اسلام آباد: الیکشن کمیشن نے توہین الیکشن کمیشن کیس میں سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری کے قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردئیے اور انہیں 6 جولائی کو ذاتی حیثیت میں پیش ہونے کا حکم دیدیا۔
چیف الیکشن کمشنر کی زیر صدارت 5 رکنی کمیشن نے کیس کی سماعت کی۔ فواد چوہدری کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ اسلام آباد ہائیکورٹ نے فواد چوہدری کو شوکاز نوٹس کیخلاف کیس پر فیصلہ محفوظ کیا ہے۔
چیف الیکشن کمشنر نے کہا کہ الیکشن کمیشن معاملے پر فیصلہ سنا چکا ہے، فواد چوہدری نے آج تک جواب جمع نہیں کرایا۔ دریں اثنا توہین الیکشن کمیشن کیس میں الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی لیڈران کے اعتراضات مسترد کرنے کا تحریری فیصلہ جاری کر دیا۔
The post توہین الیکشن کمیشن، فواد چوہدری کے وارنٹ گرفتاری جاری appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/zE1KxuB
No comments:
Post a Comment