Urdu news

Thursday, 8 June 2023

ارشد شریف کی والدہ نے چیئرمین پی ٹی آئی کو شامل تفتیش کرنے کی درخواست دائر کردی

 اسلام آباد: سینئر صحافی ارشد شریف کی والدہ نے چیئرمین پی ٹی آئی کو ارشد شریف قتل از خود نوٹس کیس میں شامل تفتیش کرنے کی درخواست دائر کردی۔

ایڈووکیٹ شوکت عزیز صدیقی کے ذریعے دائر کی گئی متفرق درخواست میں ارشد شریف کی والدہ نے مؤقف اختیار کیا ہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی، فیصل واوڈا، سلمان اقبال، مراد سعید  اور عمران ریاض کو شامل تفتیش کیا جائے۔

درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ ارشد شریف کے قتل سے متعلق ان تمام افراد سے شواہد حاصل کیے جائیں ۔ ارشد شریف کی والدہ نے متفرق درخواست میں مزید کہا کہ مقدمے کی حساسیت اور اہمیت کے پیش نظر سپریم کورٹ کے اقدام کو سراہتی ہوں ۔

arshad sharif mother application

ارشد شریف کی والدہ نے کہا کہ قتل کی تحقیقات پاکستان میں ہونے والی سازش سے شروع کی جائیں ۔ کئی افراد نے ارشد شریف کے قتل کی سازش کے بارے میں جاننے کا دعویٰ کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی کی رپورٹ اور نہ ہی جے آئی ٹی کی رپورٹ فراہم کی گئی  ہے۔

سپریم کورٹ سے استدعا ہے کہ جے آئی ٹی سربراہ کو 5 افراد کو تحقیقات میں شامل کرنے کا حکم دے۔ ساتھ ہی عدالت جے آئی ٹی کی رپورٹس فراہم کرنے کا حکم بھی دے۔

The post ارشد شریف کی والدہ نے چیئرمین پی ٹی آئی کو شامل تفتیش کرنے کی درخواست دائر کردی appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/zKcsYgC

No comments:

Post a Comment

پی ٹی آئی ترمیم کی آڑ میں این آر او چاہتی تھی، حسن مرتضیٰ

 لاہور:  پیپلز پارٹی پنجاب کے جنرل سیکریٹری سید حسن مرتضیٰ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئینی ترمیم سے پارلیمان کی بالا دستی اور ادار...