Urdu news

Tuesday, 20 June 2023

صدر نے بچے کی پیدائش پر ماں اور باپ کیلیے چھٹیوں کے بل پر دستخط کردیے

 اسلام آباد:   صدرمملکت ڈاکٹرعارف علوی نے بچے کی پیدائش پر ماں اور باپ کے لیے چھٹیوں کے ’  میٹرنٹی اینڈ پیٹرنٹی لیو بل 2023‘ پر دستخط کردیے۔

اس بل  کے  تحت وفاقی حکومت  کے زیرانتظام سرکاری اور نجی اداروں میں ملازم خواتین  ملازمت کے دوران  پوری تنخواہ کے ساتھ تین بار  زچگی کی چھٹیاں ( میٹرنٹی لِیو )  لینے کی اہل ہوں  گی۔

میٹرنٹی اینڈ پیٹرنٹی لیو بل 2023 کے تحت پہلی زچگی پر  خواتین ملازمین  پوری تنخواہ کے ساتھ 180، دوسری پر 120 اور تیسری زچگی پر 90  دن کی چھٹیاں لے سکیں گی۔

اسی طرح  مرد ملازمین بھی اپنے عرصہ ملازمت کے دوران بچے کی پیدائش پر تین بار 30، 30 دن کی چھٹی لینے کے اہل ہوں گے۔

قانون کے تحت خلاف ورزی کی صورت میں  6  ماہ کی قید یا ایک لاکھ روپے  جرمانہ یا دونوں سزائیں ایک ساتھ دی جاسکیں گی۔

صدر مملکت  نے آئین کے آرٹیکل 75 کے تحت اس بل کی منظوری دی ہے۔

 

The post صدر نے بچے کی پیدائش پر ماں اور باپ کیلیے چھٹیوں کے بل پر دستخط کردیے appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/ViIHBtn

No comments:

Post a Comment

پی ٹی آئی ترمیم کی آڑ میں این آر او چاہتی تھی، حسن مرتضیٰ

 لاہور:  پیپلز پارٹی پنجاب کے جنرل سیکریٹری سید حسن مرتضیٰ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئینی ترمیم سے پارلیمان کی بالا دستی اور ادار...