Urdu news

Sunday, 11 June 2023

گرین لائن ایکسپریس اور فرید ایکسپریس بڑے حادثے سے بچ گئی

 لاہور: کراچی سے اسلام آباد جانے والی گرین لائن ایکسپریس کا انجن گھوٹکی اسٹیشن پر پٹڑی سے اتر گیا تاہم ٹرین بڑے حادثے سے بال بال بچ گئی۔

ترجمان ریلوے کے مطابق گھوٹکی ریلوے اسٹیشن پر 5 اَپ گرین لائن ایکسپریس لوپ لائن پر کھڑی فرید ایکسپریس کو کراس کر رہی تھی کہ گرین لائن کا انجن اچانک پٹڑی سے اتر گیا۔

گرین لائن ایکسپریس کا انجن دو انچ کے فاصلے سے فرید ایکسپریس کو ہٹ کرتے کرتے بچ گیا۔ 37 اَپ فرید ایکسپریس کراچی سے لاہور جا رہی تھی۔

گرین لائن ایکسپریس کا انجن پٹڑی سے اترنے کے بعد اَپ ٹریک بند ہوگیا تاہم ریلوے عملے کی جانب سے بحالی کا کام جاری ہے۔

حادثے کے بعد لوپ لائن پر کھڑی فرید ایکسپریس کو اپنی منزل کی طرف روانہ کر دیا گیا۔

The post گرین لائن ایکسپریس اور فرید ایکسپریس بڑے حادثے سے بچ گئی appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/fWqRbje

No comments:

Post a Comment

پی ٹی آئی ترمیم کی آڑ میں این آر او چاہتی تھی، حسن مرتضیٰ

 لاہور:  پیپلز پارٹی پنجاب کے جنرل سیکریٹری سید حسن مرتضیٰ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئینی ترمیم سے پارلیمان کی بالا دستی اور ادار...