Urdu news

Tuesday, 6 June 2023

تیل گیس کی پیداوار میں اضافہ، ٹیکسٹائل مصنوعات کی برآمدات میں کمی

اسلام آباد: ملک میں تیل اور گیس کی پیداوار میں ہفتہ وار بنیادوں پراضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

اعدادوشمارکے مطابق 31مئی کو ختم ہونے والے ہفتے میں ملک میں خام تیل کی اوسط یومیہ پیداوار 67 ہزار 637 بیرل ریکارڈ کی گئی جو گزشتہ سے پیوستہ ہفتے کے مقابلے میں 9فیصد زیادہ ہے۔

یہ بھی پڑھیں: غیر سنجیدہ طرز عمل نے ٹیکسٹائل کی برآمد کو ناقابل عمل بنادیا

دوسری جانب ٹیکسٹائل مصنوعات کی برآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے 11 ماہ میں سالانہ بنیادوں پر 14.7 فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی۔

جولائی سے مئی 2023 تک کی مدت میں ٹیکسٹائل مصنوعات کی برآمدات کا حجم 15.02 ارب ڈالر ریکارڈ کیا گیا جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 14.7 فیصد کم ہے۔

The post تیل گیس کی پیداوار میں اضافہ، ٹیکسٹائل مصنوعات کی برآمدات میں کمی appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/gaINExH

No comments:

Post a Comment

پی ٹی آئی ترمیم کی آڑ میں این آر او چاہتی تھی، حسن مرتضیٰ

 لاہور:  پیپلز پارٹی پنجاب کے جنرل سیکریٹری سید حسن مرتضیٰ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئینی ترمیم سے پارلیمان کی بالا دستی اور ادار...