراہوں پر قائم ناکے فوری ختم کرنے کی ہدایت کردی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیراعلیٰ بلوچستان کی زیرصدارت صوبائی کابینہ کا خصوصی اجلاس ہوا، جس میں صوبے میں امن امان کی صورتحال کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ صوبائی کابینہ نے سیکیورٹی چیکنگ کی آڑ میں سڑکوں پر قائم چیک پوسٹوں کے قیام پر شدید ردعمل دیتے ہوئے متعلقہ وفاقی اور صوبائی سیکیورٹی اداروں کو شاہراہوں سے ناکے فوری ختم کرنے کی ہدایت کی۔

کابینہ نے فیصلہ کیا کہ آئندہ صوبے میں کوئی بھی ادارہ صوبائی حکومت کی اجازت کے بغیر کسی بھی شاہراہ پر چیک پوسٹ قائم نہیں کرے گا، چیک پوسٹ کے قیام کے لیے محکمہ داخلہ سے اجازت لینا لازم ہوگا۔

صوبائی کابینہ کے اراکین نے کہا کہ چیک پوسٹوں کی آڑ میں عوام کی تذلیل کسی صورت قبول نہیں ہے، عوام کی عزت نفس کو ہر گز پامال نہیں ہونے دیا جائیگا، بسوں اور گاڑیوں میں سوار خواتین بچوں مریضوں اور بوڑھوں کو چیک پوسٹوں  پر گھنٹوں روکا جاتا ہے۔

کابینہ نے مطالبہ کیا کہ وفاقی سیکیورٹی ادارے ملکی سرحدوں کا تحفظ اور سمگلنگ اور منشیات کی روک تھام یقینی بنائیں، کسٹم کوسٹ گارڈ پولیس اور لیویز کو چیک پوسٹیں بنا کر لوگوں کو تنگ کرنے کا اختیار نہیں ہے۔

صوبائی کابینہ نے یہ بھی فیصلہ کیا کہ سیکیورٹی ادارے سماج دشمن عناصر کے خلاف ٹارگیٹڈ کاروائیاں کریں تاہم شاہراہوں پر چیک پوسٹوں کی افادیت کبھی سامنے نہیں آئی اور نہ ہی کوئی دہشت گرد آج تک بسوں سے گرفتار ہوا۔

کابینہ نے سریاب روڈ سمیت کوئٹہ کے دیگر علاقوں میں منشیات فروشوں کے خلاف بھرپور کارروائی کا بھی فیصلہ کرتے ہوئے پولیس اور انسداد منشیات فورس کو فوری آپریشن شروع کرنے کی ہدایت کی۔

The post بلوچستان حکومت کی شاہراہوں پر قائم تمام چیک پوسٹیں فوری ختم کرنے کی ہدایت appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/7IGioPT

پاکستان اور ائی ایم ایف کے درمیان ورچوئل مذاکرات شروع اہم پیشرفت کا امکان

 اسلام آباد: پاکستان اور عالمی مالیاتی فنڈز کے درمیان قرض پروگرام کیلیے ورچوئل مذاکرات کا اہم دور شروع ہوگیا جس میں بڑی پیشرفت کا امکان ظاہر کیا جارہا ہے۔

وزارت خزانہ کے ذرائع کے مطابق پاکستان اور آئی ایم ایف حکام کے درمیان گزشتہ رات بھی مذاکرات ہوئے تھے، اب ہونے والے مذاکرات میں آئی ایم ایف کو شرائط پوری کرنے کیلئے آئندہ مالی سال کے بجٹ میں تجویز کردہ اہم ترامیم بارے آگاہ کیا جائے گا۔

گزشتہ روز ہونے والے مذاکرات کے مطابق اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے درآمدی کنٹینرز کی کلیئرنس کیلئے زرمبادلہ کی فراہمی کی اجازت پہلے ہی دی  جاچکی، اس حوالے سے بھی آئی ایم ایف حکام کو آگاہ کیا جائے گا اور بتایا جائے گا کہ درآمدات کی اجازت بارے آئی ایم ایف کی شرط پوری کردی ہے۔

علاوہ ازیں اسٹاف لیول معاہدہ کیلئے پارلیمنٹ سے بجٹ کی منظوری سے قبل آئندہ مالی سال کے بجٹ کے فریم ورک پر کی جانیوالی نظر ثانی بارے بھی آگاہ کیا جائے گا۔

مزید پڑھیں: آئی ایم ایف کے پانچ بڑے مطالبات تسلیم، ماہانہ دو لاکھ تنخواہ پر 2.5 فیصد ٹیکس کی سفارش

آئی ایم ایف کو بتایا جائے گا کہ آئندہ بجٹ میں 415 ارب روپے کے ٹیکس مزید وصول کیے جائیں گے جبکہ آئندہ مالی سال میں مجموعی طور پر 925 ارب روپے کے نئے ٹیکسز عائد کیے جائیں گے اور حکومت کی طرف سے 215 ارب روپے کے نئے ٹیکس بھی نافذ کیے جائیں گے۔

آئی ایم ایف کو ترمیمی فنانس بل میں انکم ٹیکس میں سالانہ 24 لاکھ سے زائد آمدن پر ٹیکس میں 2.5 فیصد کا اضافہ کی تجویز سے بھی آگاہ کیا جائے گا اور بتایا جائے گا کہ ماہانہ 2 لاکھ سے زائد کی تنخواہ پر انکم ٹیکس کی شرح میں بھی 2.5 فیصد اضافہ کرنے کی تجویز، کھاد پر 5 فیصد فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی عائد کرنے کی تجویز بارے بھی آئی ایم ایف کو آگاہ کیا جائے گا، اس اقدام سے سے 35 ارب روپے آمدن ہوگی۔

مزید پڑھیں: آئی ایم ایف کی مزید 215 ارب روپے کے ٹیکسز کی شرط تسلیم کرلی، وزیر خزانہ

 

ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف کو پراپرٹی کی خرید و فروخت پر ٹیکس ایک سے 2 فیصد کرنے کی تجویز سے بھی آگاہ کیا جائے گا جس سے مزید 45 ارب روپے حاصل ہونے کا تخمینہ ہے جبکہ آئی ایم ایف کو پٹرولیم لیوی پچاس سے بڑھا کر ساٹھ روپے کرنے سے متعلق تجویز بارے بھی آگاہ کیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں: وزیراعظم کی ایم ڈی آئی ایم ایف سے ملاقات، وعدوں کو پورا کرنے کی یقین دہانی

ذرائع کے مطابق پاکستان اور آئی ایم ایف بجٹ فریم ورک سے متعلق معاہدے کیلئے کوششیں کررہے ہیں۔

The post پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان ورچوئل مذاکرات شروع، اہم پیشرفت کا امکان appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/VPmnW2t

ایک قانون کی دو تشریح سے مسائل پیدا ہوتے ہیں چیف جسٹس

 اسلام آباد: چیف جسٹس سپریم کورٹ جسٹس عمر عطا بندیال نے کہا ہے کہ آئین کا آرٹیکل 25 منصفانہ وسائل کی تقسیم کا ہے، سبسڈی حکومت دیتی ہے سپریم کورٹ صرف یہ دیکھ سکتی ہے کہ یہ سبسڈی بلا امتیاز ہے یا نہیں۔

اسلام آباد میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چیف جسٹس کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ میں بیٹھ کر ہم قانون کو آئین کے مطابق دیکھتے ہیں، کیا ہمارا قانون کاروبار کے مواقع فراہم کرنے میں مددگار ہے کہ نہیں، کاروبار کے مواقع اور صنعتی ترقی سے ملکی ترقی ممکن ہے اس لیے کاروبار دوست اقدامات ضروری ہیں۔

چیف جسٹس نے کہا ہے کہ آئین کا آرٹیکل 25 منصفانہ وسائل کی تقسیم کا ہے، ہر شعبہ سبسڈی مانگ رہا ہے اور سبسڈی حکومت دیتی ہے سپریم کورٹ صرف یہ دیکھ سکتی ہے کہ یہ سبسڈی بلا امتیاز ہے یا نہیں۔

چیف جسٹس نے کہا کہ کمرشل سالمیت اور ریگولیٹری اقدامات درست ہونے چاہئیں، ٹیکس اور کسٹم ڈیوٹی لگائی جاتی ہے اور لوگوں کو پتا نہیں ہوتا، حکومت کو چاہیے کاروباری افراد کی مشاورت سے معاملات چلائے۔

جسٹس عمر عطا بندیال نے کہا کہ آئی پی پیز کو طویل مدت سرمایہ کاری کے لیے یقین دہانی کرائی گئی تھی، طویل مدت سرمایہ کاری کے لیے ضروری ہے کہ سرمایہ کاروں کو سہولیات دی جائیں۔

چیف جسٹس آف پاکستان نے کہا کہ میں مصنوعی ذہانت کے شعبے میں ماہر نہیں ہوں، ملک میں کاروبار کی ترقی کے لیے اس تقریب کا انعقاد کیا گیا ہے، سپریم کورٹ میں صرف قانون کی عمل داری کی بات ہوتی ہے، قانون کی بار بار تشریح کی وجہ سے تنازعات جنم لیتے ہیں، ماہرین کو قانون کی تشریح کے ذریعے تنازعات کو ختم کرنا چاہیے، ایک قانون کی دو تشریحات مسائل پیدا کرتی ہیں۔

جسٹس عمر عطا بندیال نے کہا کہ ججز آسانی سے مارکیٹ میں میسر نہیں ہیں اور کئی امتحانات دینے پڑتے ہیں، ٹریبونل کے نہ بننے سے عدالتوں پر بوجھ میں اضافہ ہوتا ہے، جو بھی ریگولیٹر ہے اس کو ایک ٹریبونل بنانا چاہیے، سروس کے معاملات پر سروس ٹریبونل بنے ہوئے ہیں۔

انہوں ںے کہا کہ ملک میں پرائیویٹ بزنس کو سپورٹ اور حوصلہ افزائی کی ضرورت ہے، بزنس کی گروتھ سے معاشی ترقی کو فروغ ملتا ہے، ہمیں بہتر ریگولیٹری سسٹم کی ضرورت ہے، کمرشل اداروں کا وقار بھی ملحوظ خاطر رکھنے کی ضرورت ہے۔

چیف جسٹس نے کہا کہ نیب کو ایسی ہاؤسنگ اسٹیٹ کے خلاف کارروائی کی ضرورت ہے جن کے پاس زمین نہیں، عوام کے لیے ریگولیشنز کو آسان بنانا ضروری ہے، ہائی کورٹس کی استعداد کار بہتر بنانے کی ضرورت ہے، ہائی کورٹس پر بوجھ کم کرنا ہوگا۔

The post ایک قانون کی دو تشریح سے مسائل پیدا ہوتے ہیں، چیف جسٹس appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/YtTUbQI

گرمی کی شدت میں اضافہ ملک بھر میں لوڈشیڈنگ نے عوام کا جینا دوبھر کر دیا

 اسلام آباد: گرمی کی شدت میں اضافے کے ساتھ ہی ملک بھر میں بدترین لوڈشیڈنگ نے عوام کا جینا دوبھر کر دیا۔

بجلی کا شارٹ فال 6 ہزار 516 میگاواٹ ہو گیا جس کے نتیجے میں ملک بھر میں 8 سے 10 گھنٹے تک کی لوڈ شیڈنگ جاری ہے۔

ذرائع پاور ڈویژن کے مطابق بجلی کی مجموعی پیداوار 21 ہزار 484 میگاواٹ اور طلب 28ہزار میگاواٹ تک پہنچ گئی۔

پن بجلی کی پیداوار7ہزار73 ، سرکاری تھرمل پاور پلانٹس956، نجی شعبے کے بجلی گھروں کی پیداوار 8 ہزار9 سو میگاواٹ، ونڈ پاور پلانٹس سے 1ہزار 119، سولر بجلی گھروں سے 120، بگاس سے 152 میگاواٹ اور نیوکلیئر پاور پلانٹس سے 3 ہزار1سو 64میگاواٹ بجلی پیدا کی جا رہی ہے۔

The post گرمی کی شدت میں اضافہ، ملک بھر میں لوڈشیڈنگ نے عوام کا جینا دوبھر کر دیا appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/J3klyPd

Friday, 23 June 2023

پشاور مقامی باکسر گھر کے باہر قتل

پشاور کے علاقے پھندو میں مقامی باکسر جہانزیب قتل کردیا گیا۔

پولیس کے مطابق دو ملزمان نے گھر کے باہر جہانزیب کو فائرنگ کا نشانہ بنایا اور فرار ہوگئے۔

اس سے قبل مقتول نے گزشتہ دنوں ملزمان کے گھر پر فائرنگ کی تھی۔

حکام کہنا ہے کہ واقعہ کا مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔

The post پشاور؛ مقامی باکسر گھر کے باہر قتل appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/BJIR9rS

فوج کیسے فیصلہ کرتی ہے فلاں بندہ آرمی ایکٹ کے تحت ہمارا ملزم ہے سپریم کورٹ

 اسلام آباد: سپریم کورٹ کا سات رکنی لارجز بینچ فوجی عدالتوں میں سویلین کے ٹرائل کے خلاف دائر درخواستوں پر سماعت کر رہا ہے، جسٹس قاضی فائز اور جسٹس سردار طارق مسعود کے اعتراض کے بعد 9 رکنی لارجر بینچ گزشتہ روز ٹوٹ گیا تھا۔

چیف جسٹس پاکستان عمر عطا بندیال کی سربراہی میں سات رکنی لارجر بینچ میں جسٹس اعجاز الاحسن، منصور علی شاہ، جسٹس منیب اختر بینچ، جسٹس یحییٰ آفریدی، جسٹس مظاہر نقوی اور جسٹس عائشہ ملک شامل ہیں۔

سماعت شروع ہوئی تو سول سوسائٹی کے وکیل فیصل صدیقی روسٹرم پر آئے اور تحریری دلائل بھی جمع کروا دیے۔

وکیل فیصل صدیقی نے دلائل میں کہا کہ میری درخواست باقی درخواستوں سے کچھ الگ ہے، میں اس پر دلائل نہیں دوں گا کہ سویلین کا ٹرائل آفیشل سیکریٹ ایکٹ کے تحت ملٹری کورٹس میں نہیں ہو سکتا اور یہ بھی نہیں کہتا کہ ملٹری کورٹس کے ذریعے ٹرائل سرے سے غیر قانونی ہے جبکہ میں یہ بھی نہیں کہوں گا کہ 9 مئی کو کیا ہوا کیا نہیں۔

سول سوسائٹی کے وکیل نے کہا کہ سویلین کے ٹرائل کی ماضی میں مثالیں ہیں، فوجی عدالتوں میں فوج داری ضابطے کے تحت کارروائی نہیں ہو سکتی اس لیے اس کو چیلنج نہیں کیا اور میں نے کسی ملزم کی بریت کو چیلنج نہیں کیا، ملزمان کو فوج کے حوالے کرنے کے عمل میں مخصوص افراد کو چنا گیا۔

انہوں نے دلائل میں کہا کہ آرمی ایکٹ قانون کو بدنیتی کے تحت استعمال کیا جاتا ہے، عدالت میں جا کر کہا گیا 15 لوگوں کو حوالے کر دیں، جن افراد کا انسداد دہشت گردی عدالت میں ٹرائل ہوگا ان کو اپیل کا حق ملے گا لیکن جن کا ٹرائل ملٹری کورٹس میں ہوگا انہیں اپیل کا حق حاصل نہیں۔

فیصل صدیقی کی جانب سے لیاقت حسین، سعید زمان اور ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن کے کیسز کا حوالہ دیا گیا۔

جسٹس عائشہ ملک نے ریمارکس دیے کہ کون سے ایسے مخصوص حالات ہیں جن میں ملٹری کورٹس میں ٹرائل ہو سکتا ہے۔ فیصل صدیقی نے بتایا کہ عدالتی فیصلے یہ کہتے ہیں کہ واضح تفریق ہونی چاہیے اور ہم نہیں کہتے کہ لوگوں کا سخت ٹرائل نہ ہو، انسدادِ دہشت گردی عدالت سے زیادہ سخت ٹرائل کہاں ہو سکتا ہے۔

جسٹس منصور علی شاہ نے ریمارکس دیے کہ نیشنل سیکیورٹی کے باعث کہا گیا کہ یہ ٹرائل ملٹری کورٹس میں ہوا، اسٹیٹ سیکیورٹی کی حدود میں جائیں گے تو پھر ٹرائل فوجی عدالتوں میں ہونے کا ذکر ہے۔ جسٹس مظاہر اکبر نقوری نے استفسار کیا کہ آفیشل سیکریٹ ایکٹ کو کب شامل کیا گیا؟

فیصل صدیقی نے کہا کہ اکیسویں ترمیم کیس کا حوالہ جسٹس یحیحی آفریدی نے دیا تھا، اکیسویں ترمیم کے نتیجے میں بننے والی فوجی عدالتوں کے فیصلے اعلی عدلیہ میں چیلنج ہوئے تھے۔

جسٹس عائشہ ملک نے استفسار کیا کہ سویلینز کا کن حالات میں فوجی عدالتوں میں ٹرائل ہوسکتا ہے؟ فیصل صدیقی نے کہا کہ اکیسویں ترمیم کیس میں عدالت نے کہا تھا ٹرائل کے لیے آرمی ایکٹ کے ساتھ تعلق ہونا لازمی ہے، کوئی نہیں کہتا 9 مئی کے ملزمان کا سخت ٹرائل نہ ہو۔

جسٹس یحیی آفریدی نے ریمارکس دیے کہ آپ نہیں سمجھتے کہ پہلے اٹارنی جنرل سے پوچھا جائے کہ مقدمات کیسے بنے، جس پر چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ آپ دلائل جاری رکھیں وکلاء کے بعد اٹارنی جنرل کو سنیں گے، ہو سکتا ہے اٹارنی جنرل کل مانگی گئی تفصیلات پر آج بیان ہی دیں۔

فیصل صدیقی نے کہا کہ کب عدالت نے پوچھا تھا کہ یہ درخواستیں پہلے ہائیکورٹ میں نہیں جانی چاہیے تھیں، ایک سے زیادہ صوبوں کا معاملہ ہے ایک ہائیکورٹ کا دائرہ اختیار نہیں بن سکتا، یہ درخواستیں سپریم کورٹ میں ہی قابلِ سماعت ہیں۔

جسٹس عائشہ ملک نے ریمارکس دیے کہ کیا درخواستیں قابلِ سماعت ہونے کی حد تک آپ کے دلائل مکمل ہیں۔ فیصل صدیقی نے کہا کہ جی درخواستوں کے قابل سماعت ہونے تک دلائل مکمل ہیں اب آگے چلتے ہیں۔ جسٹس عائشہ ملک نے ریمارکس دیے کہ ہوسکتا ہے جن لوگوں کو ملٹری کورٹس کے حوالے کیا گیا ان پر الزامات کی نوعیت الگ ہو، آپ صرف مفروضوں پر کہہ رہے ہیں کہ ان لوگوں کے خلاف کوئی شواہد موجود نہیں۔

جسٹس یحییٰ آفریدی نے ریمارکس دیے کہ آپ عمومی بحث پر جا رہے ہیں یہ بھی علم نہیں ان لوگوں کو کس کس شق کے تحت ملٹری کورٹس بھیجا گیا۔ وکیل فیصل صدیقی نے کہا کہ فرض کریں ان کے خلاف شواہد بھی موجود ہیں تو دکھاوں گا کہ انہیں کیسے ملٹری کورٹس نہیں بھجا جا سکتا ہے۔

چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ اپنے دلائل کے متعلقہ نکات تک محدود رکھیں، آج کا دن درخواست گزاروں کے لیے مختص ہے بے شک تین بجے تک دلائل دیں۔

جسٹس منصور علی شاہ نے ریمارکس دیے کہ قانون یہ نہیں کہہ رہا ہے کہ ملٹری کے اندر کام کرنے والا بندہ ہو تو ہی آفیشل سیکریٹ ایکٹ لگے گا، ملٹری حدود کے اندر ہونے کے جرم سے تعلق پر بھی ایکٹ لاگو ہوتا ہے، آپ بتائیں ملٹری کورٹس میں کسی کو ملزم ٹھہرانے کا کیا طریقہ ہے، آفیشل سیکریٹ ایکٹ کا اطلاق ممنوعہ علاقوں، عمارات اور کچھ سول عمارات پر بھی ہے۔

جسٹس مظاہر نقوی نے ریمارکس دیے کہ آپ ابھی تک بنیادی پوائٹ ہی نہیں بنا سکے، آفیشل سیکریٹ ایکٹ کی دفعات ایف آئی آرز میں کب شامل کی گئیں اور اگر ایف آئی آر میں آفیشل سیکریٹ ایکٹ کی دفعات ہی شامل نہیں تو کیا کمانڈنگ آفیسر ملزمان کی حوالگی مانگ سکتا ہے؟

جسٹس منصور علی شاہ نے ریمارکس دیے کہ آپ سے دو سوال پوچھ رہے ہیں اس پر آئیں، آپ پراسس بتائیں آرمی ایکٹ کا اطلاق کیسے ہوگا، آرمی کے اندر اس فیصلے تک کیسے پہنچا جاتا ہے کہ فلاں بندہ آرمی ایکٹ کے تحت ہمارا ملزم ہے۔ کیا ہمیں مکمل تفصیلات حاصل ہیں کہ آفیشل سیکریٹ ایکٹ کے تحت فوج کیسے کسی کو ملزم قرار دیتی ہے۔

جسٹس عائشہ ملک نے ریماریس دیے کہ ہم تو کہہ رہے ہیں ہمارے سامنے کوئی ریکارڈ ہی نہیں ہے، جس پر فیصل صدیقی نے کہا کہ حقائق سامنے نا بھی ہوں تو بھی یہ کیس بادی النظر کا بنتا ہے۔ جسٹس عائشہ ملک نے ریمارکس دیے کہ آفیشل سیکریٹ ایکٹ کے اطلاق کے لیے اندرونی تعلق کا ذکر ہے۔

جسٹس منصور علی شاہ نے ریمارکس دیے کہ فوج کیسے یہ طے کرتی ہے کہ فلاں شخص کو ملزم بنا کر اس کے خلاف فوجی ٹرائل کرنا ہے۔ جسٹس یحییٰ آفریدی نے ریمارکس دیے کہ ضابطہ فوجداری میں کسی شخص کو ملزم بنانے کا طریقہ کار ہے لیکن یہ طریقہ کار آرمی ایکٹ میں کہاں لکھا ہوا ہے۔

جسٹس منیب اختر نے ریمارکس دیے کہ فوج کے قوانین فوج کے لیے ہی ڈیزائن کیے جاتے ہیں۔ جسٹس منصور علی شاہ نے ریمارکس دیے کہ فوج کو جب کوئی شخص مطلوب ہو تو وہ کس طریقے کار کے تحت لیتی ہے۔

فیصل صدیقی نے کہا کہ آرمی ایکٹ میں شکایت یا ایف آئی آر کا کوئی طریقہ کار نہیں۔

جسٹس منصور علی شاہ نے ریمارکس دیے کہ ایک کمانڈنگ افسر مجسٹریٹ کے پاس جاتا ہے تو کس بنیاد پر جا کر بندہ مانگتا ہے؟ مجسٹریٹ کے پاس آنے سے پہلے کمانڈنگ افسر گھر میں کیا تیاری کرتا ہے۔

چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ ملزمان کے ریمانڈ میں بنیادی چیز مسنگ ہے، ریمانڈ آرڈر میں ذکر نہیں ملزمان کی حوالگی کیسے اور کن شوائد پر ہوئی۔

جسٹس اعجاز الاحسن نے استفسار کیا کہ آفیشل سیکریٹ ایکٹ میں شکایت کو ایف آئی آر کے طور پر لیا جاتا ہے؟ فیصل صدیقی نے کہا کہ آفیشل سیکریٹ ایکٹ کا اطلاق تو پھر سول عمارات پر بھی ہے، جس پر جسٹس اعجاز الاحسن نے ریمارکس دیے کہ وہ زیادہ پیچیدہ ہو جائے گا آپ ان مقدمات میں پراسس کا بتائیں۔

پندرہ منٹ وقفے کے بعد سماعت دوبارہ شروع

وقفے کے بعد سماعت دوبارہ شروع ہوئی تو سول سوسائٹی کے وکیل فیصل صدیقی نے کہا کہ آرمی ایکٹ میں ٹرائل کیسے شروع ہوتا ہے، اس کا جواب آرمی رولز 1954 میں موجود ہے اور رول 157 کی سب سیکشن 13 میں طریقہ کار درج ہے، یہاں 9 اور 10 مئی کو واقعات ہوتے ہیں اور 25 مئی کو حوالگی مانگ لی جاتی ہے، یہاں تو ہمیں حقائق میں جانے کی ضرورت بھی نہیں اور ملزمان کی حوالگی مانگنے کی کوئی وجہ موجود نہیں ہے۔

جسٹس منصور علی شاہ نے ریمارکس دیے کہ چارج سے پہلے انکوائری کا ہم اٹارنی جنرل سے پوچھیں گے، آپ یہ کہنا چاہ رہے ہیں کہ ان ملزمان کے خلاف باظاہر کوئی الزام نہیں۔

فیصل صدیقی نے کہا کہ میں یہ کہہ رہا ہوں چارج کرنے سے پہلے سخت انکوائری ہونی چاہیے، 9 مئی کے ملزمان سے متعلق سخت انکوائری پہلے ہونی چاہیے، تاریخ میں کبھی 1998 کے علاوہ سویلین حکومت نے سویلین کا ملٹری ٹرائل نہیں کیا، 9مئی کے ملزمان سے متعلق دوسری عدالتوں میں ٹرائل کا قانونی آپشن موجود ہے، اگر کیس کسی آرمی آفیشل پر ہوتا تو بات اور تھی اب کورٹ مارشل کے علاوہ آپشن نہیں، آئینی ترمیم میں بھی سویلین کے علاوہ ملٹری کورٹس میں ٹرائل پر شرط رکھی گئی۔

The post فوج کیسے فیصلہ کرتی ہے فلاں بندہ آرمی ایکٹ کے تحت ہمارا ملزم ہے، سپریم کورٹ appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/olpfHK5

بلڈر سے بھتہ لینے پر 3 ایس بی سی اے افسران گرفتار دہشتگردی کا مقدمہ درج

  کراچی: پریڈی پولیس نے ایس بی سی اے کے 3 افسران کو مقامی بلڈر سے مبینہ طور پر بھتہ مانگنے ، بھتہ لینے اور پروجیکٹ کو نقصان پہنچانے کے الزام میں گرفتار کر کے دہشت گردی ، بھتہ مانگنے اور دیگر دفعات کے تحت مقدمہ درج کرکے سینئر بلڈنگ انسپکٹر عمیر کریم ، بلڈنگ انسپکٹر ظفر سپاری اور بلڈنگ انسپکٹر امین کو گرفتار کر لیا۔

ایف آئی آر میں ایس بی سی اے کے ڈپٹی ڈائریکٹر سید اویس حسین اور ضیا کالا کو فرار بتایا گیا ہے ۔

پریڈی پولیس نے مدعی بلال نجیب ولد احسن نجیب کی درخواست پر سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کے 4 افسران کے خلاف بھتہ طلب کرنے کی دفعات 384 ، 385 ، 427 / 34 پاکستان پینل کورٹ اور دہشت گردی کی دفعہ 7ATA کے تحت مقدمہ الزام نمبر 488/2023 درج کر کے سینئر بلڈنگ انسپکٹر عمیر کریم ، بلڈنگ انسپکٹر ظفر سپاری بلڈنگ انسپکٹر امین کو گرفتار کر لیا۔

مدعی نے پولیس کو اپنے بیان میں بتایا کہ میں کلفٹن کے علاقے میں رہائش پذیر ہوں اور بطور پروجیکٹ منیجر پرائیوٹ ملازمت کرتا ہوں۔

بلال نجیب کے مطابق 22 جون 2023 کو اپنے پروجیکٹ پلاٹ نمبر PR/15/2 ایم اے جناح روڈ کراچی پر اپنی لیبر کے ہمراہ موجود تھا کہ تقریبا دن ساڑھے گیارہ بجے 3 اشخاص آئے جنہوں نے اپنا نام محمد امین سینیئر بلڈنگ انسپکٹر ، ظفر اقبال سینیئر بلڈنگ انسپکٹر اور سید عمیر کریم سینئیر بلڈنگ انسپکٹر آئے اور بتایا کہ وہ SBCA کے ملازمان ہیں اور آپکی بلڈنگ کو چیک کرنے آئے ہیں۔

بلال نجیب نے کہا کہ میں نے پروجیکٹ کے کاغذات چیک کروائے تو ملزمان نے مجھے کہا کہ سید اویس حسین ڈپٹی ڈائریکٹر ایس بی سی اے نے بھیجا ہے اور 40 لاکھ روپے بھتہ ہمیں دیں نہیں تو آپ کے پروجیکٹ کو توڑ پھوڑ کریںگے۔

مدعی نے بتایا کہ پروجیٹ کے نقصان کو مدنظر رکھتے ہوئے میں نے اپنے آفس بوٹ بیسن فون کر کے سلیمان رائیڈر سے 5 لاکھ روپے منگوائے ، پانچ لاکھ روپے محمد امین کو دیے اور کہا کہ بقیہ رقم 35 لاکھ روپے کا میں بندوبست کرتا ہوں جس پر وہ اشخاص وہاں سے چلے گئے اس کے بعد میں نے پلاٹ کے مالک سلیم گوڈیل سے بات کی تو انہوں نے کہا ایس بی سی اے کو کس چیز کا بھتہ دیں۔

بلال نجیب کے مطابق اس دوران مسلسل فون کر کے مذکورہ بالا اشخاص بھتہ مانگتے رہے کچھ دیر ہوئی تو بھتہ خور اپنی لیبر کے ہمراہ پروجیکٹ کو توڑ پھوڑ کے لیے پہنچ گئے اور توڑ پھوڑ شروع کر دی جس سے میرے پروجیکٹ کا 15 سے 20 لاکھ روپے کا نقصان ہوا۔

مدعی کے مطابق میں اپنے پروجیکٹ پر پہنچا اور انہیں منع کیا جس پر وہ جاتے ہوئے بول گئے کہ رقم نہیں دی تو پی وی سی کینسل کروا کر آپکا پروجیکٹ بیسمنٹ سے توڑ پھوڑ شروع کرینگے جس پر پروجیکٹ کے مالک سے صلاح و مشورے کے بعد پریڈی تھانے جا کر مقدمہ ندرج کرانے گیا۔

مقدمے میں محمد امین ، ظفر اقبال ، سید عمیر کریم ، ضیا کالا بلڈنگ انسپکٹر اور سید اویس حسین ڈپٹی ڈائریکٹر سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی جن کے پاس اضافی چارج سینٹرل کا ہے ، کے خلاف بھتہ لینے ، مانگنے اور پروجیکٹ کو نقصان کرنے کا دعویٰ کیا گیا ہے ۔

The post بلڈر سے بھتہ لینے پر 3 ایس بی سی اے افسران گرفتار، دہشتگردی کا مقدمہ درج appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/QlYnV8F

9مئی واقعات اسد عمر اور شاہ محمود قریشی کی عبوری ضمانت منظور

 اسلام آباد: 9 مئی سے متعلقہ واقعات پر تھانہ ترنول میں درج مقدمے میں اسلام آباد ہائیکورٹ نے اسد عمر اور شاہ محمود قریشی کی عبوری ضمانت منظور کر لی۔

درخواستِ ضمانت پر سماعت جسٹس ارباب محمد طاہر نے کی۔ عدالت نے ایک ایک لاکھ روپے مچلکوں کے عوض ضمانت منظور کی۔

ہائیکورٹ نے پولیس کو اسد عمر اور شاہ محمود قریشی کی گرفتاری سے روکتے ہوئے 10 جولائی تک پولیس سے ریکارڈ طلب کر لیا ہے۔

واضح رہے کہ سیشن کورٹ نے تین روز قبل شاہ محمود قریشی اور اسد عمر کی ضمانت خارج کی تھی۔

The post 9مئی واقعات؛ اسد عمر اور شاہ محمود قریشی کی عبوری ضمانت منظور appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/UNkDpHV

خلیل و ذبیح اﷲ علیہ السلام کی فدائیت

تصور کیجیے حضرت ابراہیم علیہ السلام کی قربانیوں کا! کیسی آزمائش کی گھڑی رہی ہوگی حضرت ابراہیمؑ کے لیے جب نمرود نے دہکتی ہوئی آگ تیار کرائی تھی، ایک طرف نارِ نمرود اور اس کے وہ چیلے چپاٹے ہیں جو حضرت ابراہیمؑ کے آگ میں جلنے کا تماشا دیکھنے کے لیے بے تاب تھے، اور دوسری طرف حضرت ابراہیمؑ کا عشقِ حقیقی تھا جو بار بار آگ میں کودنے کے لیے بے تاب تھا۔

بالآخر حضرت ابراہیمؑ بے دھڑک آگ میں کود پڑے، اور خدائی فرمان: ’’اے آگ! تُو ٹھنڈی اور سلامتی بن جا حضرت ابراہیمؑ پر۔‘‘ کے حکم پر آگ اُن کا کچھ نہ بگاڑ سکی، اور دنیا نے دیکھا کہ آتشِ نمرود میں عشقِ حقیقی کس طرح پنپتا اور پروان چڑھتا ہے پھر تصور میں لائیے حضرت ابراہیم علیہ السلام کی فدائیت کا کہ حکم ہوتا ہے اپنی بیوی اور بچے کو اُس سنسان وادی میں چھوڑ کر آئیے جہاں آدم نہ آدم زاد، ایسا ویرانہ جہاں صرف چلچلاتی دھوپ ہے۔

کھانا ہے نہ پانی، نہ کوئی قریب اور عزیز، کوئی خبر گیری کرنے والا اور نہ کوئی راہ گیر، جہاں نہ اپنوں کا معلوم اور نہ بیگانوں کی خیر خبر۔ حضرت ابراہیم علیہ السلام خدا کا حکم پاتے ہی بیوی اور بچے کو اُس جھلسی ہوئی پہاڑیوں اور کھانے پانی سے خالی وادی میں چھوڑ کر آگئے، یہ بالکل نہ سوچا کہ اُس تپتی ہوئی وادی میں ممتا کی ماری ایک ماں اور شیرخوار بچے کا کیا ہوگا۔

بس اﷲ تعالی کا حکم ملتے ہی تعمیل کے لیے فوراً تیار ہوگئے اور حکم کو تجسیمی شکل دینے میں ذرّہ برابر بھی تاخیر نہ کی۔ حضرت ہاجرہؓ اور ان کے ننھے منے بچے پر اس وحشت ناک وادی میں کیا گذری؟ یہ بھی تاریخ کا ایک باب ہے جو حضرت ابراہیم علیہ السلام ہی کی فدائیت کا مظہر ہے۔

اُس تپتی ہوئی وادی میں وہ شیرخوار بچہ جب دیوارِ کعبہ سے ایڑیاں رگڑتا تو ماں تڑپ تڑپ کر کبھی صفا کی طرف دیکھتی کہ شاید کوئی قافلہ نظر آجائے اور پانی مل جائے، اور کبھی دوڑتی ہوئی مروہ پر چڑھتی کہ شاید ادھر کوئی قافلہ گذرتا ہوا دکھائی دے، پھر بھاگی بھاگی بچے کو دیکھنے آتی کہ کس حال میں ہے۔

اس معصوم کو دیکھ کر پھر پانی کی تلاش میں صفا و مروہ کا چکر لگاتی، اور جب امید کی کوئی کرن نظر نہ آتی تو بے قرار ہوجاتی، کلیجہ منہ کو آنے لگتا، تاآں کہ اﷲ رب العزت نے حضرت ابراہیم علیہ السلام کے لاڈلے کی ایڑیوں کی رگڑ سے پانی کا چشمہ جاری فرما دیا جو ’’زم زم‘‘ کے نام سے مشہور ہے، اور اُس وقت سے اب تک اسی طرح جاری ہے۔

اﷲ اکبر! فدائیت کا یہ نمونہ اب کون پیش کرسکتا ہے کہ ابھی ایک امتحان ختم نہیں ہُوا کہ دوسرا شروع ہوگیا، جب بچہ بڑا ہوگیا اور بوڑھے باپ کو کچھ سہارا دینے کے لائق ہوا تو حضرت ابراہیم علیہ السلام کو خواب میں دکھایا گیا کہ وہ اپنے لاڈلے کو اﷲ کی راہ میں قربان کررہے ہیں، چوں کہ انبیائے کرام علیہم السلام کا خواب بھی وحی کے درجے میں ہوتا ہے اِس لیے صبح اٹھتے ہی اس خواب کا تذکرہ اپنے بیٹے سے کیا۔

اِس موقع پر حضرت ابراہیم علیہ السلام کو کوئی ہچکچاہٹ اور سراسیمگی نہیں ہوئی، اور نہ ہی کوئی قلق ہوا، کیوں کہ ان کا قلب حُبّ الہی سے سرشار تھا اور بہ طورِ امتحان بیٹے سے سوال کیا: تمہاری رائے اِس کے بارے میں کیا ہے؟

یہاں کسی شخص کے دل میں یہ خلجان پیدا ہوسکتا ہے کہ کیا حضرت ابراہیم علیہ السلام کا خدائی حکم کی تعمیل کرنا بیٹے کے اتباعی جواب پر منحصر تھا؟ ایسی کوئی بات نہیں، بل کہ ان سے صلاح و مشورے میں بہت سارے اسرار و حکمتیں پنہاں ہیں۔ پہلی حکمت یہ تھی کہ ان میں اطاعتِ خداوندی کا جذبہ اور ولولہ کس حد تک ہے۔

یہ بات کھل کر سامنے آجائے، نیز ان کے حوصلے کو بھی پرکھنا اور جانچنا مقصود تھا۔ دوسری حکمت یہ بتائی جاتی ہے کہ وہ اسے قبول کریں گے تو مستحق اجر ہوں گے۔ تیسری حکمت یہ تھی کہ عین ذبح کے وقت ممکن تھا کہ محبتِ پدری، محبت طبعی اور تقاضائے انسانی فعل مامور میں آڑے نہ آجائے، اِس وجہ سے جناب ابراہیمؑ نے اپنے بیٹے حضرت اسمٰعیل علیہ السلام سے مشورہ لیا تھا۔

قرآنِ کریم نے اِس واقعے کو اِس انداز سے بیان فرمایا ہے، مفہوم : ’’سو! جب وہ لڑکا ایسی عمر کو پہنچا کہ ابراہیم (علیہ السلام) کے ساتھ چلنے پھرنے لگا تو ابراہیم (علیہ السلام) نے فرمایا: برخوردار! میں دیکھتا ہوں کہ تم کو (بہ امرالٰہی) ذبح کررہا ہوں، سو تم بھی سوچ لو تمہاری کیا رائے ہے؟ وہ بولے: ابا جان! آپ کو جو حکم ہوا ہے آپ کیجیے ان شاء اﷲ آپ مجھ کو صبر کرنے والوں میں سے دیکھیں گے۔‘‘

یہ امتحان کس قدر سخت تھا اِس کی طرف اشارہ خود اﷲ رب العزت نے اشارہ فرما دیا کہ ارمانوں سے مانگے ہوئے اس بیٹے کو قربان کرنے کا حکم اس وقت دیا گیا جب یہ بیٹا اپنے باپ کے ساتھ چلنے پھرنے کے قابل ہوگیا تھا، اور پرورش کی مشقتیں برداشت کرنے کے بعد اب وقت آیا تھا کہ وہ قوتِ بازو بن کر باپ کا سہارا ثابت ہو۔

مفسّرین نے لکھا ہے کہ اس وقت حضرت اسمٰعیل علیہ السلام کی عمر تیرہ سال تھی، اور بعض مفسّرین نے فرمایا ہے کہ بالغ ہوچکے تھے۔

یوں تو ذبح کرنے کا یہ حکم بہ راہِ راست کسی فرشتے کے ذریعے بھی نازل کیا جاسکتا تھا، لیکن خواب میں دکھانے کی بہ ظاہر حکمت یہ تھی کہ حضرت ابراہیم علیہ السلام کی اطاعت شعاری اپنے کمال کے ساتھ ظاہر ہو، خواب کے ذریعے دیے ہوئے حکم میں انسانی نفس کے لیے تاویلات کی بڑی گنجائش تھی، لیکن حضرت ابراہیم علیہ السلام نے تاویلات کا راستہ اختیار کرنے کے بہ جائے اﷲ رب العزت کے حکم کے آگے سر تسلیم خم کردیا اور اِس امتحان میں سو فی صد کام یاب ہوئے۔

قربانی کا یہ واقعہ جہاں حضرت ابراہیم علیہ السلام کی فدائیت کا عظیم مظہر ہے وہیں اِس واقعے سے حضرت اسمٰعیل علیہ السلام کے بھی بے مثال جذبۂ جاں نثاری کی شہادت ملتی ہے، اس کے علاوہ یہ بھی معلوم ہوتا ہے کہ کم سنی ہی میں اﷲ رب العزت نے انھیں کیسی ذہانت اور کیسا علم عطا فرمایا تھا۔

حضرت ابراہیم علیہ السلام نے ان کے سامنے اﷲ کے کسی حکم کا حوالہ نہیں دیا تھا، بل کہ محض ایک خواب کا تذکرہ فرمایا تھا، لیکن حضرت اسمٰعیل علیہ السلام سمجھ گئے کہ انبیائے علیہم السلام کا خواب وحی ہوتا ہے، اور یہ خواب بھی درحقیقت حکمِ الٰہی کی ہی ایک شکل ہے، چناں چہ انہوں نے جواب میں خواب کے بہ جائے حکمِ الٰہی کا ذکر کیا اور والد بزرگوار کو یہ کہہ کر یقین دلایا: ’’ابّا جان! جس بات کا آپ کو حکم دیا گیا ہے اسے کر گزریے، ان شاء اﷲ آپ مجھے صبر کرنے والوں میں سے پائیں گے۔‘‘

سبحان اﷲ! یہ جذبۂ قربانی اور یہ فدائیت، کہ بیٹے کے گلے پر چُھری چلادی، اور آفرین صد آفرین یہ اِقدامِ فداکاری کہ چُھری تلے گردن رکھ دی اور خلیلؑ و ذبیحؑ دونوں نے اپنا اپنا حق ادا کریا۔ قرآن نے بھی اعلان کردیا، مفہوم: ’’تم نے خواب سچ کر دکھایا ہم مخلصین کو ایسا ہی صلہ دیا کرتے ہیں۔‘‘ یعنی اﷲ کے حکم کی تعمیل میں جو کام تمہارے کرنے کا تھا۔

اس میں تم نے اپنی طرف سے کوئی کسر نہیں اٹھا رکھی اور آزمائش میں پورے کام یاب رہے، اور یہ ادائے قربانی اﷲ کو اتنی پسند آئی کہ رہتی دنیا تک کے لیے یادگار اور قربِ خداوندی کا ذریعہ بنادیا جسے امت مسلمہ ہر سال مناتی ہے اور اِس قربانی میں درحقیقت مسلمانوں کے اِس عقیدے کا اعلان ہوتا ہے کہ انسان کو اﷲ رب العزت کے حکم کے آگے اپنی عزیز سے عزیز ترین چیز کو بھی قربان کرنے سے دریغ نہیں کرنا چاہیے۔

اﷲ رب العزت پوری امت مسلمہ میں جذبۂ ایثار و قربانی پیدا فرمائے۔ آمین

The post خلیل و ذبیح اﷲ علیہ السلام کی فدائیت appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/XlieC6K

Thursday, 22 June 2023

ٹائٹن ابدوز کمپنی نے مسافروں کی ہلاکت کی تصدیق کردی

  واشنگٹن: بحریہ اوقیانوس میں غرقاب جہاز ٹائی ٹینک کے قریب سے لاپتا آبدوز کا ملبہ شروع ہوگیا ہے جبکہ ٹائٹن آبدوز کمپنی نے مسافروں کی ہلاکت کی تصدیق کردی۔   

ٹائمز کے مطابق ٹائٹن آبدوز کمپنی نے مسافروں کی ہلاکت کی تصدیق کردی۔ آبدوز کمپنی اوشن گیٹ نے مسافروں کی ہلاکت پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔ اوشن گیٹ کی جانب سے کہا گیا کہ لاپتا ہونے والی ٹاٹئن آبدوز کے تمام مسافر ہلاک ہوچکے ہیں۔

عالمی میڈیا کے مطابق سرچ آپریشن میں شامل ماہرین نے دعویٰ کیا ہے کہ ملنے والا ملبہ آبدوز کے لینڈنگ فریم اور پچھلے کور پر مشتمل ہے، ملبہ ملنا نشاندہی کرتا ہے کہ آبدوز دھماکے سے تباہ ہوئی۔

اس سے قبل امریکی کوسٹ گارڈ نے کہا ہے کہ بحراوقیانوس میں غرقاب جہاز ٹائی ٹینک کے قریب سے ملبہ برآمد ہوا ہے جو ممکنہ طور پر لاپتا آبدوز کا ہوسکتا ہے۔

امریکی کوسٹ گارڈ نے ریسکیو آپریشن کے حوالے سے پیشرفت سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ ملبے کے آثار ریموٹ کنٹرول گاڑی کی مدد سے دریافت ہوئے ہیں، جس کا ماہرین جائزہ لے رہے ہیں۔

مزیدپڑھیں:لاپتا آبدوز ٹائٹن میں موجود پاکستانی تاجر شہزادہ داؤد کون ہیں؟

لاپتہ آبدوز کی تلاش کے لیے مشترکہ ٹیم تشکیل دی گئی جو اپنے اپنے وسائل کو استعمال کرتے ہوئے آبدوز کا سراغ لگانے اور اُس میں سوار پانچ افراد کو زندہ بچانے کے لیے کوشاں تھی۔

دنیا کے امیر ترین شخصیات کو ٹائی ٹینک کی باقیات دکھانے کے لیے لے جانے والی آبدوز ٹائٹن جس کی تلاش کے لیے بڑے پیمانے پر سرچ آپریشن تاحال جاری ہے۔

واضح رہے کہ آبدوز 5 سیاحوں کو لیکر 18 جون اتوار کے روز یو فاؤنڈلینڈ کے ساحل سے تقریباً 600 کلومیٹر دور 111 سال قبل غرقاب ہونے والے عظیم جہاز ٹائی ٹینک کا ملبہ دیکھنے روانہ ہوئی تھی لیکن پونے دو گھنٹے بعد ہی آبدوز کا رابطہ منقطع ہو گیا تھا۔

 

The post ٹائٹن آبدوز کمپنی نے مسافروں کی ہلاکت کی تصدیق کردی appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/A7owHrj

گرمی کی شدت میں اضافہ شمالی علاقوں میں گلیشئر پگھلنے کا الرٹ جاری

 اسلام آباد: وفاقی وزیر برائے موسمیاتی تبدیلی  شیری رحمان نے شمالی علاقوں میں گرمی بڑھنے سے گلیشیئروں کے پگھلنے اور اس کے نتیجے میں سیلاب آنے کا الرٹ جاری  کیا ہے اور گلگت بلتستان اور خیبرپختونخوا حکومت کو احتیاطی اقدامات کی ہدایت کی ہے۔ 

سینیٹر شیری رحمان کی جانب سے جاری کردہ الرٹ میں کہا گیا ہے کہ گلگت بلتستان اور خیبرپختونخوا میں درجہ حرارت معمول سے 4-6 ڈگری زیادہ رہنے کی وجہ سے سیلاب اور گلیشیئل لیک آؤٹ برسٹ فلڈ (GLOF) کا خطرہ بڑھ رہا ہے۔

الرٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ اس خطرے کے پیش نظر گلگت بلتستان اور خیبر پختونخوا کی ضلعی انتظامیہ، مقامی ادارے اور لوگوں کو چوکس رہنے اور پیشگی احتیاطی تدابیر اپنانے کی ضرورت  ہے۔

وفاقی وزیر کی جانب سے کہا گیا ہے کہ آنے والے ہفتے کے دوران عید الاضحیٰ کے موقع پر جب چھٹیوں کی وجہ سے شمالی علاقوں میں سیاحوں کی آمد کا سلسلہ شروع ہوگا تو اس وقت ضلعی انتظامیہ، مقامی ادارے اور کمیونٹیز کو خاص طور پر احتیاطی اقدامات کرنے اور مستعد رہنے کی ضرورت ہوگی۔

یاد رہے کہ پچھلے سال بھی گلیشیئروں کے پگھلنے اور  اس کے نتیجے  میں جھیلوں کے پانی کے سیلابی صورت میں بہہ نکلنے  کے  30 سے زیادہ واقعات میں ہزاروں افراد بے گھر ہوگئے تھے۔

The post گرمی کی شدت میں اضافہ، شمالی علاقوں میں گلیشئر پگھلنے کا الرٹ جاری appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/abyA4ul

گجرات میں کارروائی یونان کشتی حادثہ میں ملوث ایک ایجنٹ گرفتار

لاہور: ایف آئی اے نے گجرات میں کارروائی کرکے یونان کشتی حادثہ میں ملوث ایک ایجنٹ کو گرفتارکرنے کا دعویٰ کیا ہے۔ 

ترجمان ایف آئی اے کے مطابق ملزم اسرار نے دیگرملزمان سے مل کر متاثرہ شخص ریحان کو اٹلی بھجوایا تھا ریحان یونان میں ڈوبنے پر والی کشتی میں سوار تھا جبکہ گرفتارملزم اسرارنےریحان کواٹلی بھجوانے کے لیے 26 لاکھ روپے وصول کیے تھے۔

ترجمان کے مطابق ملزم اسرارکے خلاف کشتی حادثہ کےشکارریحان کے والد کی شکایت پر کارروائی کی گئی۔

The post گجرات میں کارروائی؛ یونان کشتی حادثہ میں ملوث ایک ایجنٹ گرفتار appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/xMGI6Rp

Wednesday, 21 June 2023

توہین الیکشن کمیشن فواد چوہدری کے وارنٹ گرفتاری جاری

 اسلام آباد:  الیکشن کمیشن نے توہین الیکشن کمیشن کیس میں سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری کے قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردئیے اور انہیں 6 جولائی کو ذاتی حیثیت میں پیش ہونے کا حکم دیدیا۔ 

چیف الیکشن کمشنر کی زیر صدارت 5 رکنی کمیشن نے کیس کی سماعت کی۔ فواد چوہدری کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ اسلام آباد ہائیکورٹ نے فواد چوہدری کو شوکاز نوٹس کیخلاف کیس پر فیصلہ محفوظ کیا ہے۔

چیف الیکشن کمشنر نے کہا کہ الیکشن کمیشن معاملے پر فیصلہ سنا چکا ہے، فواد چوہدری نے آج تک جواب جمع نہیں کرایا۔ دریں اثنا توہین الیکشن کمیشن کیس میں الیکشن کمیشن نے  پی ٹی آئی لیڈران کے اعتراضات مسترد کرنے کا تحریری فیصلہ جاری کر دیا۔

The post توہین الیکشن کمیشن، فواد چوہدری کے وارنٹ گرفتاری جاری appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/zE1KxuB

پاکستان کے احسن رمضان نے ایشین انڈر21 اسنوکر چیمپئین شپ جیت لی

  کراچی: پاکستان کے 17 سالہ  محمد احسن رمضان نے  ایشین انڈر 21 ٹیم اسنوکر چیمپئین شپ جیت لی۔

ایران کے شہر تہران سے موصولہ اطلاعات کے مطابق سابق عالمی امیچر چیمپئین اور سیڈ 2 احسن رمضان  نے ایونٹ کے فائنل میں ایران کے میلاد پورالی داریچی  کو ایک آسان مقابلے کے بعد 2-5 سے  شکست دی۔

احسن رمضان نے قبل ازیں ایران ہی  کے  کیوئسٹ سیڈ 6  ترداد آزادی پور کو آسان مقابلے کے بعد 2-4 سے  سے مات دے کر فائنل میں قدم رکھا تھا۔

The post پاکستان کے احسن رمضان نے ایشین انڈر21 اسنوکر چیمپئین شپ جیت لی appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/toazGgr

کراچی میں پولیس موبائل کا بکرا لے جانے اور شراب کی خریداری کے لیے استعمال

کراچی: شہر قائد کے علاقےعیسیٰ نگری میں پولیس موبائل میں بکرا لے جانے اور شراب خانے سے شراب لینے والے اہلکاروں کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔

شہر قائد میں قائم عزیز بھٹی تھانے کی حدود میں سادہ لباس اہلکار پولیس موبائل میں بکرا لے جارہے تھے جبکہ انہوں نے شراب خانے پر رک کر بوتلیں بھی خریدیں، اس سارے معاملے کی ویڈیو بنانے پر اہلکاروں نے نجی ٹی وی سے وابستہ کرائم رپورٹر کو سنگین نتائج کی دھمکیاں دیں تاہم جب ویڈیو انٹرنیٹ پر شیئر ہوئی تو یہ دیکھتے ہی دیکھتے وائرل ہوگئی۔

ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد اعلیٰ افسران نے مذکورہ پولیس موبائل اور اس میں سوار وردی اور سادہ لباس اہلکاروں کی تلاش شرع کر دی جبکہ واقعہ سے متعلق نجی ٹی وی چینل کے رپورٹر اورنگزیب جبار کی جانب سے درخواست عزیز بھٹی تھانے میں جمع کرا دی گئی۔ بعد ازاں کرائم رپورٹر ایسوسی ایدشن کے عہدیدار بھی تھانے پہنچ گئے اور اعلیٰ پولیس افسران سے مطالبہ کیا کہ وہ واقعہ کی غیر جانبدار تحقیقات کرائیں اور واقعئ میں ملوث سفید رنگ کی پولیس موبائل میں سوار باوردی اور سادہ لباس اہلکاروں کو سراغ لگایا جائے۔

رپورٹر کے مطابق عیسیٰ نگری کے قریب سفید رنگ کی پولیس موبائل میں بکرا بندھا دیکھ کر اس کی ویڈیو بنائی اس دوران پولیس موبائل عیسیٰ نگری کے قریب شراب اسٹور پر رکی ایک سادہ لباس اہلکار شراب لیکر آیا اس دوران میں نے انھیں اپنا تعارف کرایا اور معلوم کیا کہ پولیس موبائل کس کی ہے جس پر اس نے بتایا کہ اسپیشل برانچ کی موبائل ہے ۔

رپورٹر نے بتایا کہ ویڈیو بنانے پر وہ مشتعل ہوگیا اور جان سے مارنے سمیت دیگر سنگین نتائج کی دھمکیاں دیں، عزیز بھٹی پولیس نے درخواست وصول کرنے کے بعد جائے وقوعہ پر پہنچ گئی اور وہاں پر موجود افراد کے بیانات بھی قلمبند کیے جبکہ بکرے فروخت کرنے والے سے بھی اس ضمن میں معلومات حاصل کی جا رہی ہے۔

 

The post کراچی میں پولیس موبائل کا بکرا لے جانے اور شراب کی خریداری کے لیے استعمال appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/OQ6kSgj

کراچی میں ائندہ تین روز کے دوران بوندا باندی کا امکان

  کراچی: محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کی ہے کہ آئندہ تین روز کے دوران شہر قائد میں رات اور صبح کے وقت بوندا باندی کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق شہر قائد میں گزشتہ چار روز سے جاری گرمی کا زور بدھ کے روز ٹوٹ گیا ہے، شہر میں دن کے وقت دھوپ مکمل طور پر غائب رہی جبکہ مطلع جزوی ابر آلور رہا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق دن کے وقت زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 34.1 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا جبکہ نمی کا تناسب 70 فیصد رہا جس کی وجہ سے گرمی کا زور ٹوٹ گیا۔

محکمہ موسمیات ارلی وارننگ سینٹر کی جانب سے جاری پیش گوئی کے مطابق اگلے 3 روز کے دوران شہرکا مطلع جذوی ابرآلود اورگرم ومرطوب رہنے کی توقع ہے، جبکہ رات اور صبح کے اوقات میں بونداباندی کا امکان ہے۔

ارلی وارننگ سینٹر کے مطابق گزشتہ تین روز کے دوران زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 34 سے 36 ڈگری کے درمیان رہنے کا امکان ہے جبکہ وسطی اور بالائی سندھ کے اضلاع میں موسم گرم اورشدید گرم رہنے کی توقع ہے۔

محکمہ موسمیات نے بتایا کہ دادو، قمبرشہداد کوٹ، لاڑکانہ، جیکب آباد، شکارپور، کشمور، گھوٹکی، سکھر، خیرپور، نوشہر و فیروزاورشہید بے نظیرآباد میں درجہ حرارت 45 سے47 ڈگری کے درمیان ریکارڈ ہوسکتا ہے جبکہ بدھ ضلع دادو کا پارہ 45.5ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا۔

The post کراچی میں آئندہ تین روز کے دوران بوندا باندی کا امکان appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/1YEDjfS

Tuesday, 20 June 2023

پی ٹی ائی کے سابق وزیر غلام سرور خان گرفتار

 اسلام آباد: تحریک انصاف سے تعلق رکھنے والے سابق وفاقی وزیر غلام سرور خان کو گرفتار کرلیا گیا۔

ذرائع کے مطابق سابق وفاقی وزیرہوابازی غلام سرور خان کو ڈیڑھ مہینے کی کوششوں کے بعد اسلام آباد سے گرفتار کیا گیا۔ غلام سرور خان کو اسلام آباد میں ان کے دوست کے گھر سے گرفتار کیا گیا۔ ان کے ساتھ پی ٹی آئی کے سابق رکن قومی اسمبلی مصورحیات خان اور سابق صوبائی اسمبلی کے رکن عمار صدیق خان کو بھی گرفتار کیا گیا ہے۔

غلام سرورخان کے خلاف تھانہ ٹیکسلا میں انسداد دہشتگردی دفعات کے تحت مقدمہ درج ہے جبکہ 3 سابق ارکان اسمبلی 9 مئی کے پرشدد واقعات میں راولپنڈی پولیس کو بھی مطلوب تھے۔ پی ٹی آئی کے تینوں رہنماؤں کو نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا ہے۔

The post پی ٹی آئی کے سابق وزیر غلام سرور خان گرفتار appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/TU6FqZV

کراچی میں پولیس کی کارروائیوں میں 9 ڈکیت گرفتار

  کراچی: شہر قائد کے مختلف علاقوں میں پولیس نے کارروائیاں کرتے ہوئے اسٹریٹ کرائم میں ملوث 9 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق شہر قائد کے علاقے خواجہ اجمیر نگری میں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے اسٹریٹ کرائم میں ملوث پانچ ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ ضلع وسطی کی پولیس کے ترجمان کے مطابق کارروائی اجمیر نگری تھانے کی پولیس نے خفیہ اطلاع موصول ہونے پر کی، گرفتار ملزمان کی شناخت دانیال، شرجیل، رافع، شکیل اور عرفان کے ناموں سے ہوئی۔

پولیس کے مطابق ملزمان کے قبضے سے تین ٹی ٹی پستول، لوڈ میگزین اور دو مسروقہ موٹر سائیکلیں برآمد ہوئیں جو شریف آباد اور سرجانی سے چوری کی گئیں تھیں اور انکے مقدمات متعلقہ تھانوں میں درج ہیں۔ پولیس نے گرفتار ملزمان سے اسٹریٹ کرائمز کی وارداتوں کے حوالے سے مزید تحقیقات شروع کردی۔

سائٹ سپرہائی وے صنعتی ایریا میں ڈاکو مقابلے کے بعد زخمی حالت میں گرفتار

سائٹ سپرہائی وے صنعتی ایریا پولیس نے ناردرن بائی پاس حبیب ریسٹورنٹ کے قریب مبینہ مقابلے میں زخمی سمیت 2 ڈاکوؤں کو گرفتار کرلیا۔

پولیس کے مطابق زخمی ڈکیت عتیق اللہ کو فوری طبی امداد کے لیے عباسی شہید اسپتال لیجایا گیا جبکہ اس کے ساتھی عباد اللہ سے پولیس مزید تحقیقات کر رہی ہے ، ڈاکوؤں کے قبضے سے نائن ایم ایم پستول ، لوڈ میگزین ، 2 موبائل فونز ، نقدی اور چھینی ہوئی موٹر سائیکل برآمد ہوئی ہے۔

جمالی پُل سے دو ڈکیت رنگے ہاتھوں گرفتار

علاوہ ازیں پاکستان رینجرز (سندھ) اور پو لیس نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے کراچی کے علاقے جمالی پُل مویشی منڈی کے قریب سے ڈکیتی میں ملوث2 ملزمان محمد اشرف اور غلام محمد کو گرفتار کر لیا۔ ملزمان کے قبضے سے ڈکیتی میں استعمال ہونے والا30 بور پستول اور چھینی ہوئی نقد رقم 16 ہزار روپے برآمد ہوئی۔

جمالی پُل مویشی منڈی کے قریب دو مسلح ڈاکو گاڑی میں سوارشہریوں سے رقم چھیننے پہنچے تو شہریوں نے مزاحمت کی، جس پر علاقے میں گشت پر تعینات رینجرز موبائل نے شہریوں کی نشاندہی پر دونوں ملزمان کو موقع پر گرفتار کر کے ملزمان کے قبضے سے اسلحہ اور لوٹی ہوئی رقم بھی برآمد کرلی جو کہ موقع پر ہی مالکان کو واپس کر دی گئی۔

دو صحافی لٹ گئے

اُدھر پیر کی شب بلوچ کالونی ایکسپریس وے پر آزادانہ لوٹ مار کرنے والے موٹر سائیکل سوار ڈاکوؤں نے اقرا یونیورسٹی کے سامنے ایکسپریس ٹریبیون کے دو کارکنان کو اسلحے کے زور پر یرغمال بنا کر نقدی، دو موبائل فونز، بیگ اور پرس چھین لیا۔ متاثرین نے بتایا کہ دو موٹر سائیکلوں پر چار ڈاکو سوار تھے جنہوں نے واردات کی۔

ڈاکوؤں کے ہاتھوں اسٹریٹ کرائمز کی واردات کا نشانہ بننے والوں نے بلوچ کالونی تھانے میں واقعہ کی رپورٹ درج کرا دی جبکہ چھینے جانے والے 2 پرس میں اے ٹی ایم کارڈز ، شناختی کارڈز اور دیگر دستاویزات موجود تھیں۔

شہر قائد میں اسٹریٹ کرائمز کی بڑھتی ہوئی وارداتوں کے حوالے سے شہریوں کا کہنا ہے کہ جب پولیس کے اعلیٰ افسران ہی نوٹس لینے میں عدم دلچسپی کا مظاہرہ کریں تو شہر میں اسٹریٹ کرائمز پر کیسے قابو پایا جا سکتا ہے ، شہریوں کو اسٹریٹ کرمنلز کے رحم و کرم پر چھوڑ دیا گیا ہے ، شہری ڈاکوؤں کے ہاتھوں مصروف شاہراہوں ، سڑکوں ، گلیوں اور محلوں میں لٹ رہے ہیں بلکہ معمولی مزاحمت پر زخمی اور اپنی جان بھی گنوا رہے ہیں اور ان وارداتوں کا کوئی نوٹس لینے والا ہی نہیں ، افسران محافظوں کی فوج میں اپنی مراعات سے لطف اندوز ہو رہے ہیں۔

The post کراچی میں پولیس کی کارروائیوں میں 9 ڈکیت گرفتار appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/jMqepQn

صدر نے بچے کی پیدائش پر ماں اور باپ کیلیے چھٹیوں کے بل پر دستخط کردیے

 اسلام آباد:   صدرمملکت ڈاکٹرعارف علوی نے بچے کی پیدائش پر ماں اور باپ کے لیے چھٹیوں کے ’  میٹرنٹی اینڈ پیٹرنٹی لیو بل 2023‘ پر دستخط کردیے۔

اس بل  کے  تحت وفاقی حکومت  کے زیرانتظام سرکاری اور نجی اداروں میں ملازم خواتین  ملازمت کے دوران  پوری تنخواہ کے ساتھ تین بار  زچگی کی چھٹیاں ( میٹرنٹی لِیو )  لینے کی اہل ہوں  گی۔

میٹرنٹی اینڈ پیٹرنٹی لیو بل 2023 کے تحت پہلی زچگی پر  خواتین ملازمین  پوری تنخواہ کے ساتھ 180، دوسری پر 120 اور تیسری زچگی پر 90  دن کی چھٹیاں لے سکیں گی۔

اسی طرح  مرد ملازمین بھی اپنے عرصہ ملازمت کے دوران بچے کی پیدائش پر تین بار 30، 30 دن کی چھٹی لینے کے اہل ہوں گے۔

قانون کے تحت خلاف ورزی کی صورت میں  6  ماہ کی قید یا ایک لاکھ روپے  جرمانہ یا دونوں سزائیں ایک ساتھ دی جاسکیں گی۔

صدر مملکت  نے آئین کے آرٹیکل 75 کے تحت اس بل کی منظوری دی ہے۔

 

The post صدر نے بچے کی پیدائش پر ماں اور باپ کیلیے چھٹیوں کے بل پر دستخط کردیے appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/ViIHBtn

اسلام اباد میں ترکیہ کے تعاون سے جدید ڈولفن فورس بنائیں گے وزیراعظم

 اسلام آباد: وزیراعظم پاکستان شہباز شریف نے کہا ہے کہ اسلام آباد میں ترکیہ کے تعاون سے جدید دولفن فورس بنائیں گے اور اہلکاروں کو تربیت کیلئے ترکیہ بھیجا جائے گا۔

وفاقی دارالحکومت میں نیشنل پولیس اسپتال کا سنگ بنیاد رکھنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعطم شہباز شریف نے کہا کہ قوم کو پولیس کی کارکردگی پر فخر ہے، پولیس کی کارکردگی ہمیشہ قوم کی امنگوں کے مطابق رہی ہے، پولیس نے کبھی فرض کی ادائیگی میں کوتاہی نہیں کی اور بلا خوف و خطر اپنے فرائض سر انجام دیے۔

وزیراعظم نے کہا پولیس اور اُن کے اہل خانہ کا علاج حکومت کی ذمہ داری ہے،  نیشنل پولیس اسپتال کو بہت پہلے بن جانا چاہئے تھا۔

شہباز شریف نے کہا ترکیہ کی مدد سے اسلام آباد مں ڈولفن فورس بنائیں گے اور اہلکاروں کو جدید تربیت کیلئے ترکیہ بھیجا جائے گا، پولیس کی صلاحیتوں میں مزید نکھار لانے کیلئے جن بھی وسائل کی ضرورت ہے اسکو سخت معاشی حالات کے باوجود فی الفور پورا کریں گے۔

 

The post اسلام آباد میں ترکیہ کے تعاون سے جدید ڈولفن فورس بنائیں گے، وزیراعظم appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/ctAh6Zb

پیپلزپارٹی نے لطیف کھوسہ کی پارٹی رکنیت ختم کردی

 لاہور: پاکستان پیپلزپارٹی پنجاب کے صدر رانا فاروق سعید نے سینئر قانون دان اور پی پی رہنما لطیف کھوسہ کی پارٹی رکنیت ختم کردی۔

پیپلزپارٹی پنجاب کے صدر نے پارٹی رکنیت ختم کرنے کا حکم نامہ جاری کرتے ہوئے کہا کہ لطیف کھوسہ نے پارٹی کی ریڈ لائن کراس کی جس پر اُن کے خلاف کارروائی عمل میں لائی گئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ’لطیف کھوسہ کو بارہا یاد کرایا کہ وہ پارٹٰ لائن اور طے کردہ حدود کو پار نہ کریں گے انہوں نے ہدایت پر عمل نہیں کیا‘۔

پنجاب کے صدر نے یہ بھی کہا کہ لطیف کھوسہ بطور وکیل پیپلزپارٹی میں آئے مراعات بھی لیتے رہے جبکہ وہ اپنے بیٹے کو اٹارنی جنرل بھی لگانا چاہتے تھے، عہدہ  نہ ملنے کی صورت میں پارٹی قیادت کے خلاف بلیک میلنگ شروع کی۔

The post پیپلزپارٹی نے لطیف کھوسہ کی پارٹی رکنیت ختم کردی appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/5P170kM

عید الاضحی کی تعطیلات کا اعلان کر دیا گیا

 اسلام آباد: وفاقی حکومت نے عید الاضحیٰ کی تعطیلات کا اعلان کر دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق 29 جون بروز جمعرات، 30 جون بروز جمعہ اور یکم جولائی بروز ہفتے کو ملک میں عید کی تعطیل ہوں گی۔

مزید پڑھیں؛ پاکستان میں ذی الحج کا چاند نظر آگیا، عید الاضحیٰ 29 جون کو ہوگی

واضح رہے کہ پاکستان میں گزشتہ روز ذی الحجہ کا چاند نظر آیا تھا جس کے تحت ملک میں عید الاضحیٰ 29 جون کو منائی جائے گی۔

اسکے علاوہ عرب ممالک میں عید الاضحیٰ 28 جون کو منائی جائے گی۔

The post عید الاضحیٰ کی تعطیلات کا اعلان کر دیا گیا appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/zvtOi3a

Monday, 19 June 2023

یونان کشتی حادثہ حکومت کا 78 میتوں کی شناخت کیلیے ڈی این اے ٹیسٹ کا فیصلہ

 اسلام آباد: یونان کشتی حادثے میں پاکستانیوں کی ہلاکت کے حوالے سے حکومت پاکستان نے 78میتیوں کی شناخت کے لیے ڈی این اے ٹیسٹ کرانے کا فیصلہ کیا ہے جبکہ وزیر اعظم کی ہدایت پر وزارت داخلہ میں کنٹرول سیل قائم کردیا۔

حکومت نے ڈی این اے کے لیے کوآرڈینشن سیل بنانے کی ہدایت جاری کردی، جس میں وزارت داخلہ،وزارت خارجہ، وزارت صحت،وزارت اورسیز پاکستانی اورایف آئی اے کے نمائندہ شامل ہونگے۔

یہ بھی پڑھیں : یونان کشتی حادثے میں جاں بحق پاکستانیوں کی شناخت، درجنوں لاپتا

یہ سیل بدقسمت کشتی کے مسافروں کے رشتہ داروں کے ڈی این اے سیمپل اکٹھے کرے گا۔ اسلام آباد اور آزادکشمیر سمیت جہاں ضروری ہوا کیمپ آفس قائم کیے جائیں گے۔

یہ پڑھیں : وزیراعظم کا یونان میں کشتی حادثے پر یوم سوگ منانے کا اعلان

ڈی این اے کے نمونہ جات کے لیے جگہوں کا تعین کرکے لواحقین کو اطلاع دی جائے گی۔ یونان میں پاکستانی سفارتخانے کی مشاورت سے ڈی این اے ٹیسٹ لیے جائیں گے۔ ڈی این اے ٹیسٹ کے لیے پنجاب فرانزک لیب سے کوآرڈینیشن کی جائے گی۔

وزارت داخلہ میں کنٹرول سیل قائم

وزیراعظم کی ہدایت پر سانحہ یونان کے حوالے سے وزارت داخلہ میں کنٹرول سیل قائم کردیا گیا ہے۔ سیل کے انچارج ایڈیشنل سیکرٹری بارڈرمنیجمنٹ ہوں گے جبکہ وزارت خارجہ، ایف آئی اے اوردیگر اداروں کے نمائندے بھی سیل میں شامل ہیں۔

مذکورہ سیل سیل کشتی میں سوارپاکستانیوں کی سیکرنگ اور دیگر معلومات حاصل کرے گا، ای این اے سیمپلنگ اور دیگر معاملات کے حوالے سے بھی کام کیا جائے گا، سیل پنجاب فرانزک ایجنسی اور دیگر لیبارٹریز کے ساتھ بھی رابطے میں رہے گا۔

یہ بھی پڑھیں: کشتی حادثہ؛ یونان کوسٹ گارڈ نے ڈوبتے لوگوں کو نہ بچاکر ظلم کیا، وزیر دفاع

اُدھر کمشنرمیرپورشوکت علی کی قیادت میں ڈاکٹروں کی ٹیم لواحقین کے ڈی این اے سیمپل لینے کھوئی رٹہ پہنچ گئی۔

ڈی آئی جی ڈاکٹر خالد چوہان کے ہمراہ پریس کانفرنس میں کمشنر میر پور نے کہا کہ یونان کشتی سانحہ اس خطے کا بہت بڑا نقصان ہے، واقعے نے پوری دنیا کو ہلا کر رکھ دیا ہے، واقعہ میں ملوث کرداروں کو کیفر کردار تک پہنچائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ ڈی این اے کے لیے ٹیم بنا دی جو متاثرین کے نمونے اکھٹے کرے گی، ہر گھر سے دو ٹیسٹ لئے جائیں گے، عوام کی مشکل گھڑی میں ہر دم ساتھ کھڑے ہیں۔

اسے بھی پڑھیں: یونان کشتی حادثہ، حکومت انسانی اسمگلنگ میں ملوث افراد کا کڑا محاسبہ کرے، نواز شریف

ڈی آئی جی خالد چوہان نے کہا کہ انسانی سمگلنگ میں ملوث دس افراد کو گرفتار کر لیا ہے، گھناؤنے کاروبار میں ملوث کسی کو رعایت نہیں دی جائے گی۔

The post یونان کشتی حادثہ؛ حکومت کا 78 میتوں کی شناخت کیلیے ڈی این اے ٹیسٹ کا فیصلہ appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/eYCsmR5

لاہور میں تین کم سن گھریلو ملازمین پر تشدد کا ملزم گرفتار

راولپنڈی: چائلڈ پروٹیکشن بیورو نے صادق آباد کے علاقے میں تین کم سن گھریلو ملازمین پر تشدد کے الزام میں ملزم کو گرفتار کرلیا۔  

اس حوالے سے چائلڈ پروٹیکشن بیورو کی چیئرپرسن سارہ احمد نے بتایا کہ ملازمت پر رکھے گئے تین بچوں پر تشدد کی ویڈیو وائرل ہوئی اور واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے کارروائی عمل میں لائی گئی۔

انہوں نے بتایا کہ چائلڈ پروٹیکشن بیورو راولپنڈی کی ٹیم کو فوراً متاثرہ تینوں بچوں کو حفاظتی تحویل میں لے کر کارروائی کی ہدایت کی گئی اور متاثرہ بچوں میں ایک بچی حمیرا جبکہ 2 بچے ارسلان اور رحمان شامل ہیں جن کی عمریں 10 سال کے لگ بھگ ہیں۔

چئیر پرسن سارہ احمد نے بتایا کہ حمیرا نامی مالکن نے بچی کو ڈنڈوں، بیلٹ، تھپڑوں، ڈوئی اور چہرے پر ناخنوں سے تشدد کا نشانہ بنایا، پولیس اسٹیشن صادق آباد کی جانب سے مقدمہ کے اندراج کے بعد ملزم نذیر کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ حفاظتی تحویل میں لیے گئے بچوں میں ملزم نذیر کا بیٹا رحمان بھی شامل ہے، ملزم نذیر بچوں کو جبری مشقت پر رکھنے والے گروہ کا سرغنہ ہے جو چیچہ وطنی اور اس سے ملحقہ علاقوں سے بچوں کو راولپنڈی لاتا تھا۔

چیئرپرسن نے بتایا کہ ملزم نذیر اور بچوں کو تشدد کا نشانہ بنانے والی فیملی کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی اور قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی۔

The post لاہور میں تین کم سن گھریلو ملازمین پر تشدد کا ملزم گرفتار appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/gk57UD3

نشے میں دھت افراد کو روکنے پر دو پولیس اہلکار تشدد کا نشانہ بن گئے

  کراچی: عزیز آباد میں نشے میں دھت افراد کو چیکنگ کے لیے روکنے پر انہوں نے شاہین فورس کے دو پولیس اہل کاروں کو تشدد کا نشانہ بنایا جس سے دونوں اہلکار زخمی ہو گئے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق عزیز آباد کے علاقے نعمت کالونی کرسچن پاڑہ کے قریب موٹر سائیکل گشت پر مامور عزیز آباد تھانے میں تعینات شاہین فورس کے اہل کاروں نے نشے میں دھت افراد کو چیکنگ کی غرض سے روکا تو انہوں نے ساتھیوں کو بلاکر اہل کاروں پر حملہ کردیا جس کے نتیجے میں پولیس اہل کار اہلکار زخمی ہوگئے۔

زخمیوں کو طبی امداد کے لیے عباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیا، اہل کاروں کی شناخت پرویز خان اور محمد حماد کے ناموں سے کی گئی۔

ایس ایچ او عزیز آباد کا کہنا تھا کہ زخمی اہل کار عزیز آباد تھانے میں تعینات ہیں اور موٹر سائیکل گشت پر مامور تھے کہ واقعہ پیش آیا، پولیس اہلکاروں نے نشے میں دھت افراد کو روکا تو انہوں نے حملہ کر دیا ، حملہ آوروں کی تعداد پچاس سے ساٹھ تھی، پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے حملے میں ملوث 5 افراد کو گرفتار کر لیا جبکہ دیگر فرار ہونے والوں کی تلاش جاری ہے۔

دوسری جانب عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ اہل کاروں نے نشے میں دھت افراد کو روکا، پولیس اہل کاروں نے مبینہ طور پر رشوت کا مطالبہ کیا جس پر نشہ کرنے والے افراد انہیں اپنے علاقے میں لے گئے جہاں انہوں نے اپنے متعدد ساتھیوں کو بلایا اور پولیس اہل کاروں کو مارا۔

ایس ایس پی سینٹرل کو واقعے کے حقائق بتا دیے گئے ہیں، ایس ایس پی کے حکم پر واقعے کی تحقیقات کی جا رہی ہے۔

The post نشے میں دھت افراد کو روکنے پر دو پولیس اہلکار تشدد کا نشانہ بن گئے appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/0vYJdpa

Sunday, 18 June 2023

ذی الحج کا چاند دیکھنے کیلیے رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس اج ہوگا

  کراچی: پاکستان میں ذی الحج کا چاند دیکھنے کے لیے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس آج ہوگا۔

ترجمان رویت ہلال کمیٹی کے مطابق چیئرمین مولانا عبدالخبیر آزاد کی زیر صدارت مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس آج 19 جون   بروز پیر کراچی میں ہوگا۔

مزید پڑھیں: ذی الحج کا چاند دیکھنے کے لیے رویت ہلال کمیٹی نے اجلاس طلب کرلیا

 

زونل رویت ہلال کمیٹیوں کے اجلاس بھی آج اسلام آباد، لاہور ، پشاور اور دیگر علاقوں میں منعقد ہوں گے۔ زونل کمیٹیاں چاند کی شہادت موصول ہونے کے بارے میں رپورٹ مرکزی کمیٹی کو ارسال کریں گی جبکہ چاند نظر آنے کا اعلان چیئرمین رویت ہلال کمیٹی کریں گے۔ جس کے بعد رویت کے مطابق وزارت مذہبی امور کی جانب سے نوٹی فکیشن بھی جاری کیا جائے گا۔

رویت ہلال کمیٹی کے اجلاس میں محکمہ موسمیات کے ماہرین، سپارکو حکام کے علاوہ رویت ہلال کمیٹی کے اراکین شریک ہوں گے۔

The post ذی الحج کا چاند دیکھنے کیلیے رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس آج  ہوگا appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/y59RFBw

خیبر پولیس چیک پوسٹ پر دہشتگردوں کا حملہ 3اہلکار زخمی

 پشاور: خیبر کے تھانہ باڑہ کیمت خان پولیس چیک پوسٹ پر دہشت گردوں کے حملے میں تین پولیس اہلکار زخمی ہوگئے۔

پولیس کی جوابی کارروائی کے بعد دہشت گرد فرار ہوگئے۔

پولیس کے مطابق زخمی پولیس اہلکاروں کو پشاور حیات آباد میڈیکل کمپلیکس منتقل کر دیا گیا ہے۔

The post خیبر؛ پولیس چیک پوسٹ پر دہشتگردوں کا حملہ، 3اہلکار زخمی appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/cKCafNu

Saturday, 17 June 2023

راولپنڈی لڑائی جھگڑے پر اپنی اہلیہ کو قتل کرنے والا ملزم گرفتار

 راولپنڈی: ایئر پورٹ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے لڑائی جھگڑے پر اپنی اہلیہ کو قتل کرنے والے ملزم کو گرفتار کرلیا۔

پولیس کے مطابق ملزم افتخار عرف دانش نے لڑائی جھگڑے کی بنا پر فائرنگ کرکے اپنی اہلیہ رضیہ بی بی کو قتل کر دیا تھا، واقعہ کا مقدمہ 04روز قبل تھانہ ایئر پورٹ میں درج کیا گیا تھا۔

ایس پی پوٹھوہار کے مطابق ملزم کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کرکے قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی۔ قتل جیسے سنگین مقدمات میں ملوث ملزمان کی گرفتاری لواحقین کو انصاف کی فراہمی میں اہم ہے۔

The post راولپنڈی؛ لڑائی جھگڑے پر اپنی اہلیہ کو قتل کرنے والا ملزم گرفتار appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/6k35QpC

فادرز ڈے ایدھی ہوم میں مقیم بزرگ اولاد کے منتظر

 لاہور: پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج 18 جون کو فادرز ڈے منایا جارہا ہے، اس دن کو منانے کا مقصد باپ کی عظمت کو اجاگر کرنا ہے۔

دنیا بھرمیں ہرسال جون کے تیسرے اتوارکو یہ دن منایا جاتا ہے تاکہ اس بات کا اعتراف کیا جاسکے کہ باپ ایک ایسا شجر سایہ دار ہے جس کا کوئی نعم البدل نہیں، اس موقع پر بچے اپنے والد کو تحائف دے کر اپنی محبت کا اظہار کرتے ہیں۔

باپ اپنی اولاد کی خوشیوں کیلئے سب کچھ قربان کردیتا ہے لیکن بعض اوقات اولاد ان قربانیوں کا ایسا صلہ دیتی ہے کہ باپ در بدرکی ٹھوکریں کھانے پرمجبور ہوجاتا ہے۔

فادرز ڈے پر لاہور کے ایدھی ہوم میں مقیم بزرگوں کو بھی امید ہے کہ شاید اس دن ان کی اولاد انہیں ملنے آئے گی یا پھرفون پر ہی کوئی ہیپی فادرز ڈے کہہ کراپنی محبت کا اظہارکرے گا۔

 لاہورکے بلقیس ایدھی ہوم سمیت مختلف اولڈ ایج ہومز میں کئی ایسے بزرگ ہیں جواپنی اولاد کے ہاتھوں دکھ اٹھانے کے بعد یہاں زندگی کے دن پورے کررہے ہیں۔

70 سالہ مبین احمد کا تعلق کراچی سے ہے لیکن وہ گزشتہ کئی برسوں سے لاہور کے بلقیس ایدھی ہوم میں مقیم ہیں، ہروقت ماضی کی یادوں میں کھوئے رہنے والے مبین احمد بتاتے ہیں کہ انہوں نے اپنے بچوں کی تعلیم اورآرام کے لئے دن رات محنت کی لیکن آج وہ اولاد کے لئے بوجھ بن چکے ہیں۔

ایکسپریس نیوز سے بات کرتے ہوئے مبین احمد نے بتایا کہ ان کے والدین 1947 میں انڈیا سے ہجرت کرکے لاہورآئے تھے بعدازاں وہ کراچی چلے گئے، وہ جامعہ کراچی میں ملازمت کرتے تھے، ان کے دوبیٹے اورتین بیٹیاں ہیں، بیرون ملک بھی نوکری کرنے گئے لیکن بڑے بیٹے کی خواہش پر نوکری چھوڑکر واپس آگئے۔

مبین احمد نے بتایا کہ ان کے اپنی بیوی کے ساتھ تعلقات کشیدہ ہوگئے تھے، ایک بار عدالت نے مصالحت کروائی لیکن بیوی پھر ساتھ چھوڑ گئی اور بچوں کو بھی میرے خلاف کردیا، بچوں نے دھوکے سے تمام جائیداد، پلاٹ اپنے نام کرالیا اور مجھے گھرسے نکلنے پرمجبور کردیا۔

fathers day

انہوں نے مزید بتایا کہ جب وہ کراچی میں تھے توبیٹیاں کبھی کبھارملنے آجاتی تھیں لیکن بیٹوں سے کئی برسوں سے نہیں ملا، آبدیدہ آنکھوں اوررندھی ہوئی آواز میں مبین احمد نے بتایا اب توان کے بچوں کی شادیاں بھی ہوگئی ہیں، سب سے بڑا بیٹا 40 برس کا ہے لیکن افسوس کہ وہ بچوں کی شادی میں بھی شریک نہیں ہوسکے۔

انہوں نے بتایا کہ وہ سب سے زیادہ پیار اپنے بڑے بیٹے سے کرتے تھے اور اس کے لئے بیرون ملک سے نوکری چھوڑکرواپس آگئے تھے لیکن اس بیٹے نے بھی ساتھ نہیں دیا، اب زندگی کے باقی دن پورے کررہا ہوں، یہ دنیا مکافات عمل ہے، جو کچھ میری  اولاد نے میرے ساتھ کیا ممکن ہے کل ان کے ساتھ بھی ہو لیکن باپ ہوں اس لیے اپنی اولاد کو بدعا بھی نہیں دے سکتا۔

بلقیس ایدھی ہوم میں مبین احمد کی طرح چند اوربزرگ بھی ہیں جن کی اولاد نے انہیں اس بڑھاپے میں لاوارث چھوڑدیا ہے اوراب ایدھی فاؤنڈیشن کے کارکن ان کی خدمت کرنے میں لگے رہتے ہیں، ایدھی فاؤنڈیشن لاہورکے سیکٹرانچارچ ضمیر احمد نے بتایا کہ زیادہ تربزرگ اولاد کی بے رخی کا گلہ کرتے ہیں، کئی ایسے ہیں جن کے بیٹوں نے اپنی بیویوں کے کہنے پرانہیں گھرسے نکال دیا۔

ضمیر احمد نے بتایا کہ ہماری کوشش ہوتی ہے کہ ان بزرگوں کو اچھا کھانا دیں، اور ان کی صحت کا خیال رکھیں، ہماری کوشش ہوتی ہے کہ انہیں کوئی دکھ یا تکلیف نہ پہنچے کیونکہ ان بزرگوں کو ان کی اولاد نے جودکھ دیئے ہیں ہم اسکا مداوا کرنے کی کوشش کرتے ہیں تاکہ یہ لوگ خوش رہ سکیں۔

The post فادرز ڈے؛ ایدھی ہوم میں مقیم بزرگ اولاد کے منتظر appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/dS7e3Os

زمان پارک انے والے پی ٹی ائی کے 27 کارکنان گرفتار

 لاہور: پنجاب پولیس نے زمان پارک ملاقات کے لیے آنے والے پی ٹی آئی کے 27 کارکنوں کو گرفتار کرلیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق پی ٹی آئی کے کارکنان نے زمان پارک میں چیئرمین سے ملاقات کی، جس کے بعد واپسی جاتے ہوئے لاہور پولیس نے گرفتار کیا۔

گرفتار ہونے والے کارکنان کا تعلق پنجاب کے مختلف اضلاع سے ہے، ضلع قصور،لاہور، گوجرانوالہ، اور سرگودھا سے تعلق رکھتے ہیں۔

پی ٹی آئی کارکنان کو گرفتار کرکے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا ہے۔ آخری اطلاع آنے تک کارکنان کیخلاف کوئی مقدمہ درج نہیں کیا گیا تھا۔

The post زمان پارک آنے والے پی ٹی آئی کے 27 کارکنان گرفتار appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/KhXLgSM

ذی الحج کا چاند دیکھنے کے لیے رویت ہلال کمیٹی نے اجلاس طلب کرلیا

 اسلام آباد: رویت ہلال کمیٹی نے ذو الحجۃ 1444 ہجری کا چاند دیکھنے کے لیے اجلاس طلب کرلیا۔

ترجمان رویت ہلال کمیٹی کے مطابق چیئرمین مولانا عبدالخبیر آزاد کی زیر صدارت 19 جون بروز پیر مرکزی اجلاس کراچی میں ہوگا۔

اسی طرح 19 جون کو اسلام آباد، لاہور، پشاور سمیت مختلف علاقوں میں بھی زونل کمیٹیوں کے اجلاس ہوں گے۔

زونل کمیٹیاں چاند کی شہادت موصول ہونے کے حوالے سے رپورٹ مرکزی کمیٹی کو ارسال کریں گی جبکہ چاند نظر آنے کا اعلان چیئرمین رویت ہلال کمیٹی کریں گے۔ جس کے بعد روایت کے مطابق وزارت مذہبی امور کی جانب سے نوٹی فکیشن بھی جاری کیا جائے گا۔

اجلاس میں محکمہ موسمیات کے ماہرین، سپارکو حکام کے علاوہ رویت ہلال کمیٹی کے اراکین شریک ہوں گے۔

The post ذی الحج کا چاند دیکھنے کے لیے رویت ہلال کمیٹی نے اجلاس طلب کرلیا appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/j1IlJfD

کریک ڈاؤن 30 کروڑ روپے کے اسمگل شدہ سگریٹ ضبط

لاہور: کسٹم انٹیلی جنس کے 10روزہ کریک ڈاؤن کے دوران متعدد کارروائیوں میں 30 کروڑ 30 لاکھ روپے مالیت کے اسمگل شدہ سگریٹس ضبط کر لیے گئے۔

کسٹم انٹیلی جنس کی جانب سے سب سے بڑی کارروائی بلوچستان میں کی گئی، جہاں کسٹم انٹیلی جنس نے 11کروڑ روپے مالیت کے غیر ملکی برانڈز کی 42 لاکھ سگریٹس، سندھ میں آٹھ کارروائیوں کے نتیجے میں 69.7 ملین روپے کے اعلیٰ برانڈز کی14 لاکھ سگریٹس ضبط کی گئیں۔

یہ بھی پڑھیں: کوئٹہ؛ ٹرک سے کروڑوں روپے کے اسمگل شدہ سگریٹس برآمد

پنجاب میں 13 لاکھ اسمگل شدہ سگریٹس برآمد کر لیے گئے، جن کی مالیت 75.3 ملین ہے۔ اسی طرح کے پی کے کسٹمز انٹیلی جنس نے 43.9 ملین روپے مالیت کے ساڑھے11 لاکھ اسمگل شدہ سگریٹس پکڑی ہیں۔

مجموعی طور پر گزشتہ دس دنوں کے دوران کسٹمز انٹیلی جنس نے اسمگل شدہ ساڑھے 81 لاکھ سگریٹس ضبط کئے، جن کی مالیت 30کروڑ 30 لاکھ روپے ہے، اس سے موجودہ مالی سال 2022-23ء میں کسٹم انٹیلی جنس کے ذریعے اسمگل شدہ سگریٹوں کی ضبطگی کی کل تعداد3 کروڑ 39 لاکھ تک پہنچ گئی۔

The post کریک ڈاؤن، 30 کروڑ روپے کے اسمگل شدہ سگریٹ ضبط appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/6lazosk

لاہور میں بیوی سے جھگڑے پر ڈولفن اہلکار نے خود کشی کرلی

لاہور: دوسری بیوی سے جھگڑے پر ڈولفن اہلکار سخاوت نے مبینہ طور پر خود کشی کرلی۔

رپورٹ کے مطابق واقعہ رات گئے گلستان کالونی غازی روڈ پر پیش آیا۔ ڈولفن پولیس کے مطابق اہلکار اپنی دوسری بیوی کیساتھ رہائش پذیر تھا۔ابتدائی معلومات کے مطابق اہلکار کا اپنی بیوی کیساتھ جھگڑا ہوا تھا جس کے بعد اس نے سنگین قدم اُٹھاتے ہوئے خودکشی کرلی۔

واقعہ کا مقدمہ مقتول کے بھائی کی مدعیت میں اس کی بیوی اور نامعلوم افراد کے خلاف تھانہ فیکٹری ایریا میں درج کرلیا گیا۔

ایس پی ڈولفن زوہیب رانجھا کا کہنا ہے کہ اہلکار کی لاش کو پوسٹ مارٹم کیلئے میؤ ہسپتال منتقل کردیا گیا۔ پوسٹ مارٹم کی رپورٹ پر مزید حقائق سامنے آئیں گے۔

The post لاہور میں بیوی سے جھگڑے پر ڈولفن اہلکار نے خود کشی کرلی appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/Yt230A1

ایل پی جی کی قیمت میں 140 روپے کلو کی حیرت انگیز کمی

 لاہور: ایل پی جی کی قیمت میں 140 روپے کلو کی حیرت انگیز کمی ہو گئی۔

اوگرا کے تاریخ ساز فیصلے نے ایل پی جی مافیا کی کمر توڑ دی، ایل پی جی کی قیمت میں حیرت انگیز کمی، ایل پی جی کی قیمت 350 روپے سے کم ہوکر 210 روپے فی کلو گرام ہوگئی۔

یہ بھی پڑھیں: اوگرا نے ایل پی جی کی قیمت میں بڑی کمی کردی

ایل پی جی ڈسٹری بیوشن ایسوسی ایشن کے چیئرمین عرفان کھوکھر کے مطابق سوئی سدرن گیس کمپنی نے اربوں روپے کی بلیک مارکیٹنگ کی مگر اوگرا نے اس حوالے سے سماعت کی اور نوٹیفکیشن کے بعد تفصلی فیصلہ جاری کر دیا، جس کے تحت اوگرا کے فیصلے کے مطابق اب لوکل اور امپورٹڈ ایل پی جی ایک ہی قیمت پر فروخت ہوگی۔

The post ایل پی جی کی قیمت میں 140 روپے کلو کی حیرت انگیز کمی appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/s6TrZHi

Friday, 16 June 2023

پاکستان کی ایتھلیٹ اولمپک ورلڈ گیمز کی افتتاحی تقریب کی مشعل روشن کرنے والوں میں شامل

برلن: جرمنی میں 16 ویں اسپیشل اولمپک ورلڈ گیمز کے منتظمین کی جانب سے پاکستان کی ایتھلیٹ ثنا کوافتتاحی تقریب کی مشعل روشن کرنے والوں میں شامل کیا گیا ہے۔ 

اسپیشل اولمپک ورلڈ گیمز کی افتتاحی تقریب بروز ہفتہ 17 جون کوبرلن کے اولمپیا اسٹیڈیم میں جرمنی کے مقامی وقت کے مطابق رات سواآٹھ بجے منعقد ہوگی جس میں 75 ہزار کے قریب نشستوں کی گنجائش رکھنے والے اولمپیا اسٹیڈیم میں 190 ممالک کے 7,000 کے قریب کھلاڑی افتتاحی تقریب کی پریڈ میں حصہ لیں گے۔

اسپیشل اولمپک کے صدر ٹموتھی شریورتقریب میں کھلاڑیوں کو خوش آمدید کہیں گے جبکہ جرمنی کے صدر فرینک والٹرزگیمز کے آغاز کا باقاعدہ اعلان کریں گے۔

علاوہ ازیں ورلڈ گیمز کے منتظمین کیجانب سے پاکستان کی ایتھلیٹ ثناء کواسپیشل اولمپک ورلڈ گیمز کی افتتاحی تقریب کی مشعل روشن کرنے والوں میں شامل کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ 190 ممالک میں سے صرف 7 ملکوں کے ایتھلیٹس کو ورلڈ گیمز کی مشعل روشن کرنے کااعزاز حاصل ہوتا ہے پاکستان کے صوبہ سندھ کے شہر میرپورخاص سے تعلق رکھنے والی ثنا، ورلڈ گیمز میں ایتھلیٹکس کی دوڑ میں پاکستان کی نمائندگی کریں گی۔

The post پاکستان کی ایتھلیٹ اولمپک ورلڈ گیمز کی افتتاحی تقریب کی مشعل روشن کرنے والوں میں شامل appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/QB9jayp

پی ٹی آئی ترمیم کی آڑ میں این آر او چاہتی تھی، حسن مرتضیٰ

 لاہور:  پیپلز پارٹی پنجاب کے جنرل سیکریٹری سید حسن مرتضیٰ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئینی ترمیم سے پارلیمان کی بالا دستی اور ادار...