Urdu news

Thursday, 8 June 2023

حیدرآباد میں نامعلوم افراد ہزاروں روپے مالیت کی قیمتی مچھلی چوری کرکے لے گئے

 حیدرآباد: جامشورو روڈ پر المنظر کے نزدیک مچھلی کے اسٹال سے ہزاروں روپے مالیت کی مچھلیاں چوری کرلی گئیں۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق نامعلوم افراد اسٹال پر رکھے ریفریجریٹر کے تالے توڑ کر دس پلہ مچھلی اور چالیس دیگر اقسام کی مچھلیاں چوری کرکے لے گئے۔

مچھلی فروش نوید ملاح نے بتایا کہ چوری کی گئی مچھلیوں کی مالیت ساٹھ ہزار سے زائد تھی۔

انہوں نے یہ بھی بتایا کہ ہم نے یہ مچھلیاں دریائے سندھ اور جھیلوں سے خود پکڑی تھیں جنہیں فروخت کرنا تھا۔

The post حیدرآباد میں نامعلوم افراد ہزاروں روپے مالیت کی قیمتی مچھلی چوری کرکے لے گئے appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/f4OZ3Iz

No comments:

Post a Comment

پی ٹی آئی ترمیم کی آڑ میں این آر او چاہتی تھی، حسن مرتضیٰ

 لاہور:  پیپلز پارٹی پنجاب کے جنرل سیکریٹری سید حسن مرتضیٰ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئینی ترمیم سے پارلیمان کی بالا دستی اور ادار...