Urdu news

Friday, 30 June 2023

کراچی میں لوٹ مار کے دوران ڈاکووں کی فائرنگ سے تاجر جاں بحق دوست زخمی

  کراچی: بھینس کالونی میں لوٹ مار کے دوران ڈاکوؤں کی فائرنگ سے کاروباری شخص جاں بحق جبکہ اس کا دوست زخمی ہوگیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق سکھن تھانے کی حدود ملیر بھینس کالونی میں مسلح ملزمان نے ایک بیکری میں لوٹ مار کی اور بیکری کے مالک اور ملازمین کو 6 لاکھ روپے سے محروم کردیا۔

بیکری میں واردات کے بعد 6 رکنی گروہ نے قریب موجود شہریوں سے لوٹ مار شروع کردی جس پر ملیر کے کاروباری شخص زاہد نے مزاحمت کی تو مسلح ملزمان نے فائرنگ کرکے زاہد قریشی کو قتل اور اسکے دوست کو زخمی کردیا اور موقع سے فرار ہوگئے۔

ایس ایس پی ملیر کے مطابق مسلح ملزمان نے بڑے ہتھیاروں کا استعمال کیا ہے، بیکری میں لگے سی سی ٹی وی کیمروں کی ریکارڈنگ حاصل کرلی گئی ہے جس کی مدد سے ملزمان کو جلد گرفتار کرلیا جائے گا۔

دریں اثنا زاہد قریشی کے قتل کے خلاف علاقہ مکینوں نے احتجاج کیا اور سڑک کو ٹریفک کیلئے بند کردیا جس کے بعد ایس ایس پی ملیر حسن سردار نے ایکشن لیتے ہوئے ایس ایچ او سکھن رائو ظہیر کو معطل کردیا، ڈی ایس پی سکھن نے علاقہ مکینوں سے کامیاب مذاکرات کیے اور تین روز میں زاہد قریشی کے قاتلوں کی گرفتاری کا یقین دلایا۔

The post کراچی میں لوٹ مار کے دوران ڈاکوؤں کی فائرنگ سے تاجر جاں بحق، دوست زخمی appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/NJRByXP

No comments:

Post a Comment

پی ٹی آئی ترمیم کی آڑ میں این آر او چاہتی تھی، حسن مرتضیٰ

 لاہور:  پیپلز پارٹی پنجاب کے جنرل سیکریٹری سید حسن مرتضیٰ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئینی ترمیم سے پارلیمان کی بالا دستی اور ادار...