Urdu news

Friday, 9 June 2023

فنکاروں کی ہیلتھ انشورنس اور فلم فنانس فنڈ کیلیے 3 ارب روپے رکھے گئے ہیں، وزیراطلاعات

 اسلام آباد: وفاقی وزیراطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ  فن کاروں  کی ہیلتھ انشورنس اور فلم فنانس فنڈ کے لیے 3 ارب  روپے مختص کیے گئے ہیں۔

وزیراطلاعات  نے اپنے  ٹویٹ میں کہا ہے کہ  پہلی بار فلم فنانس فنڈ کے لیے دو ارب اور فن کاروں کی ہیلتھ انشورنس کے لیے ( بجـٹ میں) ایک ارب روپے رکھے گئے ہیں۔

وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ مجھے یقین ہے کہ یہ اقدامات فلمی صنعت  کی ترقی اور قومی فن کاروں کی بہبود میں اہم کردار ادا کریں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ان اقدامات کی بدولت فلموں کے ذریعے پاکستان کے بیانیے، ورثے اور ثقافت کی ترویج اور اسکرین ٹورازم کی ترقی میں بہت زیادہ مدد ملے گی۔

 

 

 

The post فنکاروں کی ہیلتھ انشورنس اور فلم فنانس فنڈ کیلیے 3 ارب روپے رکھے گئے ہیں، وزیراطلاعات appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/oQzDENi

No comments:

Post a Comment

پی ٹی آئی ترمیم کی آڑ میں این آر او چاہتی تھی، حسن مرتضیٰ

 لاہور:  پیپلز پارٹی پنجاب کے جنرل سیکریٹری سید حسن مرتضیٰ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئینی ترمیم سے پارلیمان کی بالا دستی اور ادار...