Urdu news

Wednesday, 14 June 2023

وزیراعظم شہبازشریف دو روزہ سرکاری دورے پر اذربائیجان روانہ

 اسلام آباد:  وزیراعظم محمد شہباز شریف  دو روزہ  سرکاری دورے پر آذربائیجان روانہ ہوگئے۔

ایوان وزیراعظم سے جاری کردہ پریس ریلیز کے مطابق آذربائیجان میں وزیراعظم شہباز شریف کی صدر الہام علیوف کے ساتھ ملاقات ہوگی۔

میاں شہباز شریف سے آذر بائیجان کے وزرا کا وفد بھی ملاقات کرے گا، اس ملاقات میں دونوں ممالک کے درمیان تجارت کے فروغ اور توانائی کے شعبے میں تعاون  کے حوالے سے گفت و شنید ہوگی۔

وزیرِ دفاع خواجہ آصف، وفاقی وزیرِ تجارت سید نوید قمر، وزیرِ اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب، وزیرِ مملکت برائے پیٹرولیم ڈاکٹر مصدق ملک اور معاونِ خصوصی طارق فاطمی وزیرِ اعظم کے ہمراہ ہیں۔

وزیراعظم پاکستان کو اس دورے کی دعوت آذربائیجان کے صدر الہام علیوف نے دی تھی۔

 

The post وزیراعظم شہبازشریف دو روزہ سرکاری دورے پر آذربائیجان روانہ appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/xLQAgDC

No comments:

Post a Comment

پی ٹی آئی ترمیم کی آڑ میں این آر او چاہتی تھی، حسن مرتضیٰ

 لاہور:  پیپلز پارٹی پنجاب کے جنرل سیکریٹری سید حسن مرتضیٰ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئینی ترمیم سے پارلیمان کی بالا دستی اور ادار...